Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کامل درویش نے نسلوں میں تونگری اور برکت کا راز بتا دیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

گزشتہ دنوں ایک صاحب میرے پاس تشریف لائے وہ زیادہ عمر کے نہیں تھے۔ ان کی ملاقات تھی‘ ملاقات کے دوران مجھ سے کہنے لگے آپ کو علم ہے کہ میں آپ کا خاندانی پس منظر اور آپ کے خاندان کے احوال جانتا ہوں۔ میں نے کہا مجھے پتہ نہیں‘ کہنے لگے: میرے دادا جہاں آپ کے خاندانی باغات ہیں وہاں پٹواری تھے اور ان کو فوت ہوئے ستر سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔میں اس وقت چھوٹا سا تھا میرے والد کو بیٹھ کر وہ احوال سناتے تھے۔
برکت لے لی اور سب کچھ چھوڑ دیا
ایک واقعہ آپ کے خاندان کا سنایا کہ آپ کے دادا رحمۃ اللہ علیہ اس وقت باغ بیچتے تھے جب اس پر پھل لگتا تھا ‘کیونکہ شریعت کا اصول یہی ہے کہ جب پھول یعنی بُور لگے تو اس وقت باغ نہ بیچیں‘ جب تھوڑا پھل ظاہر ہوجائے پھر باغ بیچیں‘وہ صاحب اپنے دادا پٹواری کے بارے میں کہنے لگےکہ وہ کہتے تھے کہ ہمیشہ پھول خوبصورت لگتا ہے لیکن آندھیاں آتی ہیں (وہ دن آندھیوں کے ہوتے ہیں) آندھیاں ہمیشہ پھول اڑا دیتی ہیں حتیٰ کہ چھوٹا سا پھل ہو اس وقت بھی آندھیاں آتی رہتی ہیں اورآخر کار آم کے درخت کے اوپر تھوڑے سے آم بچتے ہیں جو بظاہر بہت زیادہ نظر آتے ہیں لیکن آندھیاں پھل ختم کردیتی ہیں۔ وہ اپنا نقصان برداشت کرتے تھے لیکن شریعت اور روحانیت کے اصولوں کو نہیں توڑتے تھے اور کئی بار انہوں نے نقصان برداشت کیا‘ مثلاً باغ سو روپے میں بکنا تھا جب پھول لگتا ہے انہوں نے نہ بیچا‘ آندھیاں آئیں وہی باغ بیس روپے میں بکا کہنے لگے:آپ کے دادا رحمۃ اللہ علیہ ایک بات کہتے تھے میں نے برکت لے لی باقی سب کچھ چھوڑ دیا ہے‘ برکت چاہے تھوڑی ہو‘ میرے لیے بہت ہے اور میرے لیے اس کی بہت زیادہ حیثیت ہے۔
جانوروں کی بددعائوں کے واقعات
دوسرا واقعہ سنایا ان کے پاس جانور بہت تھے‘ اونٹ بہت تھے‘ وہ فرماتے تھے کبھی اونٹ کو نہ مارنا‘ جانور کو نہ مارنا‘ جہاں وہ انتقام لیتا ہے وہاں بددعا بھی دیتا ہے اور پھر بددعا کے کئی واقعات سنائے۔ کئی لوگ ایسے ملے جو صرف بددعا کی وجہ سے اپنے بیٹے‘ بیٹیاں‘ رزق‘ دولت‘ خود جانور‘ مال‘ اسباب کھو بیٹھے اس کے پیچھے جانوروں کی بددعائیں تھیں۔ ان کی خیر خبر نہ رکھنا‘ مارنا‘ ان کے سائے چھاؤں سردی گرمی کا پورا خیال نہ رکھنا جس کی وجہ سے وہ جانور بہت زیادہ بددعا دیتے تھے۔
بیٹیوں اور بہنوں کی دعائوں کا اثر
تیسری بات جو بتائی کہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو جائیداد میں پورا حصہ دو‘ بظاہر تمہارے پاس جائیداد تھوڑی رہ جائے گی لیکن اس تھوڑی میں ایسی برکت اور ایسا پھیلاؤ ہوگا جو بظاہر تمہارے مشاہدے میں نہیں لیکن حقیقت یہی ہے۔ پھر وہ اپنے واقعات بتاتے تھے کہ ہمارے بڑے اپنی بیٹیوں کو پورا حصہ دیتے تھے‘ بہنوں کو جھکتا دیتے تھے اور بیٹیوں کو بھی جھکتا دیتے تھے‘ صرف حصہ نہیں ساری زندگی ان کی خدمت میں کمی نہیں آنے دیتےتھے‘ وہ صرف وہ نہیں ان کی نسلوں کو بھی سنبھالتے تھے اور ان کی نسلوں میں بھی سخاوت چلتی رہتی تھی۔ اس کی وجہ سے آخرکار رزق دولت خیرو برکت کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں اور حیرت انگیز طور پر نعمتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 400 reviews.