Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لال رنگ کا رومال جلائیں‘ویران زندگی آبادہو جائے گی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔ 3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔4۔ چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان کو فنا کردینے والاعمل
ہنومان سے بچنا ہر بندہ کے بس کا کام نہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس صرف اس ماہ نومبر میں ہر پیر والے دن شام 6 بجکر 50 منٹ سے لیکر 8 بجکر20 منٹ کے درمیان جائے نماز پر بیٹھ جائیں۔ایک عدد لال رنگ کے کپڑے کا چھوٹا سا ٹکڑا یا رومال لیں اور ایک عدد گلاب کی عطر لیں‘اگر عبقری روحانی عطر لیں تو زیادہ مناسب ہے۔ عطر کو جہاں بیٹھےہیں وہاں اپنے گرد گول دائرےکی شکل میں لگا لیں اور پھر لال رنگ کا کپڑا یا رومال سامنے رکھ کر اسے دیکھتے ہوئے اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 33 مرتبہیَا جَابِرَالْعَظْمِ الْکَسِیْر توجہ و دھیان کے ساتھ پڑھیں۔پھراس کپڑے یا رومال کو جلادیں اور اس دوران تصور کریں کہ شیطانی اثرات‘کالے جادو اورہنومان کے وار راکھ ہو رہے ہیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ہلکا‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ‘ بس عمل مکمل ہوا۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔ عمل کا ہدیہ:صرف ایک مرتبہ بروز جمعہ حسب استطاعت کھیر پکا کر بانٹ دیں۔نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 389 reviews.