گمشدہ چیز کیلئے
جس وقت چیز گم ہونے کی خبر ملے فوراً بلا تاخیر اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ (البقرہ:152)گیارہ مرتبہ پڑھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ گم شدہ چیز مل جائے گی۔ مجرب عمل ہے۔
مکان سے آسیب بھگانے کیلئے
مکان سے آسیب دفع کرنے کیلئے تین روز تک سورئہ بقرہ پوری ختم کی جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آسیب دفع ہو جائے گا۔
اولاد نرینہ کیلئے
جس عورت کے لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں لڑکا نہ ہو۔ جب حمل تین مہینہ کا ہو جائے اس وقت یہ آیت کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے پیٹ کی بائیں جانب باندھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اولاد نرینہ ہوگی۔ آیت یہ ہے: لَایَرَونَ فِیہَا شَمسًا وَّ لَازَمہَرِیرًا۔(الدھر:13)
جو بچہ ماں کا دودھ نہ پئے اس کا علاج
یہ آیت لکھ کر اس کے گلے میں باندھیں: شَہِدَا اللّٰہُ اَ نَّہ لَآاِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَالمَلٰٓئِکَةُ وَ اُولُواالعِلمِ قَآئِمًا ۰ بِالقِسطِ لَآاِلٰہَ اِلَّا ہُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ o 2 اِنَّ الدِّینَ عِندَاللّٰہِ اِلاسلَامُ (البقرہ:19-18) بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرّٰحِمِینَ۔
سردرد کیلئے
یہ کلمات لکھ کر سرپر باندھے جائیں۔ کٓھٰیٰعٓصٓo ذِکرُ رَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرّٰحِمِینَ۔
کشائش رزق کیلئے
طلوع صبح صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے سو مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ پڑھا جائے۔
برائے قضاءحاجات و مہمات
یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ بارہ سو مرتبہ بارہ روز تک پڑھے۔
برائے دافع وساوس
لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ بکثرت پڑھا کرے۔ نیز موت اور حشر و نشر کا تصور و مراقبہ بھی قطع وساوس کیلئے مجرب ہے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ خوبصورت بہترین جلد لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 097
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں