Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں عبقری کی بہت بڑی فین ہوں میں اب باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں اورہر فرض نماز کے ساتھ انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں اور خزانہ نمبر 2 ہروقت کھلا پڑھتی ہوں یہ سب عبقری رسالے کا اثر ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔ عبقری رسالہ نے میری زندگی ہی بدل ڈالی ہے‘میں آپ کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں کہ آپ نے عبقری جیسا رسالہ شروع کیا ہے۔ (صداقت غفور‘ گجرات)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ مادیت کے اس دور میں ہر شخص مادی اسباب پر تکیہ کرتا ہے بندہ کا بھی یہی حال تھا لیکن جب سے عبقری سے تعلق جڑ گیا ہے الحمدللہ ذہن میں کافی تبدیلی آگئی ہے۔ اب جھوٹ‘ غیبت چغلی سے نفرت ہوگئی ہے خاص کر میں بدنظری کے گناہ میں بہت بری طرح مبتلا تھا لیکن اب یہ گناہ تو جیسے مجھے بھول ہی گیا ہے۔ اس عبقری رسالہ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔  (محمدزمان‘ ہنگو)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ 2006ء سے پڑھ رہے ہیں اور بہت ہی دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور پڑھنے کے بعد سارا مہینہ اگلے رسالے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور اس میں چھپی ہی بات کا دل سے یقین کرتے ہیں اور اللہ ہماری بہت سی پریشانیوں کو ٹال دیتا ہے۔ ہم آج تک عبقری سے بہتر رسالہ کوئی نہیں دیکھا۔ آپ نے جو وظیفہ ہمیں دیا تھا  رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ﴿القصص۲۴﴾ جب ہم خود پر دم کرتے ہیں تو بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 175 reviews.