محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کروں ۔میں موت کے کنارے پر کھڑا تھا‘ خود کشی کا فیصلہ کر چکا تھا۔ اس وقت مجھے کسی نے عبقری حویلی کا بتایا میں نے حویلی میں جا کر ہانڈی میں راشن رکھنے کا خاص عمل کیا۔گھر آکر ان چیزوں کو روزمرہ کی غذا میں استعمال کیا ‘مجھ پر مسلط جنات میرے سامنے آگئے اور انہوں نے بتایا کہ ہم نے تمہیں قتل کر نا تھا اور تمہیں خود کشی پر مجبور کر دینا تھا لیکن اس عمل نے تمہیں ہم سے بچا لیا ہے‘ میں نے مسلسل اسم پڑھا اور جب عمل مکمل ہوا تو وہ جنات جل کر راکھ ہو گئے۔ اس عمل کے بعد میرا دل جو گھٹ چکا تھا اور ہر وقت دل چاہتا کہ میں بس خود کو ختم کر لوں وہ کیفیت ختم ہو گئی۔ میرے دل سے اندھیرا چھٹ گیا اور میں اپنی نارمل حالت میں آ گیا اور میرا دل مطمئن اور ایک عجیب خوشی اور راحت سے لبریز ہو گیا (محمد دانیال، چیچہ وطنی)
ناممکن کو ممکن بنا دینے والاعمل
میرا تجربہ ہے کہ ناممکن اور جس کام کے بارے میں ہو کہ کبھی نہیں ہو سکتا ایسے کام کو اللہ کے امر سے ممکن بنانے کے لئے اور اللہ سے کام کو منوانے کے لئے عبقری حویلی کا یہ عمل بے خطا بھی ہے اور تیر بہدف بھی ہے۔ عبقری حویلی میں موجود چوبر جی میں ہر برج کے ساتھ بیٹھ کر ایک خاص اسم پڑھنا ہے ۔ میں نے یہ خاص عمل کیا ‘یہ عمل کرنے کی دیر تھی جو مراد میرے دل میں تھی وہ پوری ہو گئی۔ (حاشرتنویر، بہاولپور)
پیپل کے پتے پر عمل
بیٹی کے رشتے کے لئے پریشان تھے‘ اللہ سے دعا مانگتے رہے کہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے ‘ عمر بڑھتی جا رہی تھی لیکن کوئی مناسب رشتہ نہیں مل رہا تھا۔ ایک مرتبہ عبقری حویلی جانا ہوا‘ میں نے بہت لوگوں سے یہاں کے اعمال کی قبولیت کے واقعات سنے تھے۔ میں نے بیٹی کے رشتے کے لئے یہاں پیپل کے پتے پر ایک عمل کیا اللہ نے بہترین رشتہ کروا دیا۔ اب شادی بھی ہو چکی ہے۔(زبیر اسلم، ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں