Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انسان کا سب سے بڑا کارنامہ

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

ایک دفعہ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ایک مجلس میں گئے وہاں کچھ لوگ انسانی کارناموں پر پرجوش بحث کررہے تھے‘ کوئی فاتحین کے کارناموں کو بڑا ثابت کررہا تھا اور کوئی دانائی اور حکمت کی باتوں کو بڑا ثابت کررہا تھا۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کافی دیر تک ان کی باتیں سنتے رہے‘ حاضرین میں سے ایک نے حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا آپ بھی اپنی رائے کا اظہار فرمائیں۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: تم بحث میں بہت دور نکل گئے ہو حالانکہ انسان جو سب سے بڑا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے وہ ہمارے سامنے ہے‘ سب نے حیران ہوکر پوچھا کون سی چیز ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا انسان اپنے دل زبان کو قابو میں رکھے تو یہ انسان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے اور یہ کارنامہ بہت کم لوگ انجام دے سکتے ہیں اور آپ میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ (محمد عمیرشاہین‘ جہانیاں)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 121 reviews.