مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
دنیا بھر میں مراقبے کو علاج ذریعہ علاج سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جدیدتحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ مراقبے سے بہت سی ذہنی پریشانیوں‘ افسردگی‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن بے خوابی اور بہت سی طبی و روحانی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ترقی یافتہ دور میں انسان بہت مصروف ہونے کے ساتھ بہت سی پریشانیوں کا شکار ہو چکا ہے،جہاں اختراعات اور سہولتیں انسان کے لئے فائدہ مند ہیں وہاں ان کے حصول کے ذرائع مشکل نظر آتے ہیں اور انسان اسی تگ و دو میں میں مصروف نظر آتا ہے کہ وہ زندگی میں آسائشیں لا سکے اور کامیاب بن سکے۔ترقی کے لئے تگ و دو کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اپنی ذات کو فراموش کردینا بھی مناسب نہیں۔دن میں صرف چند منٹ اپنی ذات کو دےدیے جائیں تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔مغربی ممالک نے اسی حقیقت کو سمجھتے ہوئے مراقبے کی عادت اپنا لی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق مغربی ممالک میں کروڑوں لوگ روزانہ مراقبہ کرکے شفا یاب ہو رہے ہیں۔
Meditation یعنی مراقبہ ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے جس سے روحانی ترقی پانے کے خواہش مند بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر لاتعدادمسلسل یَا نِعْمَ الْقَرِیْب یَا نِعْمَ الْمُجِیْبپڑھیں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے پورے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔
(نوٹ: مراقبے کے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔)
مراقبے سے فیض پانے والے
جوانی کی عمر میں سخت بخار ہواجس کا میرے دماغ پر بہت برا اثر پڑا اور میں نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گیا۔میری حالت اس قدر خراب ہو گئی کہ بعض اوقات بے ہوشی اور پاگل پن جیسی کیفیات ہونے لگتیں جس کے بعد مجھے الیکٹرک شاک دئیے جاتے تھے۔ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روزانہ ستائیس گولیاں کھاتا تھا مگر اس کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔ایک عزیز نے ہر ماہ عبقری رسالہ میں شائع ہونے والا مراقبہ کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے روزانہ دس منٹ مراقبہ کرنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ وقت بڑھاتا چلا گیا۔میںنے ادویات کا استعمال ترک کردیا اور کچھ ہی عرصہ میں اس اذیت ناک مرض سے نجات مل گئی۔(محمد جاوید‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں