Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لہو کے آئینے میں ( عباس اسلم)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے جواب دیا : آج وہ نماز پڑھوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو لو لو فیروز کا خنجر پڑنے کے بعد پڑھی تھی فتنہ خلقِ قرآن کے زمانے میں امام احمدبن حنبل رحمتہ اللہ علیہ قرآن کو غیر مخلوق کہنے کی بنا پر‘ پابجولاں معتصم کے دربار میں حاضر ہوئے تو وہاں اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ انہیں دہشت زدہ کرنے کےلئے ان کے سامنے دو تین آدمیوں کے سر قلم کر دیئے جائیں اور جب دربار میں خون کے چھینٹے اڑ رہے تھے امام احمد رحمتہ اللہ علیہ اپنا دامن سنبھال رہے تھے اور اسی مجلس میں بیٹھے امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک شاگرد سے پوچھ رہے تھے کہ تمہارے استاد نے فلاں مسئلے میں کیا رائے قائم کی ہے۔ درباری دیکھ رہے تھے کہ یہ عجیب آدمی ہے اپنے سامنے تلواریں چمکتے دیکھ رہا ہے لیکن اسے فکر ہے تو اس بات کی فکر ہے کہ ایک مسئلے میں امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے مسلک کی تحقیق ہو جائے۔ اسے اس بات کی پروا نہیں کہ ابھی اس کے ساتھ کیا گزر جائے گی۔ چنانچہ مورخ بیان کرتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی پیٹھ پر جو کوڑے پڑے‘ اگر کسی دوسرے ہاتھ کی پشت پر برستے تو وہ بلبلا اٹھتا۔ امام کو شدید تعذیب کا شکار ہونا پڑا مگر اس سے ان کے پائے استقامت میں کوئی لغزش نہ آئی۔ جب ان سے بار بار کہا گیا کہ اپنا موقف تبدیل کر لیجئے تو انہوں نے ایک ہی جواب دیا‘ میرے پاس کوئی بات اللہ کی کتاب یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں سے لے آﺅ میں قبول کر لوں گا ‘ اس کے سوا مجھے کسی چیز کی طرف التفات کرنے کی ضرورت نہیں۔ مار کھانے کے بعد یہ جلیل القدر امام‘ ابنِ سماعہ کے گھر نماز پڑھ رہا تھاتو کہا گیا: کوڑوں سے آپ کے جسم پر جگہ جگہ زخم ہوگئے ہیں اور خون بہہ رہا ہے‘ کیا بہتے خون کے ساتھ نماز ہو جائے گی؟ انہوں نے جواب دیا : آج وہ نماز پڑھوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو لو لو فیروز کا خنجر پڑنے کے بعد پڑھی تھی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 723 reviews.