Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ محمد عثمان دامانی رحمۃ اللہ علیہ کے بندشوں کیلئے روحانی خزانے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

خواجہ محمد عثمان دامانی رحمۃ اللہ علیہ کےبندشوں کیلئے روحانی خزانے
(عبداللطیف دامانی ‘ اسلام آباد)
زبان میں ہلکا پن یایادداشت میں کمی: فجر کی نماز پڑھ کر ایک پاک کنکری منہ میں رکھ کر یہ آیت اکیس بار پڑھیں قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ (طہٰ25تا28 )۔ایک بسکٹ پر الحمدللہ لکھ کر چالیس روز کھلانے سے بھی ذہن کھلتا ہے۔
ہر قسم کے درد کیلئے:یہ آیت مع بسم اللہ تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں یا کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں یا باوضو لکھ کرباندھیں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا ﴿بنی اسرائیل۱۰۵﴾ۘ
سر‘ دانت کے درد اور ریاح کیلئے:ایک پاک تختی پر ریت بچھا کر ایک میخ سے اس پر لکھو ’’ابجدھوزحطی‘‘ اور’’ میخ‘‘ کو زور سے الف پر دباؤ اور دردمیں مبتلا شخص اپنی انگلی زور سے درد کی جگہ رکھے اور تم ایک دفعہ پڑھو اور اس سے درد کا حال پوچھو اگر اب بھی درد ہو تو اسی طرح ب کو دباؤ غرض ایک ایک حرف پر اسی طرح عمل کرو انشاء اللہ حروف ختم نہ ہونے پائیں گے کہ درد جاتا رہے گا۔
ہمیشہ لڑکی ہونا:اس عورت کا خاوند یا کوئی دوسری عورت اس کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستربار بنائے اور ہر دفعہ میں یَامَتِیْنُ کہے انشاء اللہ لڑکا پیدا ہوگا۔
ہر بیماری کیلئے:رسول اللہ ﷺ سے ان آیتوں کا پڑھنا ثابت ہے اور فرمایا کہ آفتاب کے طلوع و غروب کے وقت جب یہ آیات پڑھی جائیں تو بیماری خدا کے فضل سے دور ہو وہ آیات یہ ہیں:۔وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی بَلْ لِّلہِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا (الرعد31)تک اور وَ یَسْـَٔلُوْنَکَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُہَا رَبِّیْ نَسْفًا فَیَذَرُہَا قَاعًا صَفْصَفًا لَّاتَرٰی فِیْہَا عِوَجًا وَّ لَا اَمْتًا (طہٰ105تا107) اور لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہٗ خٰشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَۃِ اللہِ (الحشر21) تک اور ہر آیت کے بعد یہ کہتا جائے کہ فَکَیْفَ اَنْتَ یَااَیَّتُھَا الْعِلَّۃِ
گمشدہ چیز کیلئے:جس کی کوئی چیز کھو جائے تو وہ یَاحَفِیْظُ 119 بار بغیر کمی و زیادتی کے پڑھے پھر یہ آیت یٰبُنَیَّ اِنَّہَا اِنْ تَکُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَکُنْ فِیْ صَخْرَۃٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِہَا اللہُ (لقمان 16) ایک سو انیس بار پڑھے حق تعالیٰ اس کی گم ہوئی چیز کو اس کے پاس پھیرلائے گا۔
برائے خوف حاکم:جو شخص کسی صاحب سے خوف کرے اس کو چاہیے کہ یوں کہے کٓھٰیٓعٓصٓ کُفِیْتُ حٰمٓعٓسٓقٓ حُمِیْتُ اور کٓھٰیٓعٓصٓ کے کہتے وقت ہر حرف کے تلفظ پر داہنے ہاتھ کی ہر انگلی کو بند کرے یعنی کاف کہتے وقت سب سے چھوٹی انگلی بند کرے‘ ھا پر دوسری‘ یا پر تیسری‘ عین پر چوتھی اور ص پر انگوٹھا بند کرے اور حٓمعٓسقٓ کے ہر حرف پر بائیں ہاتھ کی اسی طرح انگلیاں بند کرے اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو بند کیے ہوئے اس حاکم کے سامنے جاکر کھول دے انشاء اللہ مہربان ہوگا۔

برائے غنائے قلبی و کشائش ظاہری و باطنی:ہر روز گیارہ سو مرتبہ یَامُغْنِیُّ اور سورۂ مزمل شریف چالیس بار پڑھنے پر ہمیشگی کرے اگر چالیس بار نہ ہوسکے تو گیارہ بار پڑھے بعض بزرگوں سے منزل شریف اکتالیس بار پڑھنا منقول ہے اور بعض سے عشاء کی نماز کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس بار اس طرح کہ پہلی رکعت میں اکیس بار اور دوسری میں بیس بار پڑھے اور ایک یہ ہے کہ فجرکی سنتوں کے بعد ایک باراورتمام نمازوں کے بعد دو دو بار شب و روز میں گیارہ بار ہوجائے۔ یہ سب طریقے مجرب ہیں۔

برائے آسیب زدہ:اسماء اصحاب کہف بعبارت ذیل کاغذ پر لکھ کر جس مکان میں مریض یا مریضہ ہو اس کی دیواروںپر جگہ جگہ چسپاں کردئیے جائیں اور اس کا مندرجہ ذیل نقش ایک کاغذ پر لکھ کر مریض کو دکھایا جائے۔ وہ دیکھنے سے گھبرائے اور انکار کرئے گا مگر زبردستی اس کی نظر اس پر ڈلوائی جائے اور جبراً نقش کو تعویذ بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے اسماء اصحابہ کہف:۔ اِلٰہِیْ بِحُرْمَۃٖ یَمْلِیْخَا۔ مَکْسَلْمِیْنَا۔ کَشْفُوطَطْ۔ تَبْیُوْنَسْ کَشَافَطْیُوْنَسْ۔ اَذْرَافَطْیُوْنَسْ۔ یُوَانَسْبُوْس وَکَلْبُھُمْ قِطْمِیْرط وَعَلَی اللہِ قَصْدِ السَّبِیْل وَمِنْھَا جَائِرُ وَلَوشَآءَ لَھَدَاکُمْ اَجْمَعِیْن۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلٰی سَیَّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ (بحوالہ کتاب عمدۃ السلوک)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 399 reviews.