Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بالوں میں کنگھا کرتی بیٹی پر جنات کا حملہ طلسماتی عمل نے جان چھڑوائی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

میری بیٹی کے ساتھ کالے اور خبیث جنات کا سا یہ تھا۔ یہ معاملہ اس دن شروع ہوا تھا جب وہ نہا کر غسل خانے سے باہر آئی اور صحن میں بیٹھ کر بالوں میں کنگھی کرنے لگی۔ اس دوران اسے کوئی چیز نظر آئی اور یہ وہیں بے ہوش ہو گئی‘ ہاتھ پائوں مڑ گئے اور وحشت ناک آوازیں نکالنے لگی۔اس کی والدہ نے دیکھا تو بے ساختہ شور مچا دیا ‘ گھر والے سب اکٹھے ہو گئے اور بیٹی کےہاتھ پائوں مسلنے شروع کر دیے اور فوراً ہسپتال لے گئے۔ڈاکٹر نے بھی جسمانی کمزوری سمجھ کر  ڈرپ لگا دی ۔ اس دن کے بعد مسلسل اس کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی ۔ ہم نے کئی جگہوں سے دم کروایا لیکن مسئلہ جوں کاتوں رہا۔ دن میں ایک دو بار جنات کا حملہ ہو جاتا اور بیٹی اسی طرح بے ہوش ہو جاتی اور ہاتھ پائوں مڑ جاتے تھے۔ ہم سب گھر والے بے بس اور لاچار کھڑے دیکھتے رہتے‘ جو سورتیں اور دعائیں یا د ہوتیں وہ پڑھ پڑھ کر دم کرتے رہتے‘ اسی طرح چلتا رہا ۔ بیٹی کی صحت کمزور اور جسم سوکھ کر کانٹا ہو گیا۔جہاں بھی ہمیں کوئی بتاتا کہ کوئی بزرگ روحانی علاج کرتے ہیں‘ ہم وہیں لے جاتے لیکن کسی جگہ سے مکمل آرام نہیں آیا۔ یہ مسئلہ چند دنوں کے لئے رک جاتا لیکن پھر شروع ہو جاتا۔ پھر ہمیں کسی نے عبقری تسبیح خانہ کے بارے میں بتایا۔ ہم یہاں بھی آئے لیکن یہاں آ کرہمیں پتہ چلا کہ حضرت حکیم صاحب سے انفرادی ملاقات کے لئے پہلے سے وقت لیا جاتا ہے‘ خیر ہم نے حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی انہوں نے ہمیں تسبیح خانہ میں موجود گوشہ طلسمات میں بھیج دیا۔ ہم بیٹی کو گوشہ طلسمات لےگئے اور وہاں موجودتمام طلسمات کے عمل کروائے۔جیسے جیسے عمل کر رہے تھے بیٹی کی حالت خراب ہو رہی تھی ‘ آنکھوں سے آنسو اور منہ سے جھاگ نکلنے لگی ‘ دوبارہ بے ہوشی کی کیفیت ہونے لگی ۔تھوڑی ہی دیر میں بیٹی کو ہوش آ گیا اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئی۔ وہ دن اور آج کا دن ہے دوبارہ ہماری بیٹی پر جنات کا حملہ نہیں ہوا ۔ بے شک تسبیح خانہ کا روحانی نظام بہت طاقتور ہے اس کی برکت سےبڑی سے بڑی بلائیں ختم ہو جاتی ہیں۔( عبد الخالق ، قصور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 365 reviews.