Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ہمشیرہ کا مشورہ کاروبار کا زوال ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا اپنا بک سٹور ہے۔ دکان کی خریداری کے لئے کتابوں کی بڑی مارکیٹوں میں جانا ہوتا ہے۔ اکثر خریداری کےدوران مجھے کوئی طبی ، روحانی یا کسی دلچسپ موضوع پر کتاب نظر آجائے تو میں خرید لیتا ہوں۔ خود بھی مطالعہ کرتا ہوں اور پھر عبقری کےدفتر ہدیہ کی نیت سے بھیج دیتا ہوں۔ اس عمل سے مجھے بے شمار برکتیں ملتی ہیںاور میں بڑے بڑے نقصان سے بچ جاتا ہوں اور مجھے ہمیشہ نفع ہو تا ہے۔ یہ عمل میری ہمشیرہ نے مجھے بتایا تھا وہ عبقری کی مستقل قاریہ ہیں۔ ایک دن باتوں کے دوران بتانے لگیں کہ ہمارے حضرت صاحب کو کتابوں کا بہت ذوق ہے اگر آپ کے پاس اچھی کتابیں آئیں تو ضرور انہیں ہدیہ دیا کریں ، آپ ان کی دعائوں میں شامل ہوں گے اللہ آپ پر برکتوں کے دروازے کھول دیں گے۔ ان دنوں کاروبار بہت زوال پذیر تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے کچھ کتابیں بھیجیں اس کے بعد میرا زوال عروج میں بدلنا شروع ہو گیا۔دکان کا مال جہاں سے خریدتا ہوں میری مرضی کی قیمت پر بہترین مال مل جاتا ہے اور کاروبار میں بہت ترقی ہوئی ہے۔ کتابیں ہدیہ کرنے کے بعد مجھے اپنے ساتھ کوئی غیبی مدد محسوس ہوتی ہے ۔ میں جو چاہتا ہوں ویسے ہو جاتا ہے۔ پہلے میری دکان چھوٹی تھی پھر مجھے دکان کے ساتھ کچھ جگہ اور مل گئی اور دکان بڑی ہو گئی ۔ کاروبار میں بہت برکت اور آمدن میں برکت ہوئی ہے۔ یہ سب عبقری کے اس روحانی نظام میں حصہ شامل کرنے کی برکت سے ہے۔ عبقری پورے عالم کے لئےخیر کا کام کر رہا ہے اور اللہ کی خاص مدد عبقری کےساتھ شامل ہے۔ جب ہم اپنا حصہ اس خیر کے کام میں شامل کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی اللہ کی رحمت او رمدد آ جاتی ہے۔( احسن جمیل، حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 363 reviews.