Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ ابوالفضل قتلی کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

بخار سے یقینی نجات اگر کسی کو بخار نے پکڑلیا اور بخار نہ جاتا ہو تو فجر کی نماز کے بعد باوضو پیپل کے پتے پر یہ آیت لکھے اور مریض کو وہ پتہ چٹا دے جب تک بخار نہ جائے روزانہ لکھ کر ایک پتہ چٹاتا رہے چند دن عمل کرنے سے انشاءاللہ بخار چلا جائیگا۔ وہ آیت یہ ہے: یَانَارُ کُونِی بَردًا وَّسَلٰمًا عَلٰی اِبرَاھِیمَ (انبیاء69) پیدائش میں آسانی کیلئے بچہ کی باآسانی پیدائش کیلئے اس آیت کو باوضو لکھے اور پاک کپڑے میں لپیٹ کرعورت کی ران پر باندھ دے انشاءاللہ تعالیٰ بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔ بچہ پیدا ہوتے ہی کپڑا فوراً کھول دے ورنہ آنتیں باہر آجائیں گی۔ لہٰذا کسی محتاط کو یہ تعویذ دے جو احتیاط سے استعمال کرے استعمال شدہ تعویذ کو کسی پاک جگہ دفن کردے یا پتھریا اینٹ کے ساتھ باندھ کر کنویں یا نہر یا دریا یا سمندر یا چشمے یا جھیل میں ڈال دے تاکہ آیت کی بے حرمتی نہ ہو۔ وہ آیت یہ ہے: وَاٰیَة لَّھُمُ اللَّیلُ نَسلَخُ مِنہُ النَّھَارَ فَاِذَا ھُم مُّظلِمُونَ o وَالشَّمسُ تَجرِی لِمُستَقَرٍّ لَّھَاط ذٰلِکَ تَقدِیرُ العَزِیزِ العَلِیمِo (یٰسین 38) حاسدوں کے شر سے نجات جس شخص کے بلاوجہ دشمن پیدا ہوگئے ہوں یا لوگ حسد اور بغض کی وجہ سے دشمنی کرتے ہوں تو ان آیات کو باوضو ایک پاک کاغذ پر لکھے اور موم جامہ کرکے باندھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دشمن کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اسی طرح اگر ان آیات کو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو چینی کی پلیٹ (جو بغیر پھول کے سادہ ہو) پر لکھے گا اور اس کو پاک پانی سے دھوکر تین دن برابر نہار منہ (ناشتہ اور چائے سے قبل)پیے گا تو اس کی برکت سے ہر قسم کے وسوسوں اور برے اور ڈراونے خوابوں سے حفاظت رہے گی اور نماز پڑھنے کے دوران جو وسوسے آتے ہیں بند ہوجائیں گے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ذہن کا تمام بوجھ اتر جائے گا اور طبیعت ہشاش بشاش ہوجائے گی۔ وہ آیات یہ ہیں: وَاذکُرُوا نِِعمَةَ اللّٰہِ عَلَیکُم وَمِیثَاقَہُ الَّذِی وَاثَقَکُم بِہ اِذ قُلتُم سَمِعنَا وَاَطَعنَا ز وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ عَلِیمم بِذَاتِ الصُّدُورِo یَااَ یُّھَا الَّذِینَ اٰمَنُو ا کُونُوا قَوّٰمِینَ لِلّٰہِ شُھَدَآئَ بِالقِسطِ ط وَ لَا یَجرِ مَنَّکُم شَنَاٰنُ قَومٍ عَلٰی اَلَّا تَعدِلُواط اِعدِ لُوا ھُوَ اَقرَبُ للِتَّقویٰ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ خَبِیرم بِمَا تَعمَلُونَ o(مائدہ 7,8) باعزت رشتوں کیلئے اگر کسی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ نہ آتا ہو تو اس کےلئے باوضو یہ آیت لکھے اور موم جامہ میں بندکرکے مرد ہے تو اپنے دائیں بازو پر باندھ لے اور اگر عورت ہے تو اپنے بائیں بازو پر باندھ لے۔ انشاءاللہ جلد ہی مناسب جگہ رشتہ ہوجائیگا۔ وہ آیت یہ ہے۔ قُل اِنَّ الفَضلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُو تِیہِ مَن یَّشَآ ئُ ط وَاللّٰہُ وَاسِع عَلِیمo یَّختَصُّ بِرَحمَتِہ مَن یَّشَآ ئُ وَاللّٰہُ ذُوالفَضلِ العَظِیمo (آل عمران 74,73) تنبیہ: اگر پھر بھی رشتہ نہیں آتا ہے یا شادی نہیں ہوتی ہے تو بندش کرائی ہوئی ہے بندش کھولنے کا عمل کرے اور سحر جادو سفلی کا علاج کرے۔ انشاءاللہ سحر جادو کا اثر ختم ہوتے ہی فوراً رشتہ ہوجائیگا۔ سواری کی حفاظت کیلئے اگر آدمی پانی کے جہاز یا کشتی میں سوار ہو اور سمندر یا دریا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہوں اور جہاز یا کشتی ڈوبنے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں باوضو سات کاغذ کے ٹکڑوں پر یہ آیت لکھے اور سمندر یا دریا میں جہاز یا کشتی کے مشرق میں ایک ایک کرکے ڈال دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ طوفان تھم جائے گا اور سمندر کی لہروں کا تلاطم رک جائے گا اور جہازکشتی ڈوبنے سے محفوظ ہوجائیگا۔ وہ آیت یہ ہے۔ اَلَم تَرَ اَنَّ الفُلکَ تَجرِی فِی البَحرِ بِنِعمَةِ اللّٰہِ لِیُرِیَکُم مِن اٰیٰتِہ ط اِنَّ فِی ذَالِکَ لَاٰیٰتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ o وَاِذَا غَشِیَھُم مَّوج کَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخلِصِینَ لَہُ الدِّینَ فَلَمَّا نَجّٰھُم اِلَی البَرِّ فَمِنھُم مُّقتَصِدط وَمَایَجحَدُ بِاٰیٰتِنَا اِلَّا کُلُّ خَتَّارٍ کَفُورٍo (لقمان 32,31) وساوس سے نجات کیلئے اگر اللہ نہ کرے کسی کو وہم کا مرض ہوگیا ہو اور دل و دماغ میں طرح طرح کے وسوسے آتے ہوں اور طبیعت ہر وقت پریشان رہتی ہو تو ایسی صورت میں باوضو جمعہ کے دن بعد نماز فجر کاغذ کے سات ٹکڑوں پر الگ الگ یہ آیت لکھے اور پاک پانی سے دھو کر روزانہ وہ پانی نہار منہ ناشتہ سے قبل پی لے۔ سات دن بلاناغہ یہ عمل کرے انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے اس کا وہم دور ہوجائے گا اور وہ ہر قسم کی ذہنی پریشانی سے نجات حاصل کرلے گا۔ وہ آیت یہ ہے: وَاِمَّا یَنزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیطٰنِ نَزغ فَاستَعِذ بِاللّٰہِ ط اِنَّہُ سَمِیع عَلِیم o اِنَّ الَّذِینَ اتَّقَوا اِذَا مَسَّھُم طَائِف مِّنَ الشَّیطٰنِ تَذَکَّرُوا فَاِذَا ھُم مُّبصِرُونَo(اعراف 201,200) قلبی سکون کیلئے کسی انجانے خوف کے سبب یا کمزوری کے باعث یا کسی مرض کی وجہ سے دل اکثر دھڑکتا رہتا ہے اور اس کے سبب کوئی کام کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور انسان بے کار ہوجاتا ہے اس کے لیے چینی کی پلیٹ میں جس پر پھول پتیاں یا ڈیزائن نہ ہوں بلکہ سادہ پلیٹ ہو اس پر سورہ قریش باوضو زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے لکھے اور بارش کے پانی سے یا آب زم زم سے (اگر یہ پانی نہ مل سکے تو) توکنویں‘ نہر‘ دریا‘ چشمے یا پھر 7 نلکوں کا پانی لے کر اس سے دھوکر روزانہ ایک پلیٹ کا پانی پی لیا کرے۔ چند دن پینے سے انشاءاللہ دل کے دھڑکنے کا مرض ختم ہوجائیگا۔ اگر اللہ نہ کرے کسی کا پیشاب بند ہوگیا ہو اور پیشاب میں بندش کے سبب رکاوٹ ہو اور پیشاب نہ آتا ہو اور مریض بے چین ہو ایسی صورت میں باوضو درج ذیل آیت عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور اس کو پانی سے دھوکر پیئے۔ اس کی برکت سے انشاءاللہ پیشاب کی بندش کھل جائے گی وہ آیت یہ ہے: وَاِذِ استَسقٰی مُوسٰی لِقَومِہ فَقُلنَا اضرِب بِعَصَاکَ الحَجَر فَانفَجَرَت مِنہُ اثنَتَا عَشرَةَ عَینًا ط (بقرہ 60)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 711 reviews.