Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

چاند نی راتوں کے عمل نے میرا گھر روشن کر دیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے، انہی حالات میں میری شادی ہو گئی ۔میںنے الیکٹریشن کا کام سیکھا ہوا تھا ایک فیکٹری میں نوکری لگ گیا لیکن تنخواہ اتنی کم تھی کہ بس ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔ میرے حالات یہ تھے کہ گھر کا کرایہ اور خرچہ نکال کر تنخواہ مہینے کی 20 تاریخ تک ختم ہو جاتی تھی۔ہر ماہ کسی سے ادھار لینا پڑتا تھا۔ ایک وقت آیا کہ لوگوںنے ادھار دینا بھی بند کر دیا ۔مجھے کسی نے عبقری رسالہ دیا میںنے پڑھا بہت اچھا لگا،میںنے عبقری رسالہ گھر پر لگوایا لیا۔میںنے اس میں ایک عمل پڑھا جو کہ علامہ لاہوتی صاحب کے کالم میں شائع ہوا تھا۔عمل یہ تھا کہ جن راتوں میں چاند کی مکمل روشنی ہوتی ہے ان راتوں میں چاند کو دیکھتے ہوئے41 مرتبہ سورہ الشمس پڑھنی ہے۔ یہ عمل جون اور جولائی 2014 ء کے شمارہ میں آیا تھا۔ اسلامی ماہ کے درمیانی عشرہ میں یعنی اکیس سے بیس تاریخ کے درمیان چاند کی مکمل ٹکی نظر آتی ہے ۔میںنے چاند کو دیکھ کر سورۃ الشمس کا یہ عمل ہر ماہ کرنا شروع کرد یا تاکہ اللہ پاک ہماری معاشی مشکل کو دور کر کے رزق اور تونگری عطا فرما دے۔چند ماہ ہی یہ عمل کیاتھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ گھر پر بھی اپنا کام شروع کر دو، میںسوچ رہا تھا گھر پر کون اپنی اشیاء مجھ سے مرمت کروائے گا۔ اسی دوست نے ایک آرڈر لا کر دے دیامیںنے فیکٹری سے آنے کے بعد گھر پر یہ کام شروع کر دیا۔ میںنے دیا گیا کام تسلی بخش کرکے گاہک کو دے دیا اور وہ بھی مطمئن ہو گیا، مجھے اس کام میں اچھی بچت ہوئی۔اوزار تو میرے پاس پہلے سے تھے مجھے کسی قسم کا سرمایہ بھی نہیں لگانا پڑا اور میرا اپنا کاروبار شروع ہو گیا۔
کمائی لاکھوں میں ہونے لگی
میں سورہ الشمس والا عمل کرتا رہا ، گھر بیٹھے مجھے آرڈرملنا شروع ہو گئے ۔ میری ٹھیک ٹھاک کمائی ہونی شروع ہو گئی۔ یہ کام ایسا چلا کہ میرے اوپر جو قرض چڑھا ہوا تھا وہ سب اتر گیا ، میںنے عید پر قربانی کرنا بھی شروع کر دی ۔ماہانہ لاکھوں کمائی ہونے لگ گئی، میں خود حیران تھا کہ یہ سب کیا اور کیسے ہو رہا ہے لیکن بس یہ اللہ کا کرم تھا جو سورہ الشمس کے عمل سے ہو گیا تھا۔اس عمل کی برکت سے اللہ پا ک نے مجھے دو بیٹے عطا کیے، بہت خوبصورت اور صحت مند ہیں۔ اس عمل نے میری ویران زندگی کو آباد کر دیا میرے گھر کی ظلمتوں کو مٹا کر عافیت اور برکت سے روشن کر دیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 502 reviews.