محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں 2010ء مارچ سے مسلسل رسالہ عبقری کی قاری ہوں‘میں نماز تو پہلے بھی پڑھتی تھی لیکن اکثر نمازیں چھوٹ جاتی تھیں جن کا مجھے افسوس بھی نہ ہوتا تھا خاص کر نماز فجر کیلئے اٹھنا تو میرے لیے محال تھا‘ میں لاکھ کوشش کے باوجود نماز فجر ادا نہ کرسکتی تھی‘ میں نے عبقری رسالہ میں موجود روحانی محفل باقاعدگی سے ہرماہ کرنا شروع کردی‘ صرف دو ماہ ہی روحانی محفل نماز فجر کی نیت کرکے کی اورمیری نماز فجر پکی ہوگئی ہے‘ اب اذانیں ابھی ہورہی ہوتی ہیں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں بالکل تازہ دم اٹھ کر نماز ادا کرتی ہوں۔اب نہ میری نماز فجر چھوٹتی ہے اور نہ روحانی محفل۔۔۔(انعم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں