Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارءین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

انڈے دل کیلئے مفید ہیں
(حکیم حاجی مہتاب حسین دہلوی‘ نوشہرہ کینٹ)

ماہرین قلب کا کہنا ہے کہ دل کو صحت مند رکھنے کیلئے انڈوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ انڈوں سے متعلق امریکی ماہر ڈاکٹر میکنمارا نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ طویل عرصے تک انڈے کو امراض قلب کے حوالے سے بدنام کیا جاتا رہا ہے لیکن اب حقائق سامنے آنے کے بعد امریکی ہارٹ فاؤنڈیشن نے بھی اپنی پابندی اٹھالی ہے اور کہا ہے کہ ہفتہ میں چھ انڈے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ امریکی ڈاکٹر نے کہا کہ بزرگ افراد اب تک انڈوں سے خوفزدہ تھے کیونکہ گزشتہ چالیس سال سے انہیں یہ بتایا جارہا تھا کہ اس میں غذائی کولیسٹرول کی بہتات ہوتی ہے لیکن بعد کے سالوں میں اس پر جو تحقیق کی گئی اس سے معلوم ہوا کہ غذائی اشیاء میں جو کولیسٹرول ہوتا ہے وہ دل کی بیماریوں کو نہیں بڑھاتا۔ امراض قلب کا امکان جس چیز سے بڑھتا ہے وہ جمنے والی چکنائی اور مصنوعی چکنائی ہے۔ انڈوں SATURATED FATS بہت ہی کم مقدار میں ہوتی ہے جبکہ اس میں بعض صحت بخش اہم مرکبات مثلاً CHOLINE ہوتے ہیں جو غذا ہضم کرنے میںمعاونت کرتے ہیں۔ انڈے میں ایک اور جز LUTIENE بھی ہوتا ہے جو آنکھوںکے مختلف امراض سے بچاتا ہے۔ امریکی ماہر ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ جو لوگ ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں وہ زیادہ دیر تک اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں اور دوپہر میں انہیں زیادہ کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈے میں بہترین کوالٹی کا پروٹین ہوتا ہے مارکیٹ میں اس قسم کا پروٹین اتنی کم قیمت میں کسی اور چیز کی صورت میں نہیں خرید سکتے۔ اس میں سوائے وٹامن سی کے ہر قسم کے وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں۔ اس لیے جن لوگوںکا کولیسٹرول لیول نارمل حد کے اندر ہو یا زیادہ ہو وہ ذیابیطس کے مریض ہوںیا مینابولک سنڈروم کا شکار ہوں اس قسم کے تمام افراد بلاخوف و خطر اوروسوسے کے بغیر انڈے کو اپنی غذا کا اہم حصہ بناسکتے ہیں۔ یہ آپ کی صحت کو اور صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دنیا کی سب سے بڑی سچائی

(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
دنیا کی سب سے بڑی سچائی کلمہ طیبہ ہے جس کے دو حصے ہیں پہلے حصے کا مطلب یہ ہے کہ میرا معبود اور حاجت روا صرف اور صرف اللہ ہے۔ میں نے زندگی کے تمام معاملات میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ پر ہی پہلی اور آخری نظر رکھنی ہے۔ میرا حاجت روا میرا مشکل کشا اور میرا معبود صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ دنیا میں جب بھی کچھ ہوتا ہے صرف اور صرف اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے۔ غیروں سے کچھ نہیں ہوتا‘ کلمہ طیبہ کا یہ پہلا حصہ شرک پر زبردست قسم کی چوٹ لگاتا ہے کہ اپنے دل سے تمام باطل معبودوں کو نکال دو اور صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کو داخل کرو کہ غیروں سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔
میں نے جوکچھ مانگنا ہے صرف اسی سے مانگنا ہے اور جو کچھ دینا ہے صرف اسی کے نام پر دینا ہے اور صرف اور صرف اسی کی ذات پر بھروسہ کرنا ہے۔
کلمہ کے دوسرے حصہ کا مطلب :یہ ہے کہ میں نے چوبیس گھنٹہ کی زندگی میں تمام معاملات‘ خواہ وہ دنیا کے ہوں یا دین کے ہوں‘ سونا جاگنا‘ کھانا پینا‘ کاروباری معاملات یا لوگوں سے تعلقات ہوں اور رشتہ داروں سے حسن سلوک ہوں یا اولاد کی تعلیم وتربیت ہوں یا شادی بیاہ کے معاملات ہوں میں نے حال میں اپنے لیڈر کی پیروی کرنی ہے۔ میرے لیڈر حضرت محمد ﷺ ہیںیعنی میں نے چوبیس گھنٹے کی زندگی میں صرف اور صرف اپنے نبی ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا ہے۔
مسلمان کے لیے عبادت صرف یہی نہیں ہے کہ وہ نماز پڑھ لے‘ روزے رکھ لے‘ ذکر کرے یا تلاوت کرلے اور صرف اس پر مطمئن ہوکر بیٹھ جائے کہ میں اسلام پر عمل کررہا ہوں۔
برادران اسلام! یہ تمام باتیں تو دین کا صرف ایک حصہ ہیں۔ مسلمان کی تو چوبیس گھنٹے کی زندگی ہی عبادت ہے۔ مسلمان اگر نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق کھانا کھاتا ہے‘ اس کھانے سے اس کا اپنا پیٹ بھر رہا ہے مگر یہ عبادت میں لکھی جارہی ہے۔
مسلمان اگر رات کو اپنے نبی پاک ﷺ کے طریقہ پر سوتاہےتو ساری رات کی عبادت اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہے حالانکہ سونے سے اس کے اپنے وجود کو آرام مل رہا ہے۔ مسلمان کا بیت الخلاء میں جانا بھی عبادت ہے اگر وہ نبی کریم ﷺ کے طریقہ پر جاتا ہے کہ جاتے ہوئے کون سی دعا پڑھنی ہے‘ کس قدم سے جانا ہے اور کس قدم سے باہر آنا ہے تو یہ بھی سارا وقت مسلمان کی عبادت میں لکھ دیا جاتا ہے۔
اگر ہم اپنی زندگی اس کلمہ کے مطابق بسر کریں گے تو نہ صرف ہماری قبر اور آخرت بنے گی بلکہ دنیا میں سکون اور چین ملے گا کیونکہ سکون اور چین صرف نبی ﷺ کی سنتوں میں ہے نہ صرف سکون‘ چین بلکہ عزت و وقار بھی حاصل ہوتا ہے مگر افسوس کہ کیبل اور ٹی وی کے ذریعہ مصیبت جو میٹھے شہد کی طرح ہمارے جسم میں داخل کی جارہی ہے اس کے تباہ کن نتائج ہمارے سامنے آنا شروع ہوگئےہیں۔ بزرگوں کا احترام ختم ہوگیا‘ ماں باپ کے وقار کو لڑکے اور لڑکیاں پاؤں تلے روند رہے ہیں اور اسے قابل فخر بات سمجھ رہے ہیں۔ آج کی نئی نسل کس چیز میں عزت اور وقار سمجھ رہی ہے‘ فیشن‘ مال و دولت میں اور کوٹھیوں میں… ؟یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی سچائی سے منہ موڑنے کا نتیجہ… اس بغاوت کا یہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کہ خود ان کی اپنی زندگی سے سکون نام کی کوئی چیز نہیں۔
کلمہ طیبہ پر یقین کرنے کی فضیلت تو ہے ہی بلکہ اس کو پڑھنے کی فضیلت بھی بہت زیادہ ہے۔
حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ اگر ہم کلمہ طیبہ کو پابندی سے روزانہ سو مرتبہ پڑھیں گے تو آخرت میں لوگ جب اپنی قبروں سے مٹی جھاڑتے ہوئے اٹھیں گے تو اس شخص کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا ہوگا سو مرتبہ پڑھتے ہوئے صرف تین یا چار منٹ لگتے ہیں۔ صرف ایک دفعہ کلمہ طیبہ پڑھنے سے چار ہزار نیکیاں انسان کے نامہ اعمال میں داخل کردی جاتی ہیں۔ اگر ساری زندگی میں پڑھے ہوئے کلمہ طیبہ کی تعداد ایک لاکھ ہوجاتی ہے تو اللہ پاک اس میت کی مغفرت کردیتے ہیں اور اسے جنت میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کے فوت ہونے پر ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ کا ورد کرکے اس مرحوم شخص کو بخش دیا جائے تو یہ اس کیلئے بہترین تحفہ ہوگا اللہ پاک اس کلمہ کی برکت سے اس کی مغفرت فرمادیں گے۔ جس نے دنیا سے جاتے ہوئے یعنی مرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھا اللہ پاک اسے لازمی جنت میں بھیجیں گے۔ اگر ہم ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کی عادت بنالیں تو اللہ پاک ہمیں لازمی طور پر مرتے ہوئے کلمہ نصیب کریں گے تو خوش بختی کی علامت ہے ویسے بھی مسواک کے ساتھ وضو کے بعد نماز کا ثواب 70گنا زیادہ ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی حدیث شریف کے مطابق قیامت کے دن حضور نبی کریم ﷺ سے سب سے زیادہ سعادت مند اور نفع اٹھانے والا آپ ﷺ کی شفاعت کے ساتھ وہ شخص ہوگا جو خلوص دل کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھے اور اس پر عمل کرے۔ اللہ پاک ہمیں بھی دنیا کی اس سب سے بڑی سچائی کو سمجھنے اور اس پر خلوص دل سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

عبقری پڑھنے والے متوجہ ہوں

(محمدعمرفاروق‘ فیصل آباد)
میں عبقری کی وساطت سے عبقری پڑھنے والوں کو ایک چیز کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ بات یہ ہے کہ جب محترم حکیم محمدطارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب نے لکھا ہے کہ ’’عبقری شائع کیوں ہوا؟‘‘ کہتے ہیں کہ جب نمرود نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو زندہ جلانے کیلئے ایک نہایت ہیبت ناک آگ کا آلاؤ روشن کیا تو چشم فلک نے دیکھا کہ ایک ننھا سا ابابیل اپنی چونچ میں دو تین قطرے پانی کے لیے بڑے اضطرارکے عالم میں اس ہیبت ناک آگ کی طرف اڑا جارہا ہے کسی نے پوچھا میاں اتنی بے تابی کیساتھ کہاں کا ارادہ ہے؟ بولا نمرود کی آگ بجھانے جارہا ہوں‘ کہا اے ناسمجھ پرندے کیا پانی کے یہ چند قطرے جو تمہاری چونچ میں ہیں نمرود کی آگ کو سرد کردیں گے۔ ننھا ابابیل بولا مجھے معلوم ہے کہ میری یہ کمزور سعی اس سلسلے میں کچھ بھی کام نہ دے گی لیکن میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جب نمرود کی آگ بجھانے والوں کی فہرست بنائی جائیگی تو اس میں میرا نام بھی ضرور شامل کیا جائے گا۔ عبقری نے انسانی نفرتوں کے باطل الاؤ کو بجھانے اور محبتوں کے جہان کو تعمیر کرنے کا عزم کیا ہے کہ حقیرکی سعی روایتی ننھے ابابیل کی سعی سے کچھ بھی زیادہ نہیں لیکن جذبہ وہی ہے جو ننھے ابابیل کے دل بے تاب میں تھا یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنی توفیق کے مطابق مشکلات کے الاؤ کو سرد کرنے کا جذبہ تو میری تمام عبقری پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ آپ بھی اس کو سنبھال کر نہ رکھیں بلکہ اس کو آگے پہنچائیں‘ میں نے اکثر عبقری پڑھنے والوں سے پوچھا کہ آپ کتنی دیر سے عبقری پڑھ رہے ہیں تو مجھے کسی نے بتایا تین سال‘ دو سال‘ ڈیڑھ سال‘ سال‘ آٹھ ماہ‘ چھ ماہ تو میں نے ان سے پوچھا کہ خود ہی پڑھتے ہیں یا کسی اور کو بھی پڑھاتے ہیں تو اکثر کا جواب تھا کہ خود ہی پڑھتے ہیں تو میرے مسلمان بھائیو اور بہنو! میری آپ سے گزارش ہے کہ ایک چیز سے آپ فائدہ اٹھارہے ہو تو کیا آپ نہیں چاہتے کہ کوئی اور بھی فائدہ اٹھائے اور آپ کو دعا دے اگر آپ کی طرح محترم حکیم صاحب بھی اپنے پاس یہ چیزیں سنبھال کر رکھ لیتے تو آپ ہی بتائیں کہ آپ فائدہ اٹھاسکتے تھے؟ تو اس کا یہ جواب ہے کہ نہیں…!!! تو میری تمام عبقری پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ اس کو اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس کو اپنے بہن بھائیوں عزیز رشتہ دار‘ دوست احباب اور علماء کرام تک پہنچائیں تاکہ دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں اور اس کا اجروثواب بھی آپ کو ملے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق دے۔ آمین۔

صرف ایک خوراک سے بواسیر ختم

(ہمایوں شیراز‘ برکی)
عرصہ 20 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے کہ میں اپنا ذاتی مطب چلا رہا ہوں ۔ مجھے طب کا شوق ورثہ میں ملا ہے لیکن اس کے باوجود حصول علم کی معمولی سے معمولی کوشش کو بھی رائیگاں نہیں جانے دیتا ہوں‘ چاہے دور جانا پڑے اس ہی سلسلہ میں ایک حیرت انگیز واقعہ اپنے عبقری ساتھیوں اور آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ہمارے گاؤں کے سرکاری ہسپتال کے سب سے بڑے ڈاکٹر صاحب جب نئے نئے یہاں آئے تو مسجد میں سرسری سی ملاقات ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ اچھی دوستی میں بدل گئی میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی طب کے بارے میں کیا رائے ہے تو انہوں نے اس کی بڑی تعریف کی لیکن وہی پرانی بات بخیلی والی کہ حکماء اپنے تجربات بتاتے نہیں اور راز سینہ میں لے کر چلے جاتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ جب میں ایف ایس سی میں تھا تو اپنے ماموں کی طرف گیا وہاں پرانی طرز کی لیٹرین تھی جب میں رفع حاجت سے فارغ ہوا تو میرے بعد میرے ماموں جان گئے انہوں نے آکر مجھ سے پوچھا کہ تمہیں یہ تکلیف کب سے ہے…؟؟؟ میں نے کہا بہت دیر سے۔ اصل میں مجھے خونی بواسیر تھی اور بہت زیادہ خون آتا تھا لیکن مجھے پتہ نہیں تھا۔ انہوں نے میری والدہ سے کہا کہ اس کا علاج کروائیں۔ انہوں نے کہا اچھا…! جب ہم واپس اپنے گاؤں پہنچے تو اماں نے کہا جاؤ وہاں سامنے کھیت کے کنارے وج بوٹی اُگی ہے اسے لے آؤ میں نے وہاں سے وہ بوٹی توڑی اوراماں کو لاکردی انہوں نے اس کا پانی نکالا جو تقریباً ایک چھٹانک تھا پھر انہوں نے سوجی جو کہ آدھ پاؤ تھی اسے اچھی طرح بھون کر وہ پانی اس میں ڈال کر مجھے حلوہ بنا کر کھلادیا۔
ڈاکٹر صاحب بتاتے ہیں صرف ایک دفعہ کھانے سے بیس سال تک مجھے دوبارہ کبھی خون نہیں آیا اور وہ یہ تجربہ بہت سے لوگوں پر بھی کرچکے ہیں۔محترم حکیم صاحب! وہ بوٹی ہمارے علاقہ میں عام ہے ہم اسے ککڑچھڈی بولتے ہیں۔
یقین مانیے! صرف ایک ہی بار مریض کو دینے پر اتنا اچھا نتیجہ نکلتا ہے کہ سبحان تیری قدرت والی بات ہے۔ اب یہ میرے تجربے میں ہے اسے ضرور آزمائیے۔ ڈاکٹر صاحب کیلئے‘ میرے لیے اور سب سے بڑھ کر حکیم صاحب کیلئے دعا کیجئے۔ جنہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے تجربات سے آگاہ کرتا رہوں گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 285 reviews.