محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چار سال سے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ادویات اور فوڈ پرڈکٹس استعمال کر رہا ہوں۔عبقری سے تعارف بیٹی کے ذریعہ ہوا۔میری بیٹی جس کالج میں پڑھتی تھی وہاں ان کی ٹیچر ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتی تھی اور بیٹی کو بھی گفٹ کرتی تھی۔بیٹی کو اس سے کافی فائدہ ہوا‘وظائف کرنے سے سکول میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئی اور گھر کےمعاملات میں بھی کافی بہتری آئی۔اپنی مصروفیت کی وجہ سےمیں رسالہ تو نہ پڑھتا تھا مگر عبقری دواخانہ کی مختلف ادویات استعمال کر چکا تھا جس سے بہت فائدہ ہوا۔عبقری کا تیار کردہ دیسی گھی میرا پسندیدہ ہے جسے ہمارے گھر تیار ہونے والے سالن میں استعمال کیا جاتا ہے اور واقعی یہ سو فیصد خالص ہوتا ہے۔چند دن پہلے کی بات ہےدیسی گھی ختم ہوا توقریبی ایجنسی ہولڈر سے عبقری کا دیسی گھی لینے گیا۔ ایجنسی ہولڈر نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے دیسی گھی نہیں آرہا ‘دوبارہ کب آئے گا اس متعلق بھی کوئی علم نہیں لیکن آپ پریشان نہ ہوں میرے پاس صحرائی گائیں کے دودھ کا خالص دیسی گھی موجود ہے‘جس کی قیمت بھی کم ہے‘آپ ایک بار استعمال کریں ان شاءاللہ دوبارہ خود منگوائیں گے۔ایجنسی ہولڈر نے ایسے انداز سے اپنے دیسی گھی کی تعریف کی کہ میں نے خرید لیا۔جب دیسی گھی گھر لے کر آیا تو گھر والوں کے پوچھنے پر میں نے تمام تر بات بتائی ۔ کھانے میں استعمال کیا تو اس کی مہک سے ہی دل خراب ہونے لگا۔گھر کے جس جس فرد نے بھی کھانا کھایا اس کا پیٹ خراب ہو گیا۔شام کو جب بیٹی گھر واپس آئی تو اسے ساری صورتحال بتائی۔بیٹی بھی پریشان ہوگئی اور بتانے لگی کہ عبقری رسالہ میں مسلسل قارئین کے تجربات شائع ہورہے ہیں کہ ایجنسی ہولڈر سے عبقری کےعلاوہ کوئی او ر پروڈکٹس ہر گز نہ خریدیں۔میں سخت پچھتایا کہ کاش عبقری رسالہ پڑھ لیتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا‘ایجنسی ہولڈر کے پاس شکایت لے کر گیا تو انہوں نے دیسی گھی کی واپسی سے صاف انکار کردیااور اپنی بات پر بضد رہا کہ یہ خالص ہے ۔آج مجبوراً اپنا سارا واقعہ عبقری قارئین کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں تاکہ میری طرح ایجنسی ہولڈر کے دھوکے میں نہ آئیں۔(محمد الطاف‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں