ہر مرض کیلئے آزمایا ہوا نسخہ
آک کے 10 کلو پتے لیں کسی بڑے مٹکے میں5 کلو پتوںکے اوپر ایک تولہ طوطیہ اور ایک پاو نوشادر بھگو کر رکھ دیں ۔ مٹکے کے اوپر بقیہ پتے رکھ دیں ۔ہانڈی کا منہ بند کرکے ایک بوری لکڑی کی آگ جلائیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس سفوف کو زیرو کے کیپسول میں ایک چاول کے برابر بھر دیں روزانہ ایک کیپسول کھلائیں۔
چہرہ خوبصورت بنے
5 کلو آک کے پتے آدھے نیچے رکھ کر اس پر دو تولے سنکھیا رکھ کر باقی پتے اوپر رکھ کر ایک بوری دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو ایک ہفتہ سے زیادہ نہ کھائیں خوراک: ایک سوئی کا دک مکھن میں کھلائیں۔ (صفحہ نمبر 32)
نسخہ برائے دفع دمہ‘ کیرا‘ نزلہ
گل بنفشہ تین ماشہ، گل گاﺅ زبان تین ماشہ، عناب نو عدد، لسوڑھے نو عدد، کھو بوٹی تین ماشہ، ملٹھی تین ماشہ،خطمی تین ماشہ، خباری تین ماشہ، خشخاش تین ماشہ، ادبان تین ماشہ، گاﺅ زبان تین ماشہ، منقہ چھ عدد، اسطخدوس تین ماشہ، تخم حلبہ تین ماشہ، انجیر چھ عدد، ابریشم چھ ماشہ۔
سات پیالی پانی ڈال کر رات بھر رہنے دیں۔ صبح آگ پر پکائیں۔ جب چار پیالی ر ہ جائے تو اتار لیں اور ایک پیالی پی لیں اور پھر اتنا پانی ڈال دیں کہ سات پیالی ہو جائے۔ شام کو اسے پھر پکائیں۔ جب چار پیالی رہ جائے تو ایک پیالی پی لیں۔ ایک دو روز ایسا کرنے سے دمہ‘ کیرا اور نزلہ ختم ہو جائیگا۔
نسخہ برائے دفع چنبل
لال کمیلہ ایک چھٹانک، مردار سنگ ایک چھٹانک، ان دونوں کا سفوف بنا کر اس میں مکھن ملائیں چنبل والی جگہ پر لگائیں چند روز کے استعمال سے چنبل کافور ہو جائے گی۔
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 744
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں