Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سو روپےکا ایسا ہدیہ جس نے راتوں رات فقیر سے امیر بنا دیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

دن رات فاقوں میں ڈوبا خاندان دولت مند کیسے ہوا؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے پڑھ رہے ہیں۔ان آٹھ سالوں میں عبقری رسالہ پڑھنے سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔ ایسے ناممکن مسائل حل ہوئے جنہیں پڑھ کر یقیناً قارئین بھی حیران رہ جائیں۔ہر ہفتہ آپ کی روحانی محفل بھی سنتی ہوں جس سے بہت سکون ملتا ہے۔ دعا کے موقع پر رقت طاری ہو جاتی ہے اوراکثردعائیں قبول ہوجاتی ہیں۔ اللہ پاک آپ کی اور سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین!
بیماریاں‘فاقے اور نفسا نفسی کا عالم
شادی کے بعدآزمائشوں کا دور شروع ہو گیا‘مشکلات نے گھیر لیا‘ زندگی بہت بُری گزر رہی تھی۔ میری کوئی عزت نہیں تھی نہ سسرال نہ شوہر نہ بچوں میں۔اس وقت مختلف کتابوں سے دیکھ کر کچھ وظائف پڑھتی تھی مگرسکون نہ مل سکا۔ پہلی بار 2013ء میں آپ کی ایک روحانی محفل سنی جس میں آپ نے حق حلال یعنی حلال رزق کے بارے میں تفصیلاً بات فرمائی۔ میں سمجھ گئی کہ ہمارے تمام مسائل کی بنیاد مشوک رزق ہی ہے اور سکون صرف حلال رزق میں ہی ملے گا۔ہمارا آمدنی کا ایک ذریعہ ایسا تھا جس میں سود کا عمل دخل تھا جس کی نحوست کی وجہ سے ہمارے گھر میں بیماریاں، لڑائیاں اور نفسانفسی کا عالم تھا ۔ہمارا مشترکہ خاندانی نظام تھا۔
سو روپے کیسے ملتے میرا اللہ جانتا ہے
میں نے اپنے شوہر کو کہا حق حلال کے بارے میں سمجھایا اورحرام کمائی کی آمدن لینے سے منع کیامگر وہ نہیں مانتے تھے۔ شوہر گورنمنٹ پرائمری ٹیچر تھے لیکن میرے لیے ان کے پاس پیسے نہیں بچتے تھے۔ مجھے کچھ سمجھ نہ آیا ان حالات میں کیا کروں۔پھر میں نے ان تمام مسائل کے حل کی نیت سےعبقری رسالہ تقسیم کرنے کی نیت کی۔میرے پاس صرف سو روپے ہوتے تھے جو اس کام کے لئے بہت مشکل سے ملتے تھے۔ میں نے دو رسالے لیے ‘ ایک اپنی کزن کو بطور تحفہ تقسیم کرتی اور ایک میں خود گھر میں رکھتی جسےہم سب پڑھتے۔ یہ سو روپے بھی کیسے ملتے یہ اللہ جانتا ہے۔لیکن اس عمل سے جو میری زندگی جو بدلنا شروع ہوئی اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ۔جب گھرکے بڑوں نے دیکھا کہ میں مشکوک کمائی سے روک رہی ہوں تو انہوں نے علیحدہ کردیا۔
اپنی آنکھوں سےغیبی مدد کا نظارہ دیکھا
یہ سب مجھے احساس دلوانے کے لئے کیا گیا مگر اللہ نے استقامت دی‘میں حسب توفیق عبقری ہر ماہ عبقری رسالہ تقسیم کرتی رہی ۔اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ غیبی مدد عطا فرمائی۔ میرے پاس واشنگ مشین نہیں تھی،بغیر مانگے بہن نے دے دی۔ اللہ نے غیب سے نظام بنایا ایک اچھی کمپنی کا بڑے سائز کا فریج بغیر پیسوں کے بطور تحفہ بھی مل گیا۔ اللہ نے دولت کے ساتھ عزت بھی دے دی۔ بچے بھی خراب ہو رہے تھے اب زندگی بدل گئی لیکن خرچے بہت تھے، تنخواہ کم تھی۔مشکوک رزق سے ہمیشہ کے لئے توبہ کر چکی تھی اللہ نے مدد فرمائی۔