1) السلام علیکم! آپ کو آنتوں کی بیماری ہے‘ میرے ایک جاننے والے صاحب کو بھی سالوں پرانا آنتوں کا مسئلہ تھا جو کسی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتا تھا ‘ انہیں عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء استعمال کروائی گئی تو صرف دو ڈبیاں کھانے سے ان کا مسئلہ حل ہو گیا۔ آپ بھی آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہیں‘ میرا مشورہ ہے آپ عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء ضرور آزمائیں۔(بشیر احمد، ساہیوال)
2)شاٹیکایا عرق النساء کے علاج کے لئے میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔گوند کیکر ، گوندسہانجنا ، گوند کتیرا۔ تینوں گوندیںپچاس پچاس گرام لے کر باریک پیس لیں‘ ان تمام چیزوں کو ملا کر کسی ہوا بند ڈبے میں محفوظ کر لیں۔ ایک چائے کا چمچ تین وقت پانی کے ہمراہ استعمال کریں‘یہ شاٹیکا کے درد کا بہترین علاج ہے۔ مجھے بھی کچھ عرصہ پہلے شاٹیکا کی تکلیف تھی۔ اس نسخہ کا استعمال کرنے سے یہ تکلیف دور ہو گئی(ذیشان امجد)
3) السلام علیکم! اللہ سے دعا ہے کہ سب بے اولادوں کو اولاد کی نعت سے نوا ز دے۔ اس کا دکھ وہی جان سکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ عبقری دواخانہ کی سُچی دوا خواتین کے بانجھ پن کو ختم کرنے کے لئے بہترین چیز ہے۔ میری ایک جاننے والی خاتون ہیں انہوں نے اپنا مشاہدہ بتایا کہ ان کی اولاد نہیں ہوتی تھی‘ لیکن کچھ عرصہ مسلسلس اس دوا کے استعمال سے ان کا بانجھ پن ختم ہوا‘اولاد نصیب ہو گئی۔(صبیحہ شاہد، میانوالی)
4) الائچی، سفید زیرہ، سونف اور خشک دھنیا پچاس پچاس گرام اور مصری 200 گرام لے کر پیس لیں۔ ایک چمچ ہر کھانے سے پہلے کھائیں۔ یہ نسخہ شیخ الوظائف کے ٹی وی پروگرام سے ملا تھا‘ یہ نسخہ خواتین کے پوشیدہ امراض کے علاوہ چہرے کے بالوں اور سینے کی جلن اور معدے کے مسائل کا بھی مکمل علاج ہے ۔(شازیہ سعید، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں