Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اگر بتی جلائی !گھر پر مسلط ہنومان تڑپ اٹھا!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے ساتھ کافی سالوں سے جادو جنات کے مسائل ہیں۔ہم نے کئی عاملوں سے معائنہ کروایا ‘جہاں کسی نے بتایا وہاں سے دم کروایا مگر کہیں سے بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔ایک دن عبقری رسالہ میںہنومان سے متعلق ایک تحریر پڑھی جس کے بعد ایسے محسوس ہوا جیسے یہ خاص میرے لئے ہو۔گھر میںجب شام ہو جاتی تھی تو ایک عجیب سا خوف چھا جاتا تھا۔
کمسن بچوں پر ظلم
میرے بیٹے بتاتے کہ انہیں بندر کی شکل میں ایک جن نظر آتا ہے جو ان کے جسم کے اندر داخل ہو کر انہیں اذیتیں دیتا ہے اور مختلف طریقوں سے تنگ کر تا ہے۔میں سمجھ گئی کہ یہ ہنومان ہے جس کے بارے میں آپ نے روحانی محافل میں بھی فرمایا تھا اور عبقری رسالہ میں بھی اس کے بارے میں پڑھا تھا۔عبقری رسالہ سے دیکھ کر میں نے ہر ماہ ہنومان والا عمل شروع کر دیا۔ایک دن گھر میں عبقری روحانی اگر بتی جلائی تو حیران کن طور پر اس کی خوشبو نہ آئی۔میں نے دوسرا پیکٹ لیا تو اس میں بھی یہی مسئلہ تھا۔روحانی اگر بتی جلنے کے بعد بیٹے کو اچانک جھٹکے لگنا شروع ہو گئے مگر میں گھبرائی نہیں اور یقین ہو گیا کہ اس سےہنومان کو تکلیف پہنچی ہے۔میں نے اب باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ عبقری رسالہ سے دیکھ کر ہنومان سے نجات والا عمل کرنا شروع کیا۔
سانپ اور بندر کی شکل میں جن
جو وظیفہ اور طریقہ بتا یا جاتا اس پر توجہ و دھیان اور یقین کےساتھ محنت شروع کر دی۔اس دوران ڈرائونے خواب آنا شروع ہوئے‘کبھی سانپ اور بندر کی شکل میں جن نظر آتے۔پہلے بھی کبھی کبھار یہ مسائل ہوتے تھے مگر اس وقت میں بری طرح ڈر جاتی تھی۔لیکن جب سے عبقری رسالہ سے دیکھ کرہنومان والا عمل شروع کیا میرے اندر سے ڈر اور خوف بالکل ختم ہو گیا۔اللہ کے فضل سے ہنومان کے وار بھی کم ہونے لگے‘بچے بتاتےہیں کہ اب اکثر بندر نما جن یعنی ہنومان جب آتا ہے تو جسم سے ٹکرا کردور ہوجاتا ہے یعنی اب اندر داخل نہیں ہوتا اور نہ پہلے کی طرح نقصان پہنچاتا ہے۔یہ سب اعمال کی برکت سے ممکن ہو رہا ہے۔ہرماہ عبقری رسالہ کا انتظار رہتا ہے‘بتائی گئی ترتیب سے باقاعدگی سے ہنومان سے نجات کے لئے عمل کر رہی ہوں‘الحمدللہ گھر میں چین اور سکون نصیب ہوا ہے۔جب سے ہمارے گھر پر ہنومان مسلط ہوا میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئی تھی‘آئے دن ہسپتال پہنچی ہوتی تھی‘ادویات کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود بھی فرق نہیں پڑتا تھا۔کبھی کینسر اور کبھی کسی اور خطرناک مرض کا خدشہ ہو جاتا تھا۔
الحمدللہ! زندگی میں سکون آگیا
گھر میںشوہر کے ساتھ اکثر لڑائی رہتی تھی لیکن اب الحمدللہ ہنومان سے نجات کے لئے جو روحانی عمل کر رہی ہوں ان مسائل سے نجات مل چکی ہے۔جو چند مسائل رہ گئے ہیں‘مجھے یقین ہے ہنومان سے نجات والے عمل کی برکت سےعنقریب حل ہوجائیں گے۔آپ کو اور عبقری کی ساری ٹیم کے لئے بے شمار دعائیںکرتی ہوں‘اللہ آپ کی ہر فتنے سے حفاظت فرمائے اور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 372 reviews.