Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب حضرت علی ہجویری سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔تقریباً دو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے آپ کا نام شیخ علی بن عثمان ہجویری تھا۔ آپ افغانستان کے شہر غزنی کے علاقے ہجویر میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ہجرت کرکے لاہو رمیں تشریف لائے۔ آپ کے مرشد کا نام شیخ ابوالفضل ختلی تھا۔ آپ کا سلسلہ جنیدیہ تھا جوکہ حضرت جنید بغدادی سے جاکر ملتا ہے۔ مسلک کے لحاظ سے آپ حنفی تھے۔ آپ نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں جن میں سب سے زیادہ معروف اور مقبول الٰہی کشف المحجوب ہوئی جوکہ آج بھی اسی طرح اپنے علوم و معارف بکھیر رہی ہے۔ 32 سال کی عمر میں آپ لاہور میں تشریف لائے اور 52 سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔ حضرت نظام الدین اولیاءفرماتے ہیں کہ جس کوکوئی کامل مرشد نہ ملتا ہو وہ اس کتاب کو اپنا رہبر بنالے اور جس کو مرشد مل گیا ہووہ اپنے مرشد سے اسے پڑھ لے تو اللہ پاک اسے ولایت کی وہی خوشبو عطا فرمائیں گے جو خود حضرت ہجویری کو عطا فرمائی تھی۔ کشف المحجوب کا مطلب ہے کہ ”حجابات سے پردے اٹھتے ہیں“ یعنی شیخ نے معرفت الٰہی اوراسرار الٰہی کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس کے پیش لفظ میں پیر علی ہجویری نے سب سے پہلے جو بات لکھی ہے وہ یہ کہ جب میں نے اس کتاب کو لکھنے کا ارادہ کیا تو سب سے پہلے استخارہ کیا جوشخص کسی بھی مسئلے کیلئے استخارے کے ذریعے اللہ پاک سے مشورہ کرتا ہے وہ کبھی بھی نامراد نہیں ہوتا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جیسے قرآن سکھاتے تھے اسی طرح استخارہ بھی سکھاتے تھے۔ استخارے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد استخارے کی دعا سات بار پڑھ لی جائے اور رات سونے سے پہلے بھی سات بار پڑھ کر اپنے مسئلے کا تصور کرکے سوجائیں۔ انشاءاللہ طاق دنوں کے اندر بہتری کی جانب دل مائل ہوجائے گا۔ استخارے کا اصل مقصد یہ ہے کہ جب بھی پہلی نظر اٹھے رب کی ذات کی طرف اٹھے۔ دوسری بات فرماتے ہیں کہ اپنے اندر سے اغراض نفس کو یعنی نفسانی خواہشات کو ختم کردیا۔ نفس امارہ جو کہ برائی کی طرف مائل کرتا ہے اس کی شرارت سے اللہ کی پناہ مانگی تاکہ کامل اخلاص کے ساتھ اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں ۔پھر خود ہی وضاحت فرماتے ہیں کہ اللہ نے قرآن میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا ہے کہ قرآن پرھنے لگو تو شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو۔ نفس امارہ سب میں ہوتا ہے لیکن جس پر اللہ رحم کرے اس کے نفس کو دبا دیتا ہے۔ میں نے بھی رب سے پناہ مانگی تاکہ اس کی شرارت سے بچوں‘ آگے فرماتے ہیں کہ جابجا اپنا نام اس لیے لکھا تاکہ کوئی اس کتاب کو اپنے نام سے منسوب نہ کرلے اور قیامت تک آنے والے مخلصین جب اس کتاب کو پڑھیں تو مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 746 reviews.