Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جرمن لڑکی پر ایک ہزار جنات کا قبضہ!بھیانک ترین واقعہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

یہ سچا واقعہ جرمن سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کا ہے ۔آج سے تقریبا 200 سال پہلے جرمنی کے ایک گاؤں میں پرانے سے گھر میں چار یتیم بہن بھائی اپنے ایک رشتہ دار کے ہمراہ رہتے تھے ۔بچوں کے والدین ان کے بچپن میں ہی مر گئے تھے ۔ان چار بہن بھائیوں میں سے ایک لڑکی کا نام گوٹلیبن ڈاٹس تھا۔یہ لڑکی اپنے باقی بہن بھائیوں سے مختلف تھی‘ داراصل اس لڑکی کے ساتھ بچپن سے ہی ایک انتہائی عجیب واقعہ ہوتا تھا۔ گوٹلیبن ڈاٹس جب چھوٹی تھی اسے تب سے ہی ہر رات کالے لباس میں ایک عورت نظر آتی تھی جس کے ہاتھ میں ایک مرا ہوا بچہ ہوتا تھا۔یہ عورت ہر رات اس لڑکی سے کاغذ کا ایک ٹکڑا مانگتی تھی۔یہ عورت اسے کہتی تھی مجھے ایک کاغذ دے دو اس کے بعد میں کبھی نہیں آؤں گی۔
1840ء میں جب اس لڑکی کی عمر 24 سال ہوئی تب اس لڑکی کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ اس لڑکی کے گھر والے اور آس پاس گاؤں کے لوگ ہل کر رہ گئے۔ہر رات گاؤں والوں کو اس لڑکی کے گھر سے آوازیں سنائی دیتی تھیں ۔یہ آواز ایسے ہوتی تھی جیسے کوئی زور زور سے دروازے پر دستک دے رہا ہو۔دوسری طرف چوبیس سالہ گوٹلیبن ڈاٹس کی طبیعت میں بہت زیادہ چڑچڑا پن اور غصہ بڑھتا چلا جا رہا تھا ۔یہ لڑکی بیٹھے بیٹھے اکثر اپنے بہن بھائیو ں پر حملہ کر دیتی اور جو چیز بھی ہاتھ آتی مارنا شروع کر دیتی۔مجبوراً اس کے بہن بھائی خوف کے مارے اس سے دور رہتے تھے ۔یہ سلسلہ دو سال تک چلتا رہا۔
آنکھوں کو نوچنا شروع کر دیا
1842 کی بات ہے جب اس لڑکی کے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ اس کا کسی پادری سے علاج کروائیں گے۔اس کام کے لئے اس لڑکی کے گھر والوں نے دوسرے شہر سے ایک شخص کو بلایا جس کا نام Johann Christoph تھا جودعوی کرتا تھا کہ وہ لوگوں کو جنات کے اثرات سے ٹھیک کر سکتا ہے ۔وہ شخص جب اس لڑکی کے گھر پہنچاتو اس نے اس آدمی کو دیکھ کر اپنی آنکھوں کو نوچنا شروع کر دیا۔یہ لڑکی کسی انجان زبان میں اس آدمی پر چیخنے لگی ۔یہ لڑکی کیا اور کونسی زبان بول رہی تھی کسی کو بھی سمجھ نہیں آرہا تھا ۔اس لڑکی کی ایسی خوفناک حالت دیکھ کر اسے گاؤں کے ایک خالی گھر میں منتقل کر دیا گیا ‘کیونکہ ڈر یہ تھا کہ یہ کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ٹھیک اسی رات اس گھر پر پھر سے زور زور سے دستک ہونے لگی ‘اس دستک کی آواز سن کر وہ لڑکی کسی جانور کی طرح چیخنے چلانے لگی اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی۔کچھ دنوں کے بعد اس لڑکی کا دوبارہ علاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس وقت اس کے پاس کئی لوگ موجود تھے‘چنانچہ اس لڑکی کو مضبوطی کے ساتھ ایک ٹیبل پر باندھ دیا گیا۔
منہ سے ریت اور لوہے کے کیل نکلنے لگے
پادری نےجب اپنا عمل شروع کیا تو اس دوران اس لڑکی کے منہ سے ریت اور لوہے کی کیل نکلنا شروع ہو گئی ۔صرف یہی نہیں اس لڑکی نے دس الگ الگ زبانیں بھی بولنا شروع کر دی۔کئی گھنٹوں کے عمل کے بعد جب یہ لڑکی بے ہوش ہوئی تب پادری نے اس کے علاج کو وہی روک دیا ۔وہ سمجھ چکا تھا کہ اس لڑکی پر بہت سے طاقتورجنات کا قبضہ ہے ۔کچھ دنوں کے بعد اس لڑکی کا علاج دوبارہ شروع کیا گیا۔اس بار اس لڑکی نے اس آدمی سے جرمن زبان میں گفتگو کرنا شروع کی،یہ آواز بہت بھاری اور غصے والی تھی اس لڑکی نے بتایا کہ اس کے جسم پر ایک ہزار سے زیادہ جنات کا قبضہ ہے ۔یہ لڑکی جس ٹائم یہ بات کہہ رہی تھی تب اس کا منہ خون سے بھرا ہوا تھا ۔دوران علاج بھی وہ لڑکی کافی اذیت میں رہی لیکن اس کا علاج جاری رہا اور آخر30 دسمبر 1843ء کی بات ہےجب ایک سال کے بعد اس لڑکی کا آخری بار علاج کیا گیاتووہ کافی حد تک نارمل ہو چکی تھی لیکن اس کو کچھ یاد نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کبھی کچھ ہوا بھی تھا۔یہ کیس جرمنی کے بھیانک ترین واقعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
اہم نوٹ: واقعی انگریز جادو جنات نظربد اور پراسرار دنیا کو مانتے ہیں‘ کون کہتا ہے نہیں مانتے؟ تفصیلات جاننے کے لئے ابھی عبقری ویب سائٹ پر موجود ’’جادوئی لائبریری‘‘کا وزٹ کیجئے۔ www.ubqari.orgکا وزٹ کیجئے اور مین بار پر (اوپر والی لائن)موجود بٹن ’’جادوئی لائبریری‘‘ پر کلک کیجئے اور پراسرار جادوئی دنیا میں داخل ہوجائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 401 reviews.