چند ہفتوںمیں قرض سے نجات مل گئی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دو سال پہلے کی بات ہے سخت آزمائش کے دن آئے‘سارا سرمایہ لُٹ چکا تھا‘مجبوراًایک رشتہ دار سے قرض لیا جس سےکچھ گزر بسر شروع ہو گیا۔اللہ نے کرم کیا کہ اتنی آمدن ہو جاتی کہ دو وقت کا کھانا مل جاتا۔چند ماہ پہلے جن سے قرض لیا تھا انہوںنے واپسی کا مطالبہ کیا مگر ہمارے پاس اتنی رقم موجود نہ تھی اور انہیں بھی سخت ضرورت تھی جس وجہ سے انہوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ہمارے پاس ظاہری اسباب موجود نہ تھے‘میںنے عبقری کے شمارہ جولائی 2022ء سے دیکھ کر ستر حاجات حضرت عمرؓ والا نقش پُر کرنا شروع کیا ‘چند ہفتوں میں ہی اللہ نے غیبی اسباب عطا فرمائےاور قرض سےنجات مل گئی۔( کاشف شکیل‘قصور)
جادو جنات کے خلاف ننگی تلوار
مجھے کافی سالوں سے جادو جنات اور آسیب کا مسئلہ تھا۔جب بھی شادی بیاہ کا موقع ہوتا یا گھر مہمان آئے ہوتے تو دورے پڑناشروع ہو جاتے اور کافی دیر تک اسی اذیت ناک کیفیت میں مبتلا رہتی۔عبقری رسالہ کے اگست 2023ء کے شمارہ میں حضرت عمرؓ کا نقش شائع ہوا ‘میں نے نقش حضرت عمرؓ والا عمل شروع کیا جس کی برکت سے چند ہفتوںمیں ہی بہتری آنا شروع ہو گئی اور پھر نجات بھی مل گئی۔(سعدیہ‘پشاور)
گلابی مٹھائی سےمیٹھی خوشیاں مل گئیں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!والدین کا کئی سال پہلے انتقال ہو چکا تھا‘میری ایک بہن تھی جس کی شادی کا مسئلہ تھا جس وجہ سے کافی پریشان تھے ۔کئی رشتے آئے مگر کہیں بھی رشتہ پکا نہ ہوسکا۔عبقری ستمبر 2023ءکے شمارہ میں نقش حضرت عمرؓشائع ہوا تو وہاں سے نقش کو دیکھتے ہوئے’’ گلابی مٹھائی اور شادی‘‘والا عمل کیا‘چند بار ایسا کرنے سے رشتہ داروں میں سے ہی ایک اچھے گھرانے سے رشتہ آیا‘وہاں بات پکی ہو ئی اور گزشتہ ہفتے منگنی بھی ہو گئی۔ان شاءاللہ جلد ہی نکاح کی ترتیب بھی بن رہی ہے‘یہ سب حضرت عمرؓ والے نقش کی برکت سے ہوا۔(فرحان احمد‘اسلام آباد)
کمرے میں نقش لگایا اورمراد مل گئی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں دربدر پھر رہا تھا‘شہر کی ایک معروف یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی مگر اس کے باوجود بھی کہیں اچھی نوکری نہیںمل رہی تھی۔والدہ کے کہنے پر جولائی 2023ء کے عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے ع‘م‘ر کے نقش کاعمل کیا اور تعویذکو اپنے کمرے میںاونچی جگہ لگا دیا‘الحمدللہ ایک مہینے کے اندر ہی ایک بڑی کمپنی میں ملازمت مل گئی ‘ تنخواہ بھی پُرکشش ہےاورترقی کے بھی مواقع موجود ہیں۔(ندیم خان‘کوئٹہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں