Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وہ والدین جو اولاد کے دشمن ہیں (ڈاکٹر محمد زاہد الحق قریشی، لاہور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

عنوان پڑھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ کیا والدین بھی اولاد کے دشمن ہوسکتے ہیں؟ چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔ ”کچن سے کسی چیز کے ٹوٹنے کی آواز آئی لگتا تھا کہ کچھ برتن ٹوٹ گئے ہیں۔ اسماءاس وقت کچن میں برتن دھو رہی تھی اس کی والدہ بھاگی بھاگی کچن میں آئیں آکر دیکھا نئے امپورٹڈ ڈنرسیٹ کی پلیٹ ٹوٹی پڑی تھی۔ انہوں نے آئو دیکھا نہ تائو جھٹ اسماءکے تڑاخ تڑاخ دو تھپڑ ماردئیے اور پھر اسے خوب بُرا بھلا کہا کہ کیا ہاتھوں میں جان نہیں ہے۔ اتنے قیمتی ڈنر سیٹ کا ستیاناس کرکے رکھ دیا۔ یہ لڑکی دھیان سے کام کرتی ہی نہیں‘ جب دیکھو نقصان کردیتی ہے‘ دوسرے گھر جائیگی تو کیا کرے گی؟ روتی اسماءنے گلاس میں پانی بھرا اور کھڑے کھڑے الٹے ہاتھ سے پکڑے گلاس کو ایک سانس میں پی کر خالی کردیا۔ ماں دیکھتی رہی اور کچھ نہ بولی کہ بیٹی اس ڈنر سیٹ سے زیادہ قیمتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تین سنتیں تو نے ایک لمحہ میں توڑ دیں۔ اس پر ماں کو ذرا بھی صدمہ نہ ہوا۔ یہ ماں اپنی بیٹی کے حق میں کتنی ظالم ہے کہ اسے بیٹی کی آخرت والی زندگی کی کچھ پرواہ ہی نہیں ہے۔“ ”احمد کے ابوغصے سے ٹہل رہے تھے‘ اس وقت رات کے نوبج رہے تھے‘ مگر احمد ابھی تک گھر نہیں آیا تھا‘ اس کے ابو عشاءکی نمازباجماعت ادا کرکے آئے تو احمد کو گھر نا پاکر سیخ پاہوگئے‘ احمد کے میٹرک کے امتحانات قریب تھے اور وہ نہ جانے دوستوں کے ساتھ کہاں گیا ہوا تھا؟ اب احمد جونہی گھر داخل ہوا اس کے ابو نے اس کی خوب خبر لی کہ میں محنت کرکے پیسے کماتا ہوں‘ بھاری فیسیں ادا کرکے پڑھوا رہا ہوں‘ اگر فیل ہوگئے تو دوبارہ شکل نہ دکھانا۔ احمد روتا ہوا سیدھا اپنے بستر میں جاگھسا۔ اس کی والدہ سخت پریشان تھیں کہ احمد کھانا کھائے بغیر سوگیا ہے۔ لیکن نہ تو اس کے والد کو یہ خیال آیاکہ میں نے تو نماز پڑھ لی مگربیٹے کی نماز کا کیا بنا؟ نہ ہی والدہ نے سوچا کہ پیارا بیٹا بھوکا سو گیا ہے اس کی توفکر ہے مگر بیٹا بغیر نماز پڑھے سوگیا ہے اور اگلے جہان میں جہنم کی آگ میں جلے گا اس سے کیسے نجات ہوگی اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔“ ”لاہور سے اکرم صاحب کو اپنی بیٹی کا فون موصول ہوا کہ میرا اب اپنے خاوند کے ساتھ بالکل گزارہ نہیں ہوسکتا۔ انہیں خدا جانے کس نے پٹی پڑھائی ہے کہ انہوں نے ڈاڑھی رکھ لی ہے‘ شلوار ٹخنوں سے اوپر کرلی ہے اور مجھے بھی کہتے ہیںکہ شرعی پردہ کرو۔ مجھے فوراً طلاق دلوائیں۔ اکرم صاحب نے جواب دیا بیٹی تم فوراً ملتان آجائو اس کا تو دماغ خراب ہوگیا ہے۔ یعنی جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کرے اس کا دماغ خراب اور جو یہود ونصاریٰ کا طرز زندگی اپنائے وہ بالکل درست‘ یہ بڑے فکر کی بات ہے۔“ ہمارا معاشرہ ایسی بے شمار مثالوں سے بھرا پڑا ہے کہ والدین اپنی اپنی نمازیں پڑھ کر اولاد کی طرف سے غافل ہوجاتے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے اپنی اولاد کے دوست نہیں کہلا سکتے۔ کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے یقین کو تبدیل کرنا ہوگا کہ ہماری دونوں جہانوں کی مکمل کامیابی اللہ تعالیٰ کے احکامات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق پورا کرنے میں ہی ہے۔ غیروں کے طریقہ میں ناکامی ہے۔ اس یقین کو بنانے کیلئے عملی مشق اپنے تمام گھروالوں کو کروانے والے والدین ہی اپنی اولاد کے حقیقی دوست اور ہمدرد ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 572 reviews.