Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کیا واقعی میں ہی منحوس تھی؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ جل شانہٗ سے امید کرتی ہوں کہ آپ بالکل ٹھیک ہوں گے‘ میں ایم اے انگلش کررہی ہوں‘ آخری سال ہے‘ بہت عرصہ سے دل میں تھا کہ آپ کو خط لکھ کر اپنا غم سناؤں مگر آج رہا نہیں جارہا بہت دل بھرا پڑا ہے‘ دل کرتا ہے کہ اونچا اونچا روؤں اگر آپ کو میرے الفاظ‘ غم اور (مسائل سے چھٹکارا کے بعد)بھرپور خوشی پسند آئے یا اس قابل سمجھیں تو میری بہت خواہش ہے کہ میری آواز دنیا تک پہنچے مگر میرا نام اور شہر کا تعلق ظاہر نہ ہوں اور جہاں جہاں آپ محسوس کریں تبدیلی کرکے ضرور عبقری میں میرا خط چھاپیے گا۔
بات کچھ ایسے ہے کہ جب میں نے آنکھ کھولی تو میرے والد صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا ہوائی جہاز کریش ہوگیا تھا مگر شکر اللہ کریم کا وہ بچ گئے تھے مگر اس کے بعد بیروزگار ایسے ہوئے کہ نو سال تک بیروزگاررہے‘ بچپن میں ایک آواز کان میں پڑی تھی کہ تو ہے ہی منحوس‘ ہم دو بہنیں اور پانچ بھائی ہیں‘ ایک بہن کی جیسے تیسے کرکے شادی کردی‘ گھر میں سب کے درمیان اتفاق نام کی چیز نہیں تھی اور نہ ہم اپنے والد صاحب کو برداشت کرتے تھے۔ میرے بھائیوں کے لڑکیوں کے ساتھ چکر تھے‘ ساری ساری رات گھر کے باہر رہتے تھے‘ ان کو دیکھا دیکھی چوری چھپے میرا ایک رانگ نمبر سے چکر چل پڑا‘ جس کو شیطانی آنکھیں رائٹ نمبر بنانے بیٹھ نکلیں‘ مگر ہوتا تو وہی ہے جو اللہ کریم چاہتے ہیں۔ دو سال کی گندگی بھری زندگی کے بعد اللہ نے ایک دم سے میرا رانگ نمبر سے تعلق چھڑوا دیا۔ تھوڑا روئی‘ پھر رضائے الٰہی سمجھ کر خوش ہوگئی کیونکہ کچھ عرصہ سے محسوس کررہی تھی کہ وہ لڑکا ٹھیک نہیں‘ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ میرا رشتہ آیا لڑکا بلجیم میں تھا۔ وہ وٹہ سٹہ کا کہہ رہےتھے مگر میرے بڑے بھائی نے انکار کردیا۔ چلتے چلتے وقت یہاں تک پہنچا کہ میں نے ایم اے انگلش کرلیا‘ تو میرے ماموں کی بیٹی کی شادی تھی‘ ویسے میں سر پر ڈوپٹہ رکھنے والی اور صوم و صلوٰۃ کی پابند تھی مگر میرے گھر والوں کو یہ برداشت نہیں ہوتا کہ میں شادی کے موقع پر سر پر ڈوپٹہ رکھوں اور سادہ رہوں‘ خیر میں نے شادی پر خوب میک اپ کیا‘ اور سر سے ڈوپٹہ بھی اتار دیا۔ شیطان اور نفس کے پیچھے لگ کرشادی میں میری کزن کے خاوند کے ساتھ بات کررہی تھی کہ ایک لڑکا تصویر بنانے آیا‘ پھر کیا ایک جھٹکا لگا کہ اس کو تو میں نے پہلے بھی کئی دفعہ دیکھا‘ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کہاں دیکھا ہے‘ میں نہ گھر سے جلدی باہر نکلتی تھی اور نہ جلدی بازار جاتی تھی‘ بارات کی پوری رات سوچتی رہی اس کو کہاں دیکھا ہے‘ سمجھ پھر نہیں آئی۔ ولیمے کے دن پھر سامنے آیا تو میں نے اپنا دھیان کہیں اور کرلیا اور پھر سوچا دوبارہ دیکھوں تو دیکھا وہی شکل جو اکثر رات کو خواب میں نظر آتی تھی‘ اب نہ میں اس کو جانتی تھی کہ اس سے پوچھوں‘ نہ ہی ضرورت محسوس کی‘ بس ایک بات اس کے بارے میں معلوم ہوئی کہ وہ لاہور کا رہائشی ہے۔ سوچا اس سے بات کروں مگر پھر نہیں‘ پھر لگ گئی شیطان کے پیچھے‘ فیس بک پر اس کو ڈھونڈا اور بس پھر اس سے بات کرنے کی کوشش کی‘ پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوا مگر پھر اس نے کہا کہ میں کسی اور میں انٹرسٹڈ ہوں آپ کی باتیں میری سمجھ میں نہیں آرہیں‘ میں نے اس کو بہت سمجھایا کہ میں نے تم کو اکثر خواب میں دیکھا ہے‘ مگر وہ نہ مانا۔ پھر ایک دن ٹی وی پر ایک مولانا صاحب کہہ رہے تھے کہ اگر آپ کسی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تواپنے والدین کو فوراً کہہ دیں‘ بے حیائی مت اپنائیں‘ آپ کے حق میں ہوا تو آپ کو وہ مل جائے گا اور میں نے ہمت کرکے اس کو ہی نکاح کی دعوت دے دی مگر اس نے انکار کردیا اور میں بالکل چپ سی ہوگئی۔ اس رات بہت روئی۔پھر دوبارہ نفس کے چکر میں آنے لگی اور اس سے دوبارہ بات کی اور وہ آخری بات تھی‘ پھر اللہ کریم سے نماز میں کہا مجھے کوئی پروا نہیں ہے‘ ملنا ہوا تو ٹھیک ورنہ نہ سہی‘ میں روئی بہت تھی پھر بھی دل نہیں مانتا تھا‘ نفس کا پیروکار جو ہوا۔ پھر کیا میں نے دوبارہ کوشش کی مگر وہ مجھ سے بچتا تھا‘ بھاگتا تھا‘ پھر احساس ہوا کہ وہ واقعی کسی اور لڑکی میں دلچپسی رکھتا ہے پھر کیا ایک دم انٹرنیٹ سے پتہ نہیں کیسے ’’عبقری ویب سائٹ‘‘ مل گئی اور ایک درس سنا وہ بھی یاد نہیں کون سا تھا‘ میرے آنسو تھے کہ بند نہ ہوئے کہ اللہ کریم ہم نے تیرا دین بھلا دیا‘ تو نے ہم کو پیدا کیا‘ رزق دیا‘ صحت دی ہم نے تیرے رسول کریم ﷺ کے احکامات کو بھلا دیا‘ ہم سب کچھ بھول گئے۔ پھر میرے آنسو تھے کہ تھمتے نہیں تھے۔ آہستہ آہستہ میں عبقری ویب سائٹ سے آپ کے تمام درس سن لیا‘ صبح، دوپہر، شام رات بس پھر تو زندگی کا نیا رخ نظر آنے لگا‘ ہر طرف اللہ، اللہ اللہ دکھنے لگا‘ ایک نماز میں دعا مانگی یااللہ بس تو سب کو دشمنوں سے بچا۔ اُف حضرت حکیم صاحب! یہ دعا مانگنے کی دیر تھی کہ خواب میں اللہ کریم نے دشمن کیا حاسد کیا‘ بغض رکھنے والے کیا‘ جادو ٹونہ کرنے والے کیا‘ ایک ایک کاروپ دکھانا شروع کردیا‘ بس اکثر سوچتی تھی کہ میرے گھرکے کے باہر اتنے کتے کیوں بھونکتے ہیں اکثر خواب میں بھی دیکھتی تھی مگر مار دیتی تھی۔ پھر آپ کے بیان سنتی رہی‘ میں نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 بہت پڑھی اور دعا صرف یہی مانگتی کہ یااللہ! دشمن کے شر سے بچا‘اس آیت کی برکت سے اللہ سے ہر چیز مانگتی‘ بس بنا سوچے سمجھے مانگتی گئی‘بس ایک بات یاد رہی کہ ’’بس اللہ صرف میرا ہے‘‘ اللہ کریم نے ایسے ایسے جلوے دکھانا شروع کیے کہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کی برکت سے رزق بڑھا‘ روزی بڑھی‘ خیالات بدلے‘ میں بہت شوخ و چنچل تھی ہروقت ہنسنے والی پھر اللہ کو اللہ سے مانگنا شروع کردیا بس اگر لکھنے بیٹھوں تو پتہ نہیں کیا کیا مانگا اور کتنا مانگا بس مانگتی گئی اور وہ دیتا گیا۔ اگر لکھنے بیٹھوں تو کتابیں بھر جائیں۔ لوگوں کیلئے مانگتی کہ یااللہ فلاں کے پاس گھر نہیں تو انہیں گھر دے دے‘ فلاں کا ہاتھ تنگ ہے تو روزی دے دے‘بس تو جس کو جو جو چاہیے تو دے دے۔ خواب دیکھتی ہوں کہ حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں‘ ہاتھ میں بہت سونا پکڑا ہوا ہے اور کہتے ہیں کہ آنکھیں کیوں بند کرتی ہے۔ اب اکثر امی کہتی ہیں کہ تیرے پیپرز ہیں تو نے پڑھنا نہیں‘ میں سوچتی ہوں کہ بس وقت اور عمر پڑھائی میں ضائع کر دی‘ اب اللہ کریم کا کلام پڑھنا ہے‘ جس نے انگلش بنائی‘ ہر طرح کی زبان بنائی۔ گزشتہ دنوں کی بات ہے میں ذکر کرکے لیٹی تو محسوس ہوا کہ میں مدینہ منورہ میں لیٹی ہوئی ہوں اور سبز رنگ کا کپڑا میرے اوپر ہے‘ پھر مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں‘ پھر تو ایسی رہنمائی ملی‘ ایسی رحمت کی مجھ پر بارش ہوتی گئی۔ میں اللہ کریم کا کیسے شکر ادا کروں میں تو بے حد گنہگار ہوں‘ سمجھ بوجھ تو رکھتی نہیں ہوں‘ خبیث ہوں اور بس بہت بُری ہوں! بس اللہ نے گندگی سے نکال کر اپنی راہوں کیلئے چن لیا۔ یااللہ تیرا شکر ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 727 reviews.