Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ اندھیروں کے پانچ چراغ

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

مومن اور کافر کی مثال حدیث کی روشنی میں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھیت کے نرم پودے کی سی ہے کہ جدھر کی ہوا چلتی ہے تو اس کے پتے برابر ہوجاتے ہیں‘ اسی طرح مومن آزمائشوں سے بچایا جاتا ہے لیکن کافر کی مثال شمشاد کے درخت جیسی ہے کہ ایک حالت پر کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ جب چاہتا ہے اسے اکھاڑ دیتا ہے۔ (صحیح بخاری)
احترام حدیث:مشہور محدث اور فقیہہ حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ بیان فرمارہے تھے کہ حاضرین نے دیکھا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا چہرہ مبارک کسی تکلیف کے باعث زرد ہورہا ہے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڑے بے چین ہورہے ہیں باوجود اس کے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حدیث کا درس ترک نہ فرمایا اور بیان بدستور فرماتے رہے جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حدیث کا درس مکمل فرما چکے تو لوگوں نے وجہ دریافت کی۔ تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی قمیص اٹھائی جس میں سے ایک بچھو نکلا اس نے چھ مرتبہ حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو درس حدیث مبارک کے دوران ڈسا تھا۔حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا حدیث مبارکہ بیان کرتے وقت بچھو مجھے مسلسل ڈس رہا تھا مگر میں نے احترام حدیث نبویﷺ کے پیش نظر حدیث کا درس نہ چھوڑا یہ سوچ کر کہ میرا کیا ہے جو ہو سو ہو مگر حدیث نبوی ﷺ کا ادب اور احترام بہرحال مقدم ہے۔
پانچ اندھیروں کے پانچ چراغ:حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا اندھیرے پانچ قسم کے ہیں اور ان کے چراغ بھی پانچ قسم کے ہیں:۔1۔قبر اندھیرا ہے‘ اس کا چراغ لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ ہے۔
2۔ دنیا کی محبت اندھیرا ہے اس کا چراغ تقویٰ ہے۔
3۔پل صراط اندھیرا ہے اس کا چراغ یقین ہے۔
4۔گناہ اندھیرا اس کا چراغ توبہ ہے۔
5۔ آخرت اندھیرا ہے اس کا چراغ نیک عمل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 148 reviews.