محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں طب کے شعبہ سے وابستہ ہوں اور اپنے سالہا سال کے تجربے کی بنیاد پر جسمانی دردوں کے موضوع پر ایک اہم تحریر عبقری رسالہ کے لئے پیش کر رہا ہوں جسے قارئین اور طب کے شعبہ سے افراد یقینی طور پر پسند فرمائیں گے اور اس سے ضرور استفادہ حاصل کریں گے‘ ان شاءاللہ۔
ہڈیوں اور مہروں کا درد
اکثر اطباء کا واسطہ ایسے مریضوں سے لازمی رہتا ہے جو ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ خواتین و حضرات کی اکثریت کو شکایت رہتی ہے کہ پنڈلی کی ہڈی میں درد ہے، پائوں کے نچلے تلوے میں درد رہتا ہے، انگلی کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ کمر میں درد کی شکایت والے اکثر مریض آتے ہیں، گردن کے نیچے مہروں کے قریب درد کا احساس ہوتا ہے، بازو کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ بعض ایسے مریض بھی مطب میں آتے ہیں جو یہ بات کرتے ہیں کہ چلتے وقت بعض اوقات پنڈلی کی ہڈی ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے کریک ہو گئی ہو، ہلنا دشوار ہو جاتا ہے، چند لمحے رُک کر یا بیٹھ کر چلتے ہیں، پائوں کی انگلیاں اندر سے دُکھتی ہیں۔ الغرض ہڈی کے درد کی شکایت والے بے پناہ مریضوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کس جگہ کیوں درد ہوتا ہے، کیا وجہ ہو سکتی ہے، یہ ایک طبیب تشخیص کر کے علاج کر لیتا ہے مگر بعض اوقات ادویات دے کر مریض تندرستی حاصل نہیں کر پاتا اس وقت معالج کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ ایسے وقت میں معالج کو چاہیے ذرا سوچ بچار سے کام لے۔ یہ ذہن میں رہے کہ جس ہڈی میں بھی درد ہے اس کے قرب و جوار میں کون سا عضو ہے، مریض کی ظاہری علامت کیا ہے اگر ورم بھی ساتھ ہے تو پہلے ورم ختم کرنے کی تدبیر کرے۔ ورم کے خاتمے کے ساتھ ہی درد میں افاقہ شروع ہو جاتا ہے۔ مریض چلتے ہوئے پنڈلی کی ہڈی میں درد کی شکایت کرتا ہو تو آپ ایسے مریض جن کو مذکورہ جسمانی دردوں کے ساتھ ورم بھی ہو انہیں پہلے یہ نسخہ استعمال کروائیں۔ھوالشافی: عرق مکوہ خالص ایک بوتل، قلمی شورہ 20گرام، ٹھیکری 20گرام، جوکھار 20گرام۔تمام اشیاء کوٹ چھان کر عرق مکوہ میں ملا دیں۔ صبح و شام مریض کو 50گرام ہمراہ ایک گلاس میںپانی ملا کر استعمال کرائیں۔ ورم اُترنے کے بعد مندرجہ ذیل دوا بنا کر شدید تکلیف کی صورت میں ایک ماہ یا کم از کم پندرہ دن استعمال کرائیں اور قدرت کا نظارہ دیکھیں۔
بے شمار شفاءپاچکے آپ بھی آزمائیں
میں نےبہت سے مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا جنہیں شفاء ملی۔قارئین آپ بھی استعمال کریںاور شفاء پائیں۔ھوالشافی: اسگند ناگوری 50گرام، تج 50گرام، زنجبیل 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام۔ تمام اجزاء کو باریک پیس کر مثل میدہ بنا کر دس گرام کشتہ مرجان خاص ملا کر محفوظ کر لیں۔خوراک: تین گرام صبح و شام ہمراہ گرم دودھ یا پانی استعمال کرائیں۔ہڈیوں کے ایسے درد میں بھی مفید ہے جس میں محسوس ہوتا ہو کہ ہڈی ٹوٹ چکی ہے،چلتے پھرتے دشواری محسوس کریں، زیادہ بیٹھ کر اُٹھا نہ جاتا ہو ایسے مریضوں کیلئے بھی مفید دوا ہے۔(شجاع احمد‘ڈیرہ غازی خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں