Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اللہ کی خاص مدداور تمام مرادیں پوری

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اولاد کی تعلیم و تربیت کے بعد سب سے  اہم کام ان کی شادی کرنا  ہے۔ مائیں تو اولاد کی پیدائش کے وقت ہی بچے کی شادی کے خواب دیکھنا شروع کر دیتی ہیں۔ اگرخاندان میں کوئی رشتہ ہو تو انسان بہت بڑی فکر سے آزاد ہو جاتا ہے لیکن اگر خاندان میں  رشتہ نہ ہو تو غیروں میں رشتہ تلاش کرنا بہت بڑی آزمائش اور مشکل مرحلہ ہے۔ ذہنی ہم آہنگی والے رشتے ملنا قسمت کی بات ہے۔ اب تو بچوں کی شادیاں کرنا بھی ایک محاذ بن چکا ہے۔ رشتوں کے لئے دفتر بن گئے ہیں لیکن ڈھنگ کے رشتے ملنا اتنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے رشتوں کے لئے ہر وقت پریشان رہتی تھی‘ اسی پریشانی نے مجھے عبقری سے ملا دیا‘ میں نے عبقری سے دیکھ کر ان کے اچھے رشتوں کے لئےبہت دعائیں اور وظائف کیے ۔ عبقری کا کتابچہ ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کروایا‘ تاکہ اللہ پاک خیر کا معاملہ فرما دے۔یہ اللہ تعالیٰ کا حیرت انگیز نظام ہے کہ عبقری کے ساتھ اللہ کی خاص مدد ہے اور خاص رحمت ہے۔جو انسان بھی عبقری کی خیر کو پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے اس کے اپنے کام سنور جاتے ہیں‘ تمام مرادیں پوری ہوتی ہیں اور مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ میں نے یہ کتابچہ تقسیم کروایا اس کے بعد دل بہت مطمئن تھا‘ چند ہی دنوں کے بعد میرے شوہر کے دوست نے ایک رشتہ بتایا‘ ہم نے ملاقات کی‘  رشتہ بہت پسند آیا۔ ہماری سوچ سے بھی زیادہ اچھے اور خاندانی لوگ ہیں‘ ان کی دو بیٹیاں ہیں پہلے میں نے بڑے بیٹے کا رشتہ کیا اور کچھ عرصہ بعد دوسرے بیٹے کا رشتہ بھی وہیں کیا اور ان کی چھوٹی بیٹی کو بہو بنا لیا‘ اللہ کا شکر ہے میری دونوں بہوئیں بیٹی سے بڑھ کر میرا خیال کرتی ہیں۔یہ نعمتیں عبقری کی برکت سے ہی ہیں ۔(شمیم خانم ، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 357 reviews.