میں نے شوہر سے کہا کہ ہمارے پاس اور تو کچھ نہیں ایک یہی بکری ہے لیکن مہمان کے اکرام کا حکم ہے اس لیے آپ اسے ذبح کردیں
حضرت ابوالربیع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کے تقویٰ کے متعلق بہت زیادہ سن رکھا تھا جس کا نام فضا تھا ۔ اگرچہ میں عورتوں سے نہیں ملتا لیکن اس عورت سے ملاقات کی خواہش پیدا ہوئی میں اس کے گاؤں چلا گیا‘ لوگوں نے کہا کہ اس عورت کی ایک بکری ہے جو دودھ اور شہد دونوں دیتی ہے میں اور حیران ہوگیا ‘ خیر میں اس عورت کے گھر پہنچ گیا اور جاتے ہوئے ساتھ ایک صاف برتن بھی لے گیا۔ اس عورت سے کہا کہ آپ کی بکری کے متعلق سنا ہے آپ ذرا اس کی برکت مجھے بھی بتائیں تو عورت نے بکری میرے پاس کردی۔ میں نے اس کا دودھ دھویا تو واقعی اس کے تھنوں سے دودھ اور شہد دونوںنکلے۔
میں نے کہا اس بکری کا کیا قصہ ہےاور یہ کہاں سے آئی؟ تو اس عورت نے اپنی بکری کا پورا واقعہ سنایا:۔ کہنے لگیں ہم غریب لوگ ہیں‘ ہمارے پاس گزر اوقات کیلئےایک ہی بکری تھی‘ بقر عید کا دن تھا تومیرے شوہر نے کہا اس بکری کو ہی ذبح کردیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ ایک ہی بکری ہمارے گزراوقات کیلئے ہے اور ویسے بھی اس حالت میں ہم پر قربانی فرض نہیں‘ شوہر مان گئے۔ اتفاق سے اسی روز ہمارے گھر ایک مہمان آگئے۔
میں نے شوہر سے کہا کہ ہمارے پاس اور تو کچھ نہیں ایک یہی بکری ہے لیکن مہمان کے اکرام کا حکم ہے اس لیے آپ اسے ذبح کردیں۔ شوہر بکری ذبح کرنے لگے تو میں نے کہا بچے دیکھ کر روئیں گے اسے ذرا باہر لے جاکر ذبح کرلیں‘ میرے شوہر بکری کو لے کر باہر چلے گئے۔ میں نے دیکھا کہ بالکل اسی طرح کی بکری ہماری دیوار کے اوپر کھڑی ہے اور خود ہی چھلانگ لگا کر ہمارے صحن میں آگئی۔ میں سمجھی شاید بکری شوہر سے چھوٹ کر بھاگ آئی ہے‘ میں باہر گئی تو وہ بکری کی کھال اتار رہے تھے۔ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ بالکل اسی طرح کی بکری ہمارے صحن میں کھڑی ہے۔ شوہر اندر آئے اور کہنے لگے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے پاس آئی ہے اور کہنے لگے یہ بکری اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہمان کے اکرام کی وجہ سے ہمیں تحفہ میں ملی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں