مکہ کی گلیاں
حج کا سفر اور مکہ کی گلیاں
خواب:میں نے دیکھاکہ میں حج پر گئی ہوں، وہاں پر میرے چچا گاڑی چلارہے ہیں۔ ہم لوگ مکہ کی گلیوں میں مسجد الحرام تلاش کررہے ہیں۔ پھر ایک دیوار آتی ہے۔ میں اس دیوار پر چڑھ کردیکھتی ہوں تو دیوار کے اس پار خانہ کعبہ ہوتا ہے لوگ طواف کررہے ہوتے ہیں۔ کوئی دعا مانگ رہا ہے۔ میں اپنے چچا سے کہتی ہوں کہ یہ ہی ہے مسجد الحرام، میں نے خانہ کعبہ دیکھا ہے۔ میں دیکھتی ہوںکہ وہاں دادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔(ہادیہ۔ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور آپ کو اچھی ازدواجی زندگی نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم۔
دشمن کا خوف
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے والد صاحب سے بہت لڑرہا ہوں اور ان سے کہتا ہوںکہ آپ کیا کررہےہیں، آپ کے پاس بہت پیسہ ہے اور آپ ایسے ہی ضائع کررہے ہیں اورکہتا ہوں کہ ہم دن بدن پیچھےچلے جارہے ہیں۔ لوگ جو سائیکل سے شروع ہوئے ان کے پاس اب گاڑیاں آگئی ہیں اور ہم سائیکل کی طرف جارہے ہیں۔ مگر میرے والد صاحب چپ سنتے رہتےہیں اور بعد میں کہتے ہیں کہ تم لوگوں کو نہیں پتا لوگ ہمارے دشمن ہیں اور گھر سے باہرمت جایا کرو کوئی قتل نہ کردے۔ میرے دل میں بہت خوف ہونے لگتا ہے اور میں ان کے گلے لگ کر رونے لگتا ہوں اورکہتا ہوں کہ میں نے آپ کا بہت دل دکھایا ہے مجھے معاف کردیں۔(ابراہیم ۔اوکاڑہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی طرف آپ کو متوجہ کیا گیا ہے کہ والدین کی خدمت اور ان کا ادب و احترام آپ کو دنیا اورآخرت میں کامیابی دلاسکتا ہے۔ آپ پنج وقتہ نماز کی پابند کرتے ہوئے ایک بار سورئہ فاتحہ اور ایک بار معوذتین پڑ ھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ علم۔
سرخ رنگ کے پرندے
خواب:میں نے دیکھاکہ میں اپنے برآمدے میں بیٹھی ہوں۔ وہاں پر دو طوطے آتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ان میں سے ایک طوطا ہے اور ایک طوطی ہے۔ وہ بہت خوبصورت اور بالکل سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان میں سےطوطا میں پکڑتی ہوں اورکہتی ہوں کہ اب میں اسے اپنے پاس رکھوں گی یہ مجھے بہت اچھا لگا ہے۔ مگرمیرےوالد مجھ سے لے لیتے ہیں (حریم فاطمہ، لاہور)
تعبیر: آپ کےخواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ دو اہم مواقع کامیابی کے آپ کو حاصل ہوں گے لیکن آپ ان سے پورا فائدہ نہ اٹھاپائیں گی۔ واللہ اعلم
خواب میںگندگی اور غلاظت
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کے واش روم میں گیا وہاں بے تحاشہ گندگی و غلاظت تھی۔ جسے میں نے دھونے کی کوشش کی تو وہ صاف نہیں ہوئی۔ پھر میں بغیر رفع حاجت کے واپس آگیا۔(شہزاد سلیم، ساہیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں۔ آپ پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے ہر ن ماز کے بعد 21 مرتبہ ’’یَا مُمِیتُ‘‘ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ واللہ اعلم۔
بگڑے کام جلد بن جائیں گے
خواب: میں نے دیکھا کہ جس لڑکی سے میرا رشتہ ہو کر ختم ہو گیا تھا اس کی والدہ ہمارے گھر آئی بیٹھی ہیں۔ کمرے میں میرے والدین بھی موجود ہیں۔ مگر وہ مجھے نظر نہیں آتے۔ وہ خاتون مجھے اور میرے والدین سے کہتی ہیں کہ ہم لوگوں کویہ رشتہ ختم کرنے پر بہت ملال ہے۔میں کہتا ہوں اللہ بہتر کارساز ہے۔(غلام حیدر، حیدر آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا کوئی بگڑا ہوا کام جلد بن جائے گا اور اس میں آئی ہوئی رکاوٹیں خود بخود دور ہوتی جائیں گی۔ آپ ہر نماز کے بعد 21 بار یَا بَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں