Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے کچھ آزمائے طبی تجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

میرے کچھ آزمائے طبی تجربات
بواسیر کا کامیاب علاج
گائے کا نیم گرم دودھ لیں اس میں ایک لیموں کا رس ڈال کر فوراً پی لیں (دودھ پھٹنے سے قبل) متواتر تین چار روز اس عمل کو دہرانے سے خونی بواسیر انشاء اللہ بند ہوجائے گی۔
2۔ برگد کے درخت کی لکڑی جلائیں کوئلہ کو باریک پیس کر تین ماشہ روزانہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
3۔ آدھا یا ڈیڑھ پاؤ مولی نرم پتوں سمیت لیں‘ تین چار ٹکڑے لمبے کرکے پلیٹ میں شام کے وقت کھلی جگہ رکھیں‘ صبح نہار منہ استعمال کریں‘ ایک ماہ کے مسلسل استعمال سے خونی و بادی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔
4۔ بواسیری موکہوں پر رات کے وقت مٹی کے تیل میں روئی بھگو کر تین چار دن متواتر استعمال کریں۔
5۔ بادی بواسیر کیلئے دیسی انار کے سبز پتے اور کالی مرچ ہم وزن لے کر ہمراہ پیس لیں۔ چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ دو گولیاں نہار منہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔
باری کا بخار (ملیریا)
1۔ شیرمدار ایک حصہ‘ مصری دس حصہ کھرل کریں شیشی میں بند کریں کالی مرچ کے برابر دن میں تین دفعہ پانی کے ساتھ۔
2۔ پھٹکڑی بریاں ایک گرام‘ فلفل سیاہ ایک گرام باریک پیس کر تیسرے دن بخار سے قبل لیموں کے ٹکڑے پر یہ اجزاء چھڑکیں اور مریض کو چٹا دیں۔
3۔ ملیریا/ بخار ہر قسم کیلئے:سورج مکھی کے پتے 12 گرام‘ سیاہ مرچ 5 عدد گھوٹ کر پلائیں۔
4۔ہلہل تازہ کوٹ کر ٹکیہ بنالیں‘ بخار چڑھنے سے پیشتر نبض پر باندھ دیں وہاں آبلہ ہوجائے گا۔ سوئی سے پانی نکال دیں اور مکھن لگادیں۔ بخار نہیں چڑھے گا۔
5۔ ستیاناسی کے سالم تخم 4ماشہ ہمراہ نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔ بخار اتر جائے گا۔
6۔ درخت پیپل کے سائے میں باری کا بخار چڑھنے سے قبل بٹھا دیں اور اس درخت کی سبز شاخ کی مسواک کریں یہ مسواک برابر کرتے رہیں۔
7۔تین سرخ مرچیں باریک پیس لیں‘ دائیں بازو کی چھوٹی انگلی سے باندھ لیں(سفید کپڑے میں)بشرطیکہ کپڑا پانی سے بھیگا ہوا ہو۔
8۔ بخار پرانا و ہرقسم: چھال نیم‘ چھال پیپل دونوں ایک چھٹانک پاؤ بھر پانی میں رات کو بھگودیں اگلی صبح چھان کر اور مل کر پی لیں۔انشاء اللہ جلد بخار اتر جائے گا۔
9۔چار برگ تلسی کے ساتھ 9 عدد فلفل سیاہ رگڑ کر چھان کر پی لیں‘ دو تین روز یہ عمل جاری رکھیں۔
10۔چھ عدد سرخ مرچیں پانی میں پیس کر انگشت شہادت پر لیپ کردیں اس روز بخار نہ ہوگا۔
کمزوری (قوت باہ)
1۔ کونچ (بیل) کی جڑ کا سفوف ایک ماشہ‘ دودھ کے ہمراہ نوش فرمائیں۔ ایک ہی خوراک کافی ہے۔
2۔ مولی کے بیج باریک پیس لیں‘ 6 ماشہ کی خوراک روزانہ نیم برشت انڈے کے ساتھ سات روز کھائیں۔
3۔ اونٹ کٹارہ(نر و مادہ)پودے لے کر سائے میں خشک کریں‘ سفوف بنالیں‘ فجر کو ہمراہ گائے کے دودھ آدھا کلو کے ساتھ ایک تولہ سفوف پھانک لیا کریں۔ نر پودے کی نشانی یہ ہے کہ اس کو بڑے ڈھیلے سے دبا دیں تو وہ ڈھیلے کے نیچے سے نکل کر کھڑا ہوجائے گا۔
4۔ آکاش بیل ساڑھے تین ماشے پیس کر نبیذ (کھجور کا شربت) ملا کر پلائیں۔
5۔ پیپل کا پکا ہوا پھل سایہ میں سکھائیں‘ چورن بنالیں 9 ماشہ صبح و شام گائے کےنیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔
6۔برگد کے تازہ اور نرم چھلکے سایہ میں خشک کریں باریک پیس کر کپڑچھان کرکے نصف حصہ چینی ملائیں۔ چھ، چھ ماشہ صبح و شام گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔
7۔ دار چینی کا باریک سفوف‘ صبح صبح دو ماشہ نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔
8۔سبز آملہ دو دو دانے صبح‘ دو دو دانے شام بال بھی سفید نہ ہوں گے۔
9۔خام کالے چنے دو تولہ ساتھ چار عدد چھوہارے رات کو بھگوئیں‘ صبح چنے اور چھوہارے کھا کر اوپر سے پانی پی لیں۔
10۔تخم خربوزہ ہمراہ شکر کے استعمال کریں۔
11۔سبز سونف6 ماشہ‘ بادام شیریں 7عدد‘ مصری یا چینی ایک چمچہ‘ رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ نسخہ استعمال کرنے کے بعد سوجائیں بعد میں پانی وغیرہ نہ پئیں۔ 40 روز یہ نسخہ متواتر استعمال کریں۔
کھانسی کے نسخہ جات
1۔ آک کے سبز پتوں سے باریک رواں چاقو سے جدا کریں باجرے کے دانے کے برابر گولیاں بنا کر استعمال کریں۔ صبح و شام کھلا کر پان کا بیڑہ استعمال کریں۔
2۔ پرانی کھانسی و دمہ کیلئے آک کے لونگ دو عدد روزانہ کھائیں۔ ہر ہفتے بعد ایک لونگ کا اضافہ کریں ۔ایک ماہ استعمال کریں۔
3۔ خشک کھانسی کیلئے کوزہ مصری‘ آدھ پاؤ‘ منقیٰ آدھ پاؤ‘ مغز بادام ایک چھٹانک۔ باریک کرکے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں۔ خشک کھانسی کے وقت منہ میں رکھ کر چوستے رہیں چند روز کے استعمال کے بعد کھانسی رفع ہوجائیگی۔
4۔بلغمی کھانسی کیلئے منقیٰ اور کالی مرچ ملا کر کھائیں منقیٰ میں جتنے بیج ہوں انہیں نکال کر اتنی کالی مرچیں ڈال دیں۔ ایک دن میں گیارہ عدد منقی کھائیں چند روز میں تکلیف دور ہوجائے گی۔
5۔کھالی کھانسی کیلئے: شیرگاؤ آدھ پاؤ‘ گائے کا گھی آدھ ماشہ‘ پانی آدھ پاؤ تمام کو ملا کر آگ پر پکائیں۔ جب پانی جل کر صرف دودھ رہ جائے تو دو تولہ مصری ملا کر بچہ کو تھوڑا تھوڑا دیں۔
6۔شہد کو قدرے نمک ملا کر آگ پر رکھیں‘ شہد پھٹ جائے تو صاف پانی تھوڑا سا ملائیں اور پلائیں بچوں کی کھانسی کیلئے اکسیر ہے۔7۔ بچوں کی کالی کھانسی: پھٹکڑی بریاں پیس کر اس میں کھانڈ ملادیں۔ دن میں دوبار بقدر ایک ایک چاول کے‘ بچے کو کھلائیں۔8۔خشک کھانسی: برگ پالک2 تولہ گھوٹ کر مصری ملا کر پلائیں۔
9۔کھانسی‘ نزلہ‘ کمزوری دماغ: آم کے پتوں کی چائے جس میں دودھ ڈالا گیا ہو البتہ پیچش دور کرنی ہو تو اس چائے میں دودھ نہ ڈالاجائے۔
10۔ ڈھاک کے پتوں کی راکھ کے ساتھ نمک ملا کر چٹائیں
11۔چارتولہ روغن گاؤ‘ ایک تولہ گُڑ ملا کر کھائیں۔خشک کھانسی کیلئے اکسیر ہے۔
12۔بلغمی کھانسی: ادرک کا رس‘ شہد ہم وزن لیں۔
کند ذہنی دور کرنے کیلئے
1۔ گائے کا دودھ پلانے میں باقاعدگی کریں‘  چھوٹی سبز الائچی اور چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی چبا کر نیم گرم دودھ گائے کے ہمراہ لیں تو اور بہتر ہے۔
2۔ ہرنولی کے پتے سایہ میں خشک کریں‘ سفوف بنائیں4 گرام خوراک صبح و شام ایک پاؤ گرم دودھ سے دیں‘ نہایت مفید نسخہ ہے۔3۔ سونف+ مصری (ہر ایک چھ ماشہ) ‘ 7 عدد بادام ساتھ پیس لیں‘ رات کے وقت ملا کر نیم گرم دودھ سے لیں۔ اس کے بعد پانی ہرگز نہ پئیں۔40روز استعمال کریں‘ نہایت مجرب نسخہ ہے۔4۔ باریک سفوف دارچینی صبح و شام دو دو ماشہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
5۔برگد کے تازہ و نرم چھلکے سایہ میں خشک‘ باریک پیس کر کپڑچھان کریں‘ نصف حصہ چینی ملائیں۔ چھ چھ ماشہ صبح و شام گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔
ذیابیطس (شوگر) کیلئے نایاب نسخہ جات
1۔کریلہ ایک تولہ‘ نیم کی کونپلیں ایک تولہ‘ جامن کی گٹھلی ایک تولہ لیکر ان سب اشیاء کو خوب کچل کر پیالہ بھر پانی میں بھگو کر رات بھر کھلی جگہ چھوڑدیں صبح کو منہ نہار پانی (اوپر والا) لیں اور یہ دعا پڑھیں بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئْیٌ فِی الْاَرْضِ وَلَآ فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ۔2۔ گل ارض تخم کاہو‘ کریلے‘ صندل سفید‘ گل فارسی‘ گڑمار بوٹی‘ بیضہ مرغ‘ سماق بلوط‘ جوہر جامن طباشیر نقرہ۔ ہر چیز ایک ایک تولہ لے کر تیار کریں۔ خوراک 6ماشہ صبح وشام دہی کے ساتھ کھائیں۔
3۔ دنبل اورذیابیطس: کمیلہ 5 تولہ پانی میں بھگو کر آدھا کلو  تلوں کا تیل اور تھوڑے سے پانی میں پکائیں پانی جلنے پر چھان کر رکھ لیں۔ صبح وشام مالش کریں۔
4۔ ست گلو 3ماشہ کے ساتھ آدھا کلو بکری کی ترش چھاچھ کے ہمراہ استعمال کریں۔مریض گائے کا دہی استعمال کرے بھوک پیاس لگنے پر سوائے دہی کے کچھ نہ کھائے پیے۔
5۔ برگ آم جو خود جھڑ جائیں اکٹھے کرکے سایہ میں خشک کریں۔ باریک کرکے آدھا ماشہ صبح و شام ہمراہ آب تازہ استعمال کریں۔6۔ برگ لسوڑہ 8 عدد رات کو بھگو کر (پانی میں) صبح مل چھان کر پی لیں۔ صبح کو بھگو کر شام کو پی لیں۔ پندرہ بیس روز متواتر یہ عمل کریں۔7۔ کچی گوبھی کھائیں۔
8۔ایک چمچہ شہد‘ 4 تولہ سلاجیت سے ملا کر دن میں تین بار کھائیں۔9۔دو چھٹانک پکی ہوئی پلکن کا سالن استعمال کرنا شروع کردیں۔10۔ چکوترے کے تین پھل روزانہ کھائیں۔
دانتوں کی تکالیف کیلئے نسخے
1۔ منجن عجیب: آک کے پتے سایہ میں خشک کریں‘ پیس لیں‘ برابر مقدار میں سیاہ مرچ بوقت ضرورت مل لیں۔
2۔ درد دانت: ادرک چھیل کر نمک ملائیں اور اسے درد والی جگہ پر رکھیں۔3۔دانتوں سے خون آنا: پھٹکڑی 6ماشہ باریک کرکے ایک پاؤ پانی میں حل کریں اور کلیاں کرائیں یا  جامن کی لکڑی کا کوئلہ ایک تولہ‘ پھٹکڑی ایک تولہ دونوں کو پیس کر ملائیں اور دانتوں پر ملیں۔
