Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پروموشن کیلئے علامہ لاہوتی کا کامیاب وظیفہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

 سب سے پہلے علامہ لاہوتی پراسرای صاحب کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی بدولت بہت قیمتی وظائف اور معلومات پڑھنے کو ملیں‘ علامہ صاحب کا خاص شمارہ جب سے پڑھ رہی تھی میرے رونگٹے کھڑے ہورہے تھے‘ ایک خواہش ہے کہ زندگی میں ایک بار اس عظیم انسان کو دیکھ سکوں۔ ان کا خاص شمارہ پڑھتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ اپنے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کا یہ وظیفہ پڑھوں‘ مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر کو گزشتہ دو سال سے جاب میں پروموشن نہیں ہورہی تھی تنخواہ اتنی ہے کہ بمشکل گزارہ ہوتا ہے ایک دن رات سونے سے پہلے علامہ صاحب کا مضمون پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے آواز دی لائٹ آف کرو اور سوجاؤ ورنہ پھر صبح اٹھنے میں دیر ہوجائے گی میں نے لائٹ آف کی اور آکر لیٹ گئی کہ اچانک ذہن میں آیا کیوں نہ اس وظیفے کو ابھی سے پڑھنا شروع کردوں‘ دوبارہ اٹھی چونکہ لائٹ آف کردی تھی اس لیے موبائل کی ٹارچ آن کی اور خاص شمارہ لے کر بیٹھ گئی دو تین بار یہ آیت پڑھی ولسوف یعطیک ربک فترضی جب یاد ہوگئی اور شمارہ رکھا اور آکر لیٹ گئی اور لیٹے لیٹے آیت کو بلاتعداد پڑھنے لگی پڑھتے پڑھتے ہی سوگئی‘ اگلے دن بھی کاموں کے دوران یہ آیت پڑھتی رہی۔ شام کو جب شوہر گھرآئے تو انہوں نے وہ بات بتائی کہ جسے سن کر میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے‘ اسی وقت اٹھی دو رکعت نفل شکرانے کے پڑھے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئی۔ میرے شوہر نے مجھے بتایا آج جب میں آفس گیا تو میرے باس نے مجھے اپنے روم میں بلایا اور کہا کہ مبارک ہو تمہاری پروموشن کے آرڈر آگئے ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہی نہیں ہورہا تھا کہ یہ سب اچانک کیسے…؟ حالانکہ کچھ دن پہلے ہی ان کے باس نے انہیں صاف کہہ دیا تھا کہ اس سال بھی تمہاری پروموشن کے چانس نہیں کوشش کرو کہ کسی دوسری جگہ جاب کیلئے اپلائی کرو۔ قارئین! میں آپ کو بتانہیں سکتی کہ میں دن میں کتنی ہی بار اپنے ان خوشی کے آنسوؤں کو چھپ چھپ کر بہاتی ہوں۔ علامہ صاحب کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ ان کی بدولت اور عبقری کے ذریعے اللہ نے آج مجھے یہ دن دکھایا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ علامہ صاحب کو اور عبقری کی تمام ٹیم کو صحت‘ زندگی اور بہت خوشیاں دے اور یہ رسالہ یونہی لوگوں کی زندگی میں خوشیاں بھرتا رہے۔ آمین۔ قارئین! آپ بھی ان وظائف سے پورا پورا استفادہ حاصل کریں۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔
آیۃ الکرسی سے یقینی حفاظت
(محمد نعیم اقبال‘ملتان)
ایک مرتبہ میری خالہ کے گھر میں سوائے خالہ کوئی نہیں تھا‘ دوپہر2 بجے کے قریب ان کے گھر میں کچھ ڈاکو ڈاکہ ڈالنے کی نیت سے داخل ہوگئے اب وہ خالہ بہت پریشان ہوگئیں کہ اگر میں شور کرتی ہوں تو یہ ڈاکو مجھے گولی ماردیں گے‘ ان کے ذہن میںیکدم آیت الکرسی پڑھنے کا خیال آیا انہوں نے فوراً آیۃ الکرسی کی تلاوت شروع کردی‘ ڈاکو ان پاس آئے گھر کی الماریوں کی چابیاں مانگی‘ انہوں نے وہ چابیاں ڈاکوؤں کو دیدیں اب انہوں نے خود بھی زیور پہنا ہوا تھا اور سونے کی چوڑیاں اور انگوٹھی بھی ان کے ہاتھ میں تھی لیکن آیت الکرسی کے عمل سے ڈاکوؤں کو وہ چیزیں نظر نہیں آئیں اور انہوں نے چابیاں لے لیں اب گھر کے اندربھی کچھ پیسے اور زیور بھی موجود تھا لیکن ڈاکوؤں کو کوئی بھی چیز نظر نہیں آئی اور وہ ڈاکو بغیر کچھ لیے واپس چلے گئے اور اس طرح خالہ نے آیۃ الکرسی کے عمل سے اپنی اور اپنے سامان کی حفاظت کرلی۔ یہ سچا واقعہ ہے جو کہ پچھلے سال پیش آیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 207 reviews.