Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاش وہ پاؤں نہ کاٹتے! شوگر میں مبتلا ضرور پڑھیں

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

مجھے عبقری جون 2009ء کا شمارہ گھر میں پڑا ملا جس میں ڈاکٹر راحت شفیع صفحہ نمبر 7 پر نمک غذا‘ دوا اور شفاء پڑھا اور علاج گھر پر ہی شروع کردیا اور مجھے فوراً یاد آگیا او ہو۔۔۔! ہم تو جلے ہوئے مریضوں کو نمک کے پانی میں بٹھاتے تھے اور علاج کرتے تھے۔

(سلیم خان‘ کوہاٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ خود مڈل ایسٹ کے ہسپتال میں کام کرچکا ہے اور مجھے28 سال کا تجربہ ہے‘ وہاں پر جلے ہوئے مریضوں کا علاج نمک میں نہلا کر‘ بٹھا کر زخم صاف کرکے کرتے تھے۔ 60 فیصد مریض ٹھیک ہوجاتے‘ وہاں پر سہولیات گرم پانی‘ ٹب‘ برن ٹاول ہر وقت موجود ہوتے‘ ابھی پچھلے دنوں ہوا یوں کہ میں اور میری بیوی دونوں شوگر کے مریض ہیں اور گزشتہ بارہ سال سے انسولین صبح وشام لیتے ہیں‘ شوگر میں اکثر پاؤں جلتے رہتے ہیں‘ میں پانی گرم کرکے ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر پاؤں رکھتا اور وہ اپنے پاؤں صابن سے صاف کرتی رہتی لیکن اُن کو یقین نہیں آتا۔ خیر میری بیوی کو شوبائٹ سے انگلی میں زخم ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انگلیاں کالی سیاہ اور پنجہ سوج گیا۔ زخم کے سات دن کے بعد ہم راولپنڈی کے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال پہنچے‘ زخم دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا یہ تو مہینے یا ڈیڑھ مہینے کا زخم ہے ہم نے کہا نہیں یہ صرف 8 دن کا ہے۔ 6 دن صفائی اور علاج کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے آدھا پنجہ کاٹ دیا اور ٹانکے لگائے اور 7 دن بعد آنے کو کہا۔ اس دوران میں پٹیاں کرنے کو کہا‘ دوسرے دن پٹی کھولی تو بدبو ہی بدبو اور پیپ ہی پیپ تھی۔ جب دوبارہ ہسپتال گئے تو زخم کا منہ کھلا تھا ۔ ڈاکٹروں نے ایڑھی سے اوپر تک کاٹنے کو کہا۔ میں نے انکارکیا‘ ہم فوراً دوسرے پرائیویٹ ہسپتال پشاور آگئے۔ وہاں کا ڈاکٹر کینسر سپیشلسٹ تھا۔ اس نے کہا ان کو پاؤں نہیں کاٹنا چاہیے تھا۔ وہاں ڈاکٹر ٹھنڈے پانی میں ہوزن گیس سے علاج کرتا ہے‘ ٹھنڈے پانی میں مشین لگا کر مشین سے پیپ وغیرہ روزانہ نکالتے ہیں لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ اگر پاؤں نہ کاٹتے تو ایک مہینے میں ٹھیک ہوجاتا۔ میری بیوی کو ٹھنڈے پانی میں علاج پسند نہ تھا۔ دوسرابلا کی سردی‘ اس لیے وہاں سے سیدھا دوسرے ہسپتال آگئے۔ میں چونکہ عبقری کا گزشتہ 3 سال سے مطالعہ کرتا رہتا ہوں‘ ان دنوں مجھے عبقری جون 2009ء کا شمارہ گھر میں پڑا ملا جس میں ڈاکٹر راحت شفیع صفحہ نمبر 7 پر نمک غذا‘ دوا اور شفاء پڑھا اور علاج گھر پر ہی شروع کردیا اور مجھے فوراً یاد آگیا او ہو۔۔۔! ہم تو مڈل ایسٹ کے ہسپتال میںجلے ہوئے مریضوں کو نمک کے پانی میں بٹھاتے تھے اور علاج کرتے تھے۔ اللہ کا کرم ہے اسی سال بالکل زخم بھرگئے۔ کاش! وہ آدھا پاؤں نہ کاٹتے۔
اس لیے شوگر کے مریضوں کیلئے عرض ہے ایک عدد بالٹی پانی کی ابال کر اس میں دو بڑے چمچے نمک کے ڈالیں اور20 منٹ تک اچھی طرح پاؤں کی صفائی کریں اور پائیوڈین کی پٹیاں کریں۔ اس کے علاوہ ایک عدد بالٹی پانی گرم کرکے پھٹکڑی سفید بڑا چمچ ملالیں‘ شوگر والے زخم پانی میں رکھ کر صاف کریں اور میں نے تجربہ کیا ہے کہ پھٹکڑی سفید نمک سے بھی جلدی زخم صاف اور ٹھیک کردیتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ علاج کے دوران مریضہ کو6 آیات شفاء روزانہ 21 دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلاتا رہتا‘ یہ عمل صرف 11 دن کرنے کا ہے۔
چھ آیات شفاء درج ذیل ہیں:۔
(1وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ{توبہ ۱۴}
(2وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ { یونس۵۷}
(3فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ {سورۃنحل ۶۹}
(4وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ{بنی اسرائیل ۸۲}
(5وَ اِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ{ الشعراء، ۸۰}
(6 قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ{ حم ۴۴}
کھانسی کے نایاب نسخہ جات
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
کھانسی وہ خوفناک بیماری ہے کہ مریض تو اذیت میں ہوتا ہی ہے لیکن تمام اہل خانہ اس مریض سے بیزار نظرآتے ہیں‘ کھانسی کا کوئی موسم نہیں اور نہ ہی کوئی وقت ہوتا ہے‘ کھانسی ہوجائے تومریض نماز بھی چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
٭ کھانسی ہو تو سب سے پہلے مچھلی کی یخنی بنا کر دن میں تین مرتبہ پی لے‘ یخنی میں مچھلی کا سر اور دم کا حصہ لیں ‘ نمک ڈالیں‘ چٹکی بھر لال مرچ‘ سفید زیرہ تین دن اس کو استعمال کریں۔ اگر گلا خراب ہے تو بھی یہی یخنی استعمال کریں ایک گھنٹہ بعد پانی پئیں۔
٭ خالص مکھن لیں ‘ اس کو سات مرتبہ پانی میں دھولیں‘ سات مرتبہ دھو کرپانی پھینک دیں‘ اب مکھن میں ایک چمچ شہد ملائیں اور اس کو روٹی سے کھالیں یا صرف شہد اور مکھن ملا کر کھالیں۔انشاء اللہ کھانسی دور ہوجائے گی۔٭کھانسی ہوتو مکھن سے روٹی کھائیں اور ساتھ میں چائے کے گھونٹ لیں‘ جب تک کھانسی ہے چائے اور مکھن سے روٹی کھائیں۔
٭ دیسی گھی میں روٹی چوریں‘ شہد سے ملا کر کھائیں۔
٭ ایک چھٹانک لہسن لے کر چھیل لیں‘اس کو ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ میں رکھیں‘ فرائی پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر چولہے پر براؤن کرلیں۔ لہسن کے کٹے ہوئے جوے جو براؤن کیے تھے ان کو تین دن استعمال کریں۔ طریقہ :لہسن کے جوئے کھالیں اور تیل کو چائے میں ڈال کر پی لیں۔ تین دن خوراک برابر رکھیں۔ صبح و شام استعمال کریں۔
٭ لہسن کے 11 جوئے چھیل لیں‘ جوئے مٹھی میں لے کر ناک کے قریب لے جائیں اور خوب سونگھیں اندر کی طرف سانس کو کھینچ لیں‘ باربار یہ عمل دہرائیں۔٭ مٹھی بھر جوئے پیس کر پاؤں کے تلوں پر لگائیں۔٭ لہسن کے دو جوئے لیں‘ ناک میں لگالیں‘ جیسے کوئی مرض ہوجائے تو روئی وغیر ہ لگاتے ہیں‘ اند ر کو سانس لیتے رہیں‘ یہ بے حد مفید عمل ہے۔ قرآن پاک میں لہسن کا ذکر ہے‘ لہسن میں اللہ تعالیٰ نے بے حد شفا رکھی ہے۔ایک خاتون کو کھانسی ہوئی اور ایسی شدید کھانسی کہ اس سے سانس لینا مشکل ہورہا تھا۔ وہ صرف لہسن کے عمل سے اور شہد اور مکھن سے ٹھیک ہوئی۔ وہ رات کو لہسن کے جوئے ناک میں لگالیتی تھی‘ بالکل ٹھیک ہوگئی‘ الرجی تھی وہ بھی ٹھیک ہوگئی۔ وقتی طور پر ناک میں جلن محسوس ہوگی اس کو برداشت کرلیں‘ لہسن کو پیس کر گردن پر لیپ کریں‘ پاؤں کی انگلیوں کے درمیان میں لگائیں۔ ہاتھوں پر کریم کی طرح لگائیے‘ پسا ہوا لہسن اور ہاتھوں کو آپس میں خوب رگڑیں۔ اگر مستقل مزاجی سے ایک دن میں چار مرتبہ لہسن اور سرسوں کے تیل والا عمل جو درج بالا دیا گیا ہے اگر کریں گے تو زندگی بھر کبھی کھانسی نہیں ہوگی۔ایک ڈراپر زیتون کے تیل کا بھرلیں‘ وہ رات کو ناک میںدائیں اور بائیں تین تین قطرے ڈال لیا کریں‘ حیرت انگیز فوائد ہوں گے۔ ایک سال کے بچے کی ناک میں آپ ہمیشہ رات کو زیتون کے تیل کا ایک قطرہ ڈال دیا کریں۔ حیرت انگیز رزلٹ ملے گا۔ ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک سال سے چھوٹے بچے کی ناک میں کان صاف کرنے والی سٹک سے زیتون کا تیل لگائیں۔ بچے اور بڑے ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 138 reviews.