Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر دعا قبول ہوتی ہے (فائزہ خان)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور محلے میں بہت سے لوگوں کو لگواکر دیا ہے۔ میری دو بہنیں ہیں ایک کراچی میں دوسری بہاولپور میں رہتی ہیں ان کو بھی لگواکردیا ہے۔ ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے۔ایک مرتبہ چولہے پر کام کے دوران میرا ہاتھ جل گیا۔ عبقری کے فروری کے شمارے کے صفحہ نمبر 23 پر جسم کے جلے ہوئے حصے پرپیاز کے عرق میں نمک ملا کر لگانے کا نسخہ پڑھا ۔ استعمال کیا، فوراً جلے ہوئے حصے کی جلن ٹھیک ہوگئی اور تین چار مرتبہ لگانے سے زخم بالکل ٹھیک ہوگیا اور نشان بھی باقی نہ رہا۔ عبقری کی وجہ سے ہمارے جسمانی مسائل کیساتھ ساتھ روحانی مسائل بھی حل ہوئے ہیں اور اللہ نے ہمارے گھرانے میں خیروعافیت کی فضائیں چلادی ہیں۔ آپ جس طرح مخلوق الٰہی کی خدمت اور اصلاح فرمارہے ہیں قابل وہ ستائش ہے۔ اللہ تعالیٰ رحمن و رحیم ہیں فرماتے ہیں مجھ سے مانگو میں دوں گا۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے ہر دل سے نکلنے والی دعا قبول ہوتی ہے۔ بعض اوقات کوئی دعا قبول نہ ہو تو اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ دعا کا تعلق مسلسل جدوجہد اور عمل سے ہے۔ نیک لوگوں ولیوں اور اللہ والوں کی صحبت سے ہمیں بہت کچھ ملتا ہے۔ تیرا خاور درخشاں رہے تا ابد فروزاں تیری صبح نور افشاں کبھی شام تک نہ پہنچے
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 486 reviews.