(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں، صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں، تحریر ہم سنوار لیں گے)
محترم وا جب الاحترام جنا ب حکیم محمد طا رق محمو د مجذو بی چغتائی صاحب السلام علیکم !
جنا ب عالی میں آپ کی خدمت میں رتن جو ت کے خوا ص و فوائد لکھ رہا ہو ں جو کہ میرے والد مر حوم نے ہمیں بتائے اور انھیں انکے والد یعنی ہمارے دادا حضور نے بتائے ۔
-1 آج سے تقریباً 20 سال سے پہلے میرا چھو ٹا بھائی جو کہ ACمکینک کا کوئی کو ر س کر رہا تھا ۔ گھر میں کوئی چیز صحن میں رکھ کر جلا رہا تھا ۔ جب آگ مدہم ہو ئی تو اس پر پڑول ڈالنے لگا ۔ پٹرول ڈالتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ اس کی ٹانگ ٹخنے سے لیکر پینٹ سمیت گھٹنے تک جل گئی اور ٹانگ میں اُنگلی کی پورکے برا بر گہر ے زخم ہو گئے ۔ اتنے گہرے کہ ان میں انگلی کی پور جا سکتی تھی ۔ میری والدہ صاحبہ نے گھر میں رتن جوت پیس کر رکھی ہوئی تھی ۔ رتن جو ت 20 گرام 100گرام تلو ں کے تیل میں حل کر کے لگایا۔ چند ہی دنو ں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی رحمت سے تمام زخم ٹھیک ہو گئے بلکہ جسم پر نشان تک بھی نہ پڑا ۔
-2 کچھ عر صے کے بعد ہمارے ایک ملنے والے، جو کہ الیکٹریشن کا کام کر تے ہیں ۔ بجلی کا کام کرتے ہوئے نہ جانے کس طر ح ان کا سینہ اور گردن او ر چہر ہ بری طر ح جل گئے ۔ جو ان لڑکا تھا غیر شادی شدہ، اسے بھی رتن جوت اور تِلوں کے تیل والا نسخہ بتایا ۔تِلو ں کا تیل اگرمیسر نہ ہو تو نا ر یل کا تیل بھی وہ فوائد دیتا ہے ۔ چند دنوں میں اس لڑکے کا جلا ہواسینہ ، چہر ہ اور گردن ٹھیک ہو گئے اور رفتہ رفتہ اب نشان بھی ختم ہوگئے ہیں ۔ اور اب وہ ماشاءاللہ تین بچو ں کا با پ ہے ۔
-3 آج سے تقریبا ً دس سال پہلے میری بیٹی کی عمر تین سال تھی ۔ جو کہ ما شاءاللہ 13 سال کی ہے ۔ گھر میں اس وقت ڈبے میں جو کہ (ڈالڈا گھی )کا تھا، تا ر با ندھ کر پانی گرم کر تے تھے ۔ میری بیوی نے پہلے بیٹی کو غسل خانے میں نہا نے والی چو کی پر بیٹھنے کو کہا اور بعد میں پانی کا ڈبہ چولہے سے اتار کر ٹب میں ڈالنے لگی ٹب خالی تھا وہ پھسل گیا اور پانی چھلک کر زمین پر یعنی غسل خانے کے فر ش پر گرا، بچی کا پا ﺅ ں اوپر اور نیچے سے جل گیا او ربیٹی یہی کہتی رہی میری مامانے میرا پاﺅ ں جلا دیا ۔ فی الحال ہم اسے لے کر سی ۔ ایم ۔ ایچ چلے گئے۔ لیکن جب واپس آئے تو والدہ نے یہی نسخہ بتایا۔ میری بیوی ایک تواس حادثے پر، بچی کی تکلیف کی وجہ سے پریشان تھی اور دوسری گھر یلو نسخے پر ۔
ہمارے ہمسائے کہنے لگے کہ آپ لوگ اس طر ح بچی کا پاﺅں خرا ب کر دیں گے۔ اس دور میں دیسی نسخوں پر عمل کر ر ہے ہیں۔ اتنی اچھی اچھی دوائیا ں ہیں، وہ لگا ئیں ۔ لیکن میں اسی طرح اللہ پر بھروسا کر تے ہوئے رتن جوت مزید لا یا اور اس کی پسوائی خو د ہا و ن دستے میں کی، جو کہ کا فی مشکل ہے ۔ اسے کپڑے سے چھانا اور ناریل کے تیل سے استعمال کیا ۔ چند دنوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پا ﺅ ں ٹھیک ہو گیا۔ نہ صرف جلد پرجلن اور جلنے کی تکلیف ختم ہو گئی بلکہ بیٹی کے پاﺅں پر کوئی نشا ن تک نہیں رہا او ر اب تو میر ی بیوی کسی بھی ملنے والے کو اگر اس تکلیف میں دیکھے یا کوئی جل جائے۔ تو فوراً نسخہ بتاتی ہے اور کہتی ہے میںبنا دوں آپ کو رتن جو ت یعنی پسوائی کر دو ں ۔ حکیم صاحب یہ نسخے اور اس کا استعمال بالکل اس طر ح ہما را آزمو دہ ہے ۔ والسلام
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 328
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں