Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلیجی کھائیں سرخ و سفید ہوجائیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

 گوشت انسان کی روز مرہ خوراک کا اہم جزو ہے اس میں جسم کو قوت اور صحت بخشنے والے مختلف حیاتین موجود ہیں یوں تو ہر قسم کا گوشت غذائیت اور حیاتین سے بھرپور ہوتا ہے لیکن کلیجی میں یہی چیزیں نسبتاً دگنی‘ بلکہ سہ گنی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ قدرت نے اس میں ہر قسم کے حیاتین اور صحت بخش اجزاء کوٹ کوٹ کر بھردئیے ہیں۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے انسان اگر باقاعدگی سے ہفتے میں ایک یا دوبار کلیجی کھالیا کرے تو وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ بہت کم کلیجی پکاتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ عام گوشت سے سستی ہے۔ اس کی وجہ محض ان کی لاعلمی ہے‘ انہیں کلیجی میں موجود گوناگوں حیاتین اور صحت بخش اجزا کے متعلق علم نہیں ورنہ یہ ان کی دستر خوان کی زینت ہوتی۔ پرنسیسیں اینمیا ایک نہایت موذی مرض ہے اس میں خون کے سرخ ذرات رفتہ رفتہ ختم ہونے لگتے ہیں اور انسان آخر کار موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے۔ ڈاکٹر کوشش کے باوجود ابھی تک اس کا کوئی مؤثر علاج دریافت نہیں کرسکے۔ پچاس سال پہلے بوسٹن میں ڈاکٹر ولیم مرنی کے پاس اس مرض میں مبتلا ایک شخص آیاتواس نے اسے صرف کلیجی کھانے کی ہدایت کی‘ اس کے استعمال سے مریض چند ہفتوں میں صحت یاب ہوگیا۔ کلیجی میں موجود حیاتین آج کل مختلف کیمیاوی مرکبات کی شکل میں بھی دستیاب ہیں‘کلیجی کے فوائد: کلیجی میں جو حیاتین پائے جاتے ہیں ان پر ایک نظر تو ڈالیے۔ آپ کو اس کے فائدہ بخش ہونے کا خودبخود احساس ہوجائے گا۔ انسانی صحت کے مختلف گوشواروں اور جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں عام طور پر حیاتین الف کی کمی پائی جاتی ہے۔ یہ بنیادی حیاتین جسم کو مخصوص بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ضروری ہیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ حیاتین الف مناسب مقدار میں استعمال کیے جائیں تو انسان کی عمر میں دس فیصد اضافہ ہوجاتا ہے اور شباب کی قوت توانائی نسبتاً طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ عام گوشت میں یہ حیاتین بہت کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ گاجر حیاتین الف رکھنے والی سبزیوں اور غذاؤں میں سرفہرست شمار کی جاتی ہے۔ اس کے ایک سوگرام حیاتین الف کی مقدار چار تا بارہ ہزار غذائی یونٹ ہے لیکن کلیجی میں یہ مقدار دس تا چالیس ہزار غذائی یونٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح حیاتین ب کا جائزہ لیجئے۔ یہ حیاتین جسم کی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں ان کی وجہ سے غذا کے جزوبدن بننے کے عمل میں تحریک اور کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ انڈوں میںبہت زیادہ طاقت ہوتی ہے لیکن کلیجی میں انڈوں سے بھی زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ یہی حال حیاتین ج کا ہے۔ ترش پھلوں میں ان حیاتین کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے‘ نارنگی ان میں سرفہرست ہے‘ عام گوشت میں یہ بالکل نہیں ہوتے مگر کلیجی ایسی شے ہے جس میں قدرت نے نارنگی کی نسبت بھی پانچ گنا زیادہ ودیعت کیے ہیں۔  حیاتین ب 2 لے لیجئے۔ ان کا استعمال جسمانی قوت مدافعت قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ انسانی جسم میں ان حیاتین کی کمی گوناگوں امراض کا سبب بنتی ہے۔ عام گوشت میں اگرچہ یہ حیاتین موجود ہوتے ہیں مگر کلیجی میں پندرہ گناہ زیادہ پائے جاتے ہیں۔
نیاسین بی کمپلیکس کا ایک ضروری جزو ہے۔ جس میں اس کی قلت ہو تو انسان لمباردی (PELLAGARA) کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ نہایت موذی مرض ہے اس میں جلد پھٹ جاتی ہے اور بالآخر مریض دیوانگی کا شکار ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔ کلیجی‘ نیاسین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ مٹر کے سوا باقی تمام کی نسبت اس میں نیاسین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فاسفورس کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں‘ جسم کے ہر ریشے‘ اعصاب اور خلیے کی زندگی اور صحت کیلئے اس کا وجود ضروری ہے۔ کلیجی میں یہ صحت بخش اجزاء گائے کے عام گوشت کی نسبت دگنی مقدار میںموجود ہیں۔
لوہے‘ تانبے‘مینگانیز کوبالٹ جست اور دوسری دھاتیں جن کے نام سے اگرچہ بہت کم لوگ آشنا ہیں مگر ان کے بغیر نہ ٹھیک ٹھیک جسمانی نشوونما ہوسکتی ہے اور نہ آدمی صحت مند ہی رہ سکتا ہے۔ کلیجی ان تمام دھاتوں سے حیرت انگیز طور پر مالامال ہے۔ اس میں انڈے کی نسبت تین گنا اور کشمش سے دگنا لوہا ہوتا ہے۔ اسی طرح عام گوشت کے مقابلے میںکلیجی‘ آٹھ گنا جست‘ بیس گنا تانبا اور میگانیز کی وافر مقدار رکھتی ہے۔ سبزی یا گوشت پکاتے وقت ان کے کئی مفیدوصحت بخش اجزا اور حیاتین ضائع ہوجاتے ہیں مگر خوش قسمتی سے کلیجی میں موجود سارے اجزا اور حیاتین جوں کے توں باقی رہتے ہیں۔ یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ کلیجی کھانا گویا صحت کی ضمانت حاصل کرنا ہے۔ اس کیلئے چھوٹی یا بڑی کلیجی کی کوئی تخصیص نہیں۔ ہر قسم کی کلیجی میں قدرت نے یکساں طور پر حیاتین الف سے لے کر جست تک کے تمام ضروری اور صحت بخش اجزا و دیعت کر رکھتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ متعدد امراض سے بخوبی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 173 reviews.