Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نامور عامل جونہ کرسکے وہ تین دن روحانی چلہ نے کر دیا!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے گھریلو حالات سے تنگ آ کر تسبیح خانہ تین دن روحانی چلہ میں شرکت کی‘ جس کے بعدمیری نئی زندگی کی شروعات ہوئی۔بڑے بڑے نامور عامل کہتے تھے کہ آپ کے گھر تعویذات دفن ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں ‘ ٹینشن‘ لڑائیاں جھگڑے ختم نہیں ہوتےمگر کوئی عامل تعویذات نکالنے اور مسئلہ حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ مجھے لگتا تھا کہ میں نے کچھ عملیات کیے تھے جس میں کسی کامل سے اجازت نہیں لی تھی اس عمل کی رجعت ہوئی ہے جو میرا سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔مجھے اپنے ساتھ کوئی ہوائی چیز محسوس ہوتی تھی ۔ کسی نے مجھے عبقری میگزین دیا‘ تسبیح خانہ کے بارے میں پتہ چلا تو وقت ضائع کیے بغیر میں تسبیح خانہ آ گیا اور یہاں تین دن روحانی چلہ میں شامل ہوا۔تسبیح خانہ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں سے جو عمل بھی بتایا جاتا ہے اس کے ساتھ آپ اجازت بھی عنایت فرماتے ہیں یہی وجہ سے کہ جو بھی آپ کا بتایا ہوا عمل کرتا ہے اس کو عمل کی مکمل تاثیر ملتی ہے اور کسی عمل کی رجعت نہیں ہوتی۔ الحمد للہ تسبیح خانہ روحانی چلہ میں شامل ہونے کے بعد میں بالکل ٹھیک ہو گیا ہوں۔ مجھے جنسی امراض کا بھی مسئلہ بن چکا تھا‘ شاید یہ بھی کوئی بندش تھی لیکن صرف روحانی چلہ میں شامل ہونے سے اب ان امراض سے بھی چھٹکارا پا چکا ہوں۔حضرت جی میں نے بڑے بڑے پیر دیکھے ہیں پر آپ جیسا پیر اللہ کی قسم میں نے نہیں دیکھا۔ تسبیح خانہ آنے کے بعد ایک ایک کر کے میرے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ گھر سے جھگڑے پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔(محمد مجاہد، بھکر)
معاشی اور گھریلو مسائل کا آخری حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! مجھے معاشی مسائل کا سامنا تھا اور گھر میں ہر وقت کی ناچاقی اور لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ چکا تھا۔ میرے بہنوئی کا تسبیح خانہ سے تعلق ہے انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ ایک بار تسبیح خانہ میں تین دن روحانی چلہ میں شرکت کرو اللہ آپ کی تمام مشکلیں آسان کر دے گا۔ میں ان کے ساتھ تسبیح خانہ آیا اور یہاں تین دن روحانی چلہ کیا۔ اس چلہ سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ جب میں گھر واپس پہنچا تو سارا ماحول مکمل طور پر بدل چکا تھا۔ پہلے گھر میں ہر بندہ مرنے مارنے کو تیار ہوتا تھا ‘ اب سب گھر والوں میں پیار‘ محبت اور ایک دوسرے کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔چلے کے دوران نقش والے عمل سے گھر کے مسائل کا خاتمہ ہوجاتا ہے‘ میں سمجھتا ہوں یہ اس عمل کا کمال ہے جو تمام گھر والے آپس میں شِیر و شکر ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ رزق میں برکت کا عمل کروایا گیا اور حقیقت میں میں نے اس عمل کی تاثیر کو محسوس کیا ہے‘ جب سے میں روحانی چلہ سے واپس آیا ہوں رزق میں برکت ہے اور تنگی ختم ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر تا دیر قائم و دائم رکھے۔ آمین ۔( شفیق احمد ، بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 360 reviews.