کم تنخواہ کی وجہ سے ماہانہ راشن بہت کم ہوتا مگر حلال کی کمائی تھی‘ میں نے راشن پر انگلی کے اشارے سے حروف صوامت’’ اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ‘‘ لکھنا شروع کیے اور سورئہ کوثر پڑھ کر دم کر نا شروع کر دیا‘ان اعمال سے برکت ملنا شروع ہو گئی۔ رمضان کا مہینہ شروع ہوا‘ایک دن سجدے میں دعا کر رہی تھی، سر اُٹھایا تو چار بوری راشن دیکھ کر میں خوشی سے پاگل ہو گئی۔ بس دن بدل گئےاور اب شوہر کو کامیاب دیکھنا چاہتی تھی۔ میں نے اللہ کے نام خانوں والی کاپی پر درخواست(اللہ) لکھنے والا عمل شروع کیا اور مکمل کر کے نہر میں ڈالتی تھی۔ہر ماہ حسب توفیق عبقری رسالہ بھی تقسیم کرتی رہی‘ ماشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں شوہر کی تنخواہ میں حیران کن طور پر اضافہ ہو گیا۔
عبقری کا ساتھ چھوڑا خوشیاں روٹھ گئیں
اللہ نے جب ہر طرف سے وسعت دے دی تو مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی جس وجہ سے برکت کے خزانے ملے تھے اس کایعنی عبقری رسالہ کا ساتھ چھوڑ دیا ‘ ذکر اوروظیفہ بھی کم کیا کیونکہ حالات اچھے ہو گئے اور میں بے قدری بن گئی ۔ چند سال پہلے کی بات ہے شوہر دوسرے شہر میں دوستوں کے ساتھ گھومنے جا رہے تھے۔ چند گھنٹے گزرے‘ ایک خبر قیامت بن کر ٹوٹی کہ شوہر کا ایکسیڈنٹ ہو ا اور ٹھیک پندرہ منٹ بعد ان کا انتقال ہو گیا‘ان کے ساتھ جو دوست تھے وہ بھی بری طرح زخمی ہوئے‘گاڑی بھی پوری طرح

تباہ ہو چکی تھی۔شوہرکی جب میت اور سامان ملا تو دیکھ کر حیران رہ گئی ‘سب کچھ ختم ہو چکا تھا مگر ان کا موبائل بالکل صحیح سلامت تھا کیونکہ سفر پر جانے سے پہلے میں نے انگلی کے اشارے سے ’’کہف‘‘ لکھا تھا۔میں زارو قطار روئی اور بہت پچھتائی کہ کاش شوہر کے ماتھے پر بھی یہ لکھ دیتی۔عبقری سے دور ہونے کے بعد اعمال سے دور ہوئی تو بس پھر میری زندگی کے دن خراب شروع ہو گئے۔عزت دولت سب کچھ ختم ہو گیا ‘ میں نے سب کی آنکھیں بدلتی ہوئی دیکھیں۔میں دوبارہ اعمال والی زندگی کی طرف متوجہ ہوئی‘عبقری رسالہ سے دیکھ کر سورئہ قریش کا وظیفہ شروع کیا۔دوبارہ سے حسب توفیق عبقری رسالہ تقسیم کرنا شروع کیا تو بہت سے مسائل حل ہو گئے۔میں نے پختہ فیصلہ کر لیا کہ آئندہ کبھی عبقری کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔ والدین فوت ہو چکے تھے‘بھائی پوچھتے تک نہیں تھے مگر اب بھائی بھی خیال رکھتے ہیں جو سسرال والوں کا رویہ خراب تھا، آج بہت عزت دیتے ہیں۔ بس غیب سے مسائل حل ہو رہے ہیں۔عبقری کی وجہ سےاللہ نے اتنی عزت دی ہے جہاں بھی جائوں لوگ بہت عزت اور ادب سے پیش آتے ہیں۔شوہر کی وفات کے بعد جو پینشن ملتی ہے اللہ نے اس میں ہی برکت دے دی ہے۔ روحانی عطر برکت والی تھیلی میں لگاتی ہوں‘یقین کریں گمان سے زیادہ پیسے آتے ہیں۔  الحمدللہ کوئی بھی مسئلہ ہو صرف تین دفعہ سورئہ قریش پڑھ لوں کام ہو جاتا ہے۔اللہ نے محتاجی سے بچا لیا ہے‘ میں جتنا بھی اللہ کا شکرادا کروں کم ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 348 reviews.