(ربیع الاول کا سب سے اعلیٰ وظیفہ درود شریف کا ورد ہے۔ لہٰذا اس ماہ میں کوشش کی جائے کہ کثرت سے درود پاک پڑھا جائے)
16رکعت نو افل
کتا ب الا وراد میں لکھا ہے کہ جب ربیع الا ول کا چاندنظر آئے اس را ت کو سولہ رکعت نفل پڑھے ۔ دو دو رکعت کی نیت سے ہر رکعت میں سور ة فاتحہ کے بعد سورة اخلا ص تین تین بار پڑھے ۔ جب فراغت پا ئے تو کل نفلوں کے بعد یہ درود شریف ایک ہزار بار پڑھے ۔ ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَا تُہ‘۔“اننفلوں کی بہت فضیلت ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس نمازاور درود شریف پڑھنے والے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت سے فیض یا ب ہو ں گے لیکن اس کا خیال رکھیں کہ با وضو سوئیں ۔
20رکعت نوا فل
جواہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ میں بارہ روز تک روحِ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم پر ہدیہ اس نما ز کا بھیجتا رہے کیونکہ حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ اور تا بعین رحمتہ اللہ علیہ اور تبع تا بعین رحمتہ اللہ علیہ بھی ان رکعتوں کا ثوا ب ہدیہ روح اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا کر تے تھے اور وہ بیس رکعت ہیں ۔ ہر رکعت میں اکیس اکیس بار سورئہ اخلاص پڑھی جا تی ہے ، اگر روز مرہ بارہ دن تک توفیق نہ ہو تو دوسری تا ریخ اور بارہویں تاریخ ضرور ہی بیس رکعت بترکیب مذکورة الصدر پڑھ کر روح مبارکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کوہدیہ پہنچا ئے کہ اس نماز کے پڑھنے والو ں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوا ب میں جنت کی بشارت دی ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھنا اور بشارت دینا عین حقیقت ہے ۔
وظیفہ درود شریف
ربیع اول کا سب سے اعلیٰ وظیفہ درود شریف کا ورد ہے لہٰذا اس ماہ میںکو شش کی جا ئے کہ کثرت سے درود پاک پڑھا جائے ۔ کتا ب المشائخ میں لکھا ہے کہ جب چاند ربیع الاول کا نظر آئے ، اسی شب سے تمام مہینے تک یہ درود شریف ہمیشہ ایک ہزار پچیس بار بعد نما ز عشاءکے پڑھے گا تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو خوا ب میں دیکھے گا ۔ وہ درود شریف یہ ہے ۔ ” اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاہِیمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبرَاہِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَّجِید “ایک بزرگ کا قو ل ہے کہ جو شخص اخلا ص کے ساتھ ربیع الاول میں سوا لاکھ مر تبہ مندرجہ بالا درود پاک پڑھے گا ۔ اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 329
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں