Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر میں ادویات نہیں آب زم زم رکھیں

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

آب زم زم سے شفاء: حرم شریف کے ایک خادم نے ہمیں بتایا کہ اس نے کینسر کے ایک مریض کو دیکھاجو جان بلب تھا لوگ اسے اٹھا کر نماز کے وقت مسجد میں لاتے تھے وہ روزانہ زم زم کا پانی پیتا اور اسی پانی کو اپنی رسولیوں پر ڈال کر دن بھر کیلئے مزید پانی ہمراہ لے جاتا۔

آب زم زم سے علاج: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ جب اسلام کے بالکل ابتدائی دور میں اول اول مکہ معظمہ تشریف لائے تو بیان فرماتے ہیں کہ ایک مہینے تک میرا کھانا سوائے زم زم کے کچھ نہ تھا۔ میں موٹا ہوگیا اور میرے پیٹ میں موٹاپے کی وجہ سے سلوٹیں پڑگئیں اور میں نےا پنے کلیجے میں بھوک کی ناتوانی نہیں پائی۔ (صحیح مسلم)حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آب زم زم ہم لوگوں کیلئے عیالداری کا بڑا اچھا ذریعہ تھا۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہٗ کا واقعہ بخاری میں بھی موجود ہے کہ وہ چالیس دن کھائے پیے بغیر کعبہ شریف سے لگے صرف زم زم کے پانی پر گزارا کرتے رہے جس پر نبی ﷺ نے فرمایا کہ یہ کھانا بھی ہے اور پینا بھی اور سب سے بڑھ کر یہ طبیعت کو بحال کرتا ہے۔ نبی پاک ﷺ زم زم کےپانی کو برتنوں اور مشکیزوں میں بھر کر لے جاتے اور بیماروں پر چھڑکتے اور ان کو پلاتے۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ یہ پانی بخار کی حرارت کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ مریضوں پر چھڑکنا اور ان کو پلانا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
آب زم زم میں شفاء: امام ابن علی فاسی نے آب زم زم کے 37 نام ذکر کیے ہیں جن میں شفاء سقم (بیماری سے شفاء) بھی شامل ہے۔ آب زم زم کا ایک نام ظبیۃ بھی آیا ہے جس کے معنی ہرنی کے ہیں جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ الظبی کا مطلب ہے ہرن نر یا مادہ۔ صحت جسم کے متعلق عرب کا قول ہے ’’برداء الظبی‘‘ یعنی اسے کوئی مرض نہیں اس لیے کہ ہرن کو سوائےمرض الموت کے کوئی اور بیماری نہیں  ہوتی۔ زمزم میں شفاء کا ہونا نص و تجربہ دونوں سے ثابت ہے گویا آب زمزم ظبیۃ ہے کہ ہرنی کو کوئی بیماری نہیں ایسے ہی زمزم پینے والے کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔
صحن کعبہ شریف میں واقع اس کنویںکا پانی اگر پیاس بجھاتا ہے تو پیٹ بھرنے سے یہ بھوک کا احساس بھی ختم کردیتا ہے۔ جلائے قطب کا سامان کرتا ہے تو بیماروں کو شفاء بھی عطا کرتا ہے۔ اپاہج اسے پی کر نجات پاجاتے ہیں۔
آب زم زم سے تپ دق کے مریض کو شفا: عبدالرحمٰن صاحب ملتان والے فوت ہوچکے ہیں۔ ان کی بیگم کو 1950ء میں تپ دق ہوگئی۔ ان کو ایک اللہ والے نے بتایا کہ پریشان نہ ہو‘ علاج بالقرآن کرو‘ خالص شہد منگوا رکھو۔ ایک گلاس آب زم زم یا بارش کاپانی یا تازہ پانی لے کر اس میں شہد ملاؤ صبح گیارہ دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کرو اور تمام دن تھوڑا تھوڑابطوردوا پلاؤ انشاء اللہ بیماری ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کسی ڈاکٹر کا علاج نہیں کیا۔ یہی نسخہ پورے اعتقاد اور بھروسے سے استعمال کیا اور وہ مریضہ صحت یاب ہوگئی۔
کینسر کے مریض کی آب زم زم سے شفاء: حرم شریف کے ایک خادم نے ہمیں بتایا کہ اس نے کینسر کے ایک مریض کو دیکھاجو جان بلب تھا لوگ اسے اٹھا کر نماز کے وقت مسجد میں لاتے تھے وہ روزانہ زم زم کا پانی پیتا اور اسی پانی کو اپنی رسولیوں پر ڈال کر دن بھر کیلئے مزید پانی ہمراہ لے جاتا۔ چند دن بعد وہ شخص اپنے پیروں سے چل کر آنا شروع ہوا اور پھر پوری طرح تندرست ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 128 reviews.