1) محترم قارئین السلام علیکم!میں پیٹ کی رسولی کے مرض میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے شدید اذیت میں ہوں ڈاکٹروں سے کئی ٹیسٹ اور الٹرا سائنڈ بھی کروا چکی ہوں، رسولی بچہ دانی کے باہر ہے اور خون والی نہیں ہے۔ اٹھنے بیٹھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔بر اہ مہربانی کوئی مخلص اس کا علاج تجویز کر دیں۔ عبقری کے زریعے لوگوں کو شفاء ملتی ہے‘ لہٰذا اگر کسی کو ایسے مسئلے میں کسی چیز سے فائدہ ہوا ہے تو وہ براہ مہربانی ضرور بتائے۔ (آسیہ اقبال، وزیر آباد)
2) قارئین میں عبقری رسالہ ایک سال سے پڑھ رہی ہوں۔آج اپنا ایک مسئلہ پوچھنا چاہتی ہوں ۔شادی کو بائیس سال ہو چکے ہیں لیکن ایک دن بھی سکون اور آرام سے نہیں گزارا، اب حالات بہت خراب ہیںا ور شوہر دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ، مجھے طلاق دینا چاہتے ہیں۔ بچے بہت نافرمان ہیں او ربدتمیزی کرتے ہیں اور پڑھتے بھی نہیں ہیں، مجھے غصہ آتا ہے اب برداشت بہت کم ہو گئی ہے۔ان مسائل میںکسی کا آزمودہ عمل ہو تو ضرور لکھیں(راشدہ سلطانہ)
3) ہمارے گھر میں پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے۔ تین سال پہلے بڑےبھائی ایک لا علاج بیماری میں مبتلا ہو کر فوت ہو گئے اس کےسات ماہ بعد چھوٹے بھائی بھی اچانک فوت ہو گئے، اب بڑے بھائی کی اہلیہ بھی سخت بیمار ہیں۔ ان کو ہڈیوں کا کینسر ہے‘ گھر والے بہت پریشان ہیں۔ ہم پر جادو ہے‘ بد دعا ہے؟ اس سے کیسے نجات مل سکتی ہے؟ ( محمد توفیق،پشاور )
3)میں اپنے بیٹے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ اس کو ایگزائٹی کا بہت مسئلہ ہے۔ یہ وضو بار بار کرتا ہے، قرآن کی ایک سطر بار بار پڑھتا ہے اور نماز بھی بہت آہستہ پڑھتا ہے، اس کو شک رہتا ہے کہ اس نے صحیح نہیں پڑھا۔ اس کے سینے میں درد اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔ یہ اکیلا گھبرا جاتا ہے۔ پڑھائی کی طرف اس کا رجحان نہیں ہے۔(ملک شرجیل نواز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں