جسم میں کسی بھی حصے میں درد ہو اسی تیل سے مالش کریں۔جوڑوں کا درد ہے تو دن میں تین بار مالش کریں
اشیاء: شہد کی مکھی کا خالی چھتہ لیں۔ ایک پاؤ ناریل کا تیل‘ کلونجی ایک چھٹانک۔ طریقہ: شہد کے چھتے کو کسی پتیلے میں ڈالیں اور ناریل کا تیل اور کلونجی بھی اس میں ڈال دیں۔ ایک گھنٹے تک چولہے پر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ ایک گھنٹے بعد چولہے سے اتارلیں مگر 72 گھنٹے تمام اشیاء اسی طرح تیل میں پڑی رہیں۔ بعد میں اس کو ہاتھوں سے اچھی طرح مسل لیں۔ چھلنی میں چھان لیں اب دوا تیار ہوگئی ہے۔ جسم میں کسی بھی حصے میں درد ہو اسی تیل سے مالش کریں۔جوڑوں کا درد ہے تو دن میں تین بار مالش کریں۔ اگر چوٹ لگ جائے یا کہیں پر زخم ہویہی تیل لگانا ہے۔ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔
مخصوص ایام میں درد کی شدت سے نجات پائیں
کسی بھی پنساری کی دکان سے ایک چھٹانک کیسو کے خشک پھول لیں اگر سات دن یا تو دن جو بھی مخصوص ہیں۔ ان پھولوں کو دنوں کے حساب سے حصے بنائیں۔ یعنی سات حصے بنائیں روزانہ ایک حصہ ڈیڑھ کپ پانی پکائیں‘ ایک کپ پانی رہ جائے۔ اکٹھے پانی میں ڈال کر جوش دیں‘ دھیمی آنچ پر پکائیں پھر روزانہ صبح و شام اس کو جو پھولوں کی چائے ہے اگر چاہے تو چینی ڈال کر پی لیں ورنہ نمک ڈالیں یا ویسے ہی پی لیں۔ زندگی بھر دوبارہ تکلیف نہیں ہوگی اگر کسی کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے تو پھر یہ تین ماہ استعمال کرلیں۔ طریقہ وہی ہے۔بار بار کا آزمودہ ہے۔ خواتین اور بچیوں کیلئے یکساں مفید۔
جلے کا علاج:اکثر جلنے کے حادثات ہوتے ہیں۔ بچے بے خبری میں جل جاتے ہیں جلے ہوئے حصے پر ناریل کا تیل لگائیں جلے کا نشان ختم کردے گا۔(ص :413)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں