Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

والد کی وفات کے بعد بھائی نے آنکھیں پھیر لیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم سب گھر والے آپ کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ اللہ آپ کو برکت والی لمبی زندگی عطا فرمائے‘آپ جس عظیم مقصد کو لے کر چل رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس میں آپ کو کامیاب کرے‘اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور فرمائےا ور آپ کی نسلوں کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے ‘آمین!
تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے‘ہماری بہت سی پریشانیاں اور ایسی مشکلات تھیں جن کا حل نا ممکن نظر آتا تھا لیکن آپ کے بتائے ہوئے روحانی اعمال کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان مسائل سے ایسے نکالا ہے کہ ہم خود حیران ہیں۔عبقری تسبیح خانہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے جڑنے کے بعد جہاں انسان کی زندگی میں اعمال ‘تسبیح اور ذکر و اذکار شامل ہو جاتے ہیں وہیں انہی روحانی اعمال سےلڑائی‘جھگڑے‘آپس کی ناراضگیاں ختم‘ زندگی میں چین‘سکون اور خوشیاں نصیب ہوتی ہیں‘بندہ اپنے رب کے قریب ہو جاتا ہے۔
آپس کی غلط فہمیاں طول پکڑ گئیں
چند سال پہلے کی بات ہے میرے سسر صاحب کی وفات ہوئی تو اہلیہ کا اپنے بھائی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا اور ناراضگی ہو گئی۔اس کے بعد یہ مسئلہ طول پکڑگیا اور دونوں بہن بھائیوں میں کافی غلط فہمیاں پیدا ہو گئیں۔میری اہلیہ چاہتی تھیں کہ بھائی سے صلح ہو جائے اور جو آپس کے معاملات ہیں وہ بھی ٹھیک ہو جائیں۔ان دنوں تسبیح خانہ میں 625مرتبہ بسم اللہ والے نقش کا عمل ہونا تھا۔ہم میاں بیوی نے اسی نیت کے ساتھ 625مرتبہ بسم اللہ والا نقش لکھااور تسبیح خانہ میں مقررہ تاریخ پر دم کے لئے لے گئے۔روحانی محفل کے دوران شیخ الوظائف نے اس نقش پر دم کیا اور قبولیت کے لئے دعا کروائی۔ہم نے تعویذ کو عطر لگا کر اور لیمی نیشن کروا کرکمرے میں ایک دیوار پر لگا دیا۔یہ عمل کیے ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ اہلیہ کے بھائی خود ان سے ملنے کے لئے آگئے‘دونوں بہن بھائیوں کی آپس میں صلح ہو گئی‘آپس کی غلط فہمیاں اور شکوے شکایت سب ختم ہو گئے۔حتیٰ کے بھائی نے جائیداد میں بہن کا جو حصہ بنتا تھا رضا مندی اور خوش دلی کے ساتھ اس کے عوض رقم بھی دے دی۔یہ سب 625مرتبہ بسم اللہ نقش کی برکت سے ہوا۔یہ بہت طاقتور اور مقبول عمل ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجرعطا فرمائے ‘آمین۔
نوٹ:قارئین!اس سال 625 مرتبہ بسم اللہ والے نقش کا عمل23 تا 26 نومبر 2023 ہجویری محل سوا ارب درود پاک کےچلہ میں ہوگا‘ ان شاءاللہ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 411 reviews.