4۔ ڈاڑھ کا درد: حقے کی چلم سے جلاہوا تمباکو ڈاڑھ پر ملیں۔
5۔ منہ کی بدبو: آم کی شاخ سے مسواک لیکر کریں منہ کی بدبو دور ہوجائیگی۔6۔دانت ہلنا: برگ ببول چبائیں‘ دانت نہیں ہلیں گے اور خون رسنا بھی بند ہوجائے گا۔
7۔ درد دانت: ہلدی کی گانٹھ کو متعلقہ دانت کے نیچے دبائیں۔ دانت ہلنا بند ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ کوڑ تمہ کی جڑ کی مسواک کریں یا آک کی جڑ کی مسواک استعمال کریں۔
8۔دانت کے کیڑے: چنبیلی کے چند پتے چبانے سے دانت کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
9۔منجن ذمان: جامن کے پتوں کو خشک کرکے باریک سفوف کریں اور منجن استعمال کریں۔
10۔ درد ڈاڑھ: مرچ گول سرخ پانچ عدد‘ بھوری بھینس کا مکھن پانچ تولہ آگ پرر کھیں۔ مرچ جل جائے تو نکال کر باہر پھینکیں جس ڈاڑھ میں درد ہو اس کے مخالف کان میں دو تین قطرے ڈالیں اور مل لیں۔ فوراً آرام آجائیگا یا جس طرف درد ڈاڑھ ہو اس طرف ہاتھ کے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کے درمیانی حصہ میں لہسن کوٹ کرباندھ دیں۔ آدھا گھنٹہ کے بعد درد ڈاڑھ کوآرام آجائے گا۔
کانوں کی تکالیف
1۔درد کان: آک کے زرد پتے گرد سے صاف کرکے گھی سے چوپڑ کر آگ پر گرم کریں سکڑنے پر ہتھیلی سے مسل دیں اور کان میں نچوڑ دیں۔2۔بہرہ پن: اوپر والا پانی شیشی میں محفوظ کرلیں‘ چند روزہ استعمال سےبہرہ پن دور ہوگا۔3۔درد کان: دو قطرے روغن سرسوںکے ساتھ کافور ملا کر کان میں ڈالیں۔4۔بہرہ پن: سونف 6 ماشے آدھا سیر پانی جوش دیں‘ آدھا پاؤ رہ جائے تو اس میں گائے کا دیسی گھی ایک تولہ ڈالیں مصری ایک تولہ ڈالیں‘ صبح و شام استعمال کریں۔5۔ درد کان: حقہ نوش سے حقہ کے زور زور کے کش شدہ دھوئیں کو کان میں ڈالیں۔ پانچ چھ سوٹوں کا دھواں درد ختم کردیگا۔6۔ کان کے کیڑے: آک کے زرد پتے بھوبھل میں دبائیں تاکہ نرم ہوجائیں نچوڑ کر پانی نکالیں اور کان میں ٹپکائیں۔7۔بہرہ پن: نیم کے تخم کا خالص تیل 40روز کان میں ڈالیں۔
کانٹا چبھنا
1۔پیاز کاٹ کر اس میں گُڑ ملائیں۔ کانٹے والی جگہ باندھ دیں‘ کانٹا خود بخود باہر نکل آئے گا۔2۔انگلی میں پھانس کا چبھنا: برف کاٹکڑا انگلی پر رکھیں جب وہ حصہ بے حس ہوجائےتو انگلی کو ابلے ہوئے پانی میں ڈبو کر پھانس کو نکال دیں۔3۔جسم میں کانٹا چبھنا: عرق کھپ میں چاول پکا کر اوپر باندھیں۔
پیچش سے فوری چھٹکارا پائیں
1۔ نیم کی اندرونی چھال توے پر جلا کر راکھ حاصل کریں۔ بقدر ایک تولہ یہ راکھ دہی میں ملا کر کھائیں۔
2۔آم کی پرانی گٹھلی کا سفوف ایک حصہ شکر آدھا حصہ ملا کر چھ ماشہ پانی سے دیں۔3۔ سیب کی چھال کی چائے تیار کریں۔ دگنا فائدہ اٹھانا ہو تو لیموں کا رس اور شہد اس میں ملادیں۔یہ نسخہ تپ معرقہ کیلئے مفید ہے۔4۔دیسی سونف کوٹ کر سفوف بنائیں‘ دہی کی لسی سے صبح و شام ایک ایک تولہ ڈال کر استعمال کریں۔5۔ دہی میں پیاز کا پانی استعمال کریں۔ یہ نسخہ خونی پیچش کیلئے بہت ہی مجرب ہے۔
موٹاپا دور کرنا
1۔ایک کپ قہوہ میں آدھے لیموں کا رس ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔فالتوچربی زائل ہوکر موٹاپے میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ 2۔برگ ارنڈ خشک6 حصے‘ لاکھ ایک حصہ باریک پیس لیں پانی کے ہمراہ 3 ماشے خوراک مریض کو دیں۔3۔ دو تولہ شہد گرم پانی میں ملا کر پلادیں‘ پھر بتدریج اس کی مقدار بڑھاتے جائیں فضول گوشت از خود تحلیل ہوگا اور چربی پگھلے گی۔4۔ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس منہ نہار پلائیں۔5۔لیموں کااچار چاٹیں۔6۔دن میں تین چار بار لیموں کا رس پانی میں ڈال کر سکنجبین بنائیں اور اسے پلائیں۔ 7۔مولی کے بیج‘ پانی کے ساتھ کھائیں۔8۔ کلونجی کا باریک سفوف لیں۔ چینی میں ملا کر پیتے رہیں۔9۔ کالی مرچیں پانی کے ساتھ پھانکتے رہیں۔10۔ کھانے کے بعد اجوائن تھوڑی سی لیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔11۔ کھانے کے ساتھ مولی او رسلاد کا استعمال کریں۔12۔ چنے کی دال کے دانے برابر ہینگ پانی کیساتھ کھائیں۔13۔ادرک کی چائے پئیں۔14۔ جوارش کمونی‘ زیرہ کے عرق کے ساتھ استعمال میں لائیں۔15۔ گھی کی جگہ کوکنگ آئل کا استعمال کریں۔16۔ چاول سے پرہیز کریں۔17۔منہ نہار کنو‘ سنگترے کا جوس استعمال میں لائیں۔18۔لہسن کے3یا5 جوئے حسب طبیعت پانی سے نگل لیں۔19۔بیسن کی روٹی زیادہ استعمال کریں۔ 20۔سیب‘ منہ نہار کھانے کی عادت اپنائیں۔21۔کیلے اور ہرے سیبوں کو سونگھا جائے‘ کھایا نہ جائے‘ وزن میں کمی کا باعث ہوں گے۔
یرقان
1۔گنے کا رس پئیں۔2۔ زردگاجر کا جوس مصری ملا کر چند روز استعمال کریں۔ 3۔ پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں۔
4۔مولی اور لیموں کا استعمال کریں۔5۔کھیرا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ 6۔ایک تولہ سونف آدھ سیر پانی میں کھرل کرکے پن چھان کر پلائیں۔7۔ مولی کے سبز پتوں اور شاخوں کا پانی 8 تولہ ‘ شکر دو تولہ ملا کر روزانہ پلائیں۔ یہ عمل منہ نہار کرلیا جائے۔8۔ ڈھاک کے پھولوں کو جوش دینے سے جو رنگ نکلتا ہے اس میں کرتہ رنگ کر پہن لیں۔ یرقان دور ہوجائےگا۔9۔برگ کاسنی سبز کا پانی بنا کر شربت بزوری میں ملا کردیں۔
ناک کی بیماریاں
1۔ نزلہ و زکام: درخت کنیر کے پتوں / پھلوں کی نسوار نزلہ زکام کیلئے اکسیر ہے۔2۔ برگ لسوڑا دھو کر پانی میں رس نکالیں پانی سرخ ہوجائے تو مل چھان کر قدرے مصری ملائیں اور پی جائیں تین روز یہ عمل کریں۔
3۔زکام دور کرنے کیلئے چھینکیں: کنیر کے پتوں کا رس یا عرق ہتھیلی پر رکھیں اور سونگھیں چھینکیں آئیں گی اور زکام دور ہوجائے گا۔دائمی نزلہ: سفیدے کے پتے 1/4کلو‘ ساگ کی طرح کتریں دو کلو پانی میں ابالیں‘ آدھا پانی اڑ جائے تو چھان لیں‘ تین پاؤ چینی اس میں ڈالیں‘ آگ پر دوبارہ رکھیں اور شربت تیار کریں‘ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔


Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 414 reviews.