ترپھلہ یعنی تین پھل کو ترپھلہ کہتے ہیں۔ 1۔ آملہ۔ 2بہیڑہ 3۔سبز ہریڑ۔ تینوں اشیاء پچاس پچاس گرام منگوالیں اور باریک پیس کر آپس میں ملا کر رکھ لیں۔ شہد کا ایک چمچ لیکراس ترپھلہ میں مکس کرلیں‘ اگر شہدمیسر نہ ہو تو برابر کی چینی مکس کرکے سادہ پانی سے ہر روز کھالیں۔ اگرصبح نہار منہ کھالیں تو بہت بہتر ہے اگر طبیعت نہ کرے تو ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت کھالیں۔ اس سے نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ بلڈپریشر‘ دمہ‘ بلغم کو فائدہ ہوگا۔ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے۔ سردیوں میں خصوصاً استعمال کرتے ہیں۔ بہت چھوٹے بچوں کیلئے شہد میں مکس کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دودھ کے بعد یا پہلے نصف چمچہ دے دیتے ہیں‘ اس سے گلے کی خڑخڑاہٹ‘ زکام وغیرہ کو آرام رہتا ہے۔ہریڑ ویسے بھی جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ آملہ دماغ اور نظر کو طاقت دیتا ہے۔ بہیڑہ کاکام بھی جگر کو درست رکھنا ہے۔ جن لوگوں کو دودھ سے بلغم پیدا ہوجاتی ہو تو وہ دن کے ٹائم ایک چمچہ بھر درج بالا ترپھلہ دودھ کے ہمراہ کھالیا کریں۔ دودھ آسانی سے ہضم ہوجائے گا۔ (مسز سید شبیربخاری‘ تلہ گنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں