Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جنات کا پیدائشی دوست‘علامہ لاہوتی پراسراری

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

قسط نمبر167

جادو کی ابتداء مصر سےہوئی
میں نے ایک بات کئی بار لکھی‘ آج بھی لکھ رہا ہوں‘ جادوگر جنات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور جنات میں جادو بہت زیادہ ہے‘ اتنا کہ کسی کے گمان خیال سے زیادہ۔ مصر کا جادو ہزاروں سال پرانا ہے اور جادو کی ابتدا مصر سے ہوئی ‘ پھر مصر سے یہ بابل اور اسی طرح پھر پوری دنیا میںپھیلا‘ لیکن مصر کے بعد سب سے زیادہ جادو کو افریقہ نے پھیلایا‘ کیونکہ کالے جادو کے لیے کالے لوگ‘ کالی دھرتی‘ اندھیرا اور کالے نقش‘ کالے حرف‘ کالی چیزیں‘ بہت موافق آتی ہیں۔ آج بھی کالے جادو کیلئے بہت ہی کالے سڑے ہوئے لوگ‘ وہ نہایت موافق ہوتے ہیں۔ کیوں؟ انہیں علم ہے کہ ان کا سیاہی سے تعلق ہے اور سیاہی کالی دنیا کے ساتھ ہے‘ کالی دنیا کالاجادو یہ سوفیصد جنات کے ساتھ ہوتا ہے اور جنات جب خود جادوگر بن جاتے ہیں توان کا جادو بہت ازلی اور قہری ہوتا ہے اور یہ پھر قہر برساتے ہیں۔وہ ایک دوسرے پر جادو کرتے ہیں ‘انسانوں اور جانوروں پر بھی جادو کرتے ہیں۔
پتوں پر کیا جانے والاجادو
مجھے ایک جن نے بتایا : افریقہ کے جنات میں ایک پودا ہوتا ہے‘اس پودے کی ایک ٹہنی پر سات پتے ہوتے ہیں ‘ سات سے آٹھ نہیں ہوتے‘ سات سے چھ نہیں ہوتے اور ان کے ہر پتے پر الفاظ لکھے ہوتے ہیں‘ اب پتوں کو تہہ در تہہ رکھنا ہے اگر ان کو نیچے رکھیں گےتو ایک پتے کو ‘پھردوسرے کو ‘ پھر تیسرے کو اس کے اوپر‘ اس سے یہ ہوگا کہ جادو تیزی سے پھیلے اگر وہی پتہ اوپر لے جائیں گے تو جادو ختم ہوجائے گا‘ اگر وہی پتہ جو پہلے نیچے رکھا تھا‘ دوسرے نمبر پر رکھیں گے تو جادو ایک بندے پر ہوگا‘ سب پر نہیں ہوگا اگر وہی پتہ چوتھے نمبر پر رکھیں گے تو جادو اتنا تیزی سے پھیلے گا کہ جیسے وباء پھیلتی ہے۔ وہ جن کہنے لگا: میں جب کالی دنیا میں مدہوش‘ مدغن تھا‘ تو مجھے احساس نہیں تھا‘ میں نے اس سے پہلے پتے کو ہمیشہ شر کے لیے استعمال کیا‘ خیر کے لیے نہیں کیا اور جب سے آپ کے ساتھ تعلق بنا ہے؟ میں نے اس پہلے پتے کو ہمیشہ جادو کے توڑ کیلئے استعمال کیا ہے اور اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ افریقہ کے جنگلات میں بڑے بڑے جوگی‘ سادھو اور دشت نورد اس پودے کی تلاش میں رہتے ہیں اور جس کو وہ پودا مل جاتاہے اس کی خوشیاں دیکھنے کے قابل ہوتی ہیں اور ایسی حیرت انگیز خوشیاں کہ انسان کے گمان خیال میں نہیں۔
سمندر کی تہہ میں چھپا انوکھا نقش
اسی طرح افریقہ کے سمندر میں ایک سیپ نکلتی ہے‘ اس سیپ کے اوپر بھی ایک نقش لکھا ہوا ہوتا ہے اور اسی طرح سیپ کے اندر بھی ایک نقش لکھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ دو سیپ ہوتی ہیں‘ ان کو کھولا جائے تو ایک کے اندر خیر کا نقش ہے دوسرے کے اندر شر کا نقش ہے‘ ایک نقش نفع دیتا ہے اور دوسرا نقش نقصان دیتا ہے۔ ایک نقش سے گھر آباد شاد زندگیوں میں بہاریں‘ پھول خوشیاں خوشحالیاں ہوتی ہیں اور دوسرے نقش میں زندگیاں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ اس سیپ کی تلاش میں غوطہ خور بہت محنت کرتے ہیں ‘وہ سیپ عام سیپ کی طرح ہوتی ہے لیکن جو بہت تجربہ کار ہوتے ہیں وہ سمندر کی تہوں میں سے سیپ نکال لیتے ہیں اور وہ صدف نکال لیتے ہیں اور پھر اس کو منہ مانگی قیمت میں بیچتے ہیں ان کا پیشہ ہی یہی ہے۔ اب لینے والا چاہے تو اس کو شر( نقصان) کیلئے استعمال کرے اور چاہے تو اس کو خیر کے لیے استعمال کرے‘ حقیقت یہی ہے کہ وہ سیپ واقعی بہت باکمال ہے۔ایک مرتبہ میں نے ایک جن سے کہا: مجھے پتےوہ بھی دکھائے اور سیپ بھی دکھائیں۔ اگلی ملاقات پر وہ جن پتے لایا‘ پتہ دیکھتے ہی ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے بندر کا پورا ایک سر ہے‘ پوری شکل‘ پوری وضع قطع وہی تھی اور سوفیصد وہی تھی ۔پھر جب سیپ کو دیکھا تو دیکھتے ہی ایسے محسوس ہوتا تھا کہ اس پر خطرناک الفاظ لکھے ہوئے ہیں اور وہ واقعی خطرناک الفاظ تھے ‘دوسرے پتے کے اوپر نورانی الفاظ لکھے ہوئے دیکھے تو مجھے فوراً ہاروت ماروت کا قصہ جو قرآن میں ہے وہ یاد آگیا‘ ہاروت ماروت کے قصہ میں یہ ہے کہ دو فرشتے اترے اور کہنے لگے :یہ ایک عمل ہے انہوں نے لوگوں کو بتایا جو اس کو خیر کے لیے استعمال کرے ٹھیک ہے ورنہ اس عمل کو بربادی‘ تباہی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘ وہ دراصل آزمائش اور امتحان کیلئے اترے تھے کون لوگ ہیں جو خیر کے متلاشی ہیں؟ کون ہیں جو شر کو پھیلانے والے ہیں؟یہ دونوں فرشتے اپنا کام کرگئے‘ خیر کو لینے والوں نے خیر لے لی اور شر کو لینے والوں نے شر لے لیا اور ازل سے لے کر اب تک خیر اور شر اسی طرح چلے آرہے ہیں۔
ایک خطرناک شکل اور خوفناک ہتھیار
وہ سیپ بھی بالکل ایسی تھی اور وہ پتے بھی بالکل ایسے تھے‘ اس سیپ میں میں نے ایک انوکھی چیز دیکھی یعنی وہ سیپ جس کے ذریعے شر پھیل سکتا ہے‘ بربادی‘ تباہی ‘نقصان‘ مشکلات مسائل‘ پریشایاں‘ الجھنیں ‘بندشیں‘ تکالیف‘ طرح طرح کے روگ ایک کے بعد دوسری‘ دوسری کے بعدتیسری پریشانی‘ یہ سب اس سیپ کے نقش میں موجود ہیں اور جو خاص چیز میں نے اس کے اندر دیکھی وہ یہ دیکھی کہ اس میں انسانی کھوپڑی نما نقش بنے ہوئے تھے انسانی ہڈیاں بنی ہوئی تھیں اور پھر ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں کھوپڑی کے ٹکڑے ٹکڑے تھے اور اس نقش میں واضح محسوس ہورہا تھا کہ ایک خطرناک شکل ہے جو ہتھوڑے سے اور ایک خوفناک ہتھیار سے کھوپڑی کو ریزہ ریزہ کررہی ہے اور کھوپڑی اس کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہے۔ قدرت نے ہمیشہ آزمائش لی ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میرے دیکھنے میں بھی آیا اور سننے میں بھی آیا‘ دیکھنے میں یوں آیا کہ ایک مرتبہ جنات کی ایک محفل تھی ان کا کوئی سالانہ نظام تھا جس میں وہ اپنے مرحومین کا تذکرہ اور ان کوایصال ثواب دے رہے تھے میں گزر رہا تھا تو اچانک وہاں جانا ہوا‘ پھر بیٹھ گیا‘ پرانے تجربہ کار جنات بیٹھے تھے۔ میری طبیعت میں ہے کہ پرانے تجربہ کارجنات سے ہمیشہ مسلسل حالات لیتا رہتا ہوں‘ سیکھتا رہتا ہوں اور یہ سب کچھ سنتا ہوں کہ نظام عالم میں کیا ہوتا ہے‘ کیسے ہوتا ہے؟ اور کس طرح ہوتا ہے ۔
غاروں کے پتھر وںپر کیا جانے والاسخت جادو
ایک جن نے اپنا تجربہ بتایا کہنے لگا کہ جو پرانے غار ہیں‘

ہاں غاروں کے اندر ایسے ایسے پتھر موجود ہیں جن کے اوپر نقش لکھے ہوئے ہیں اور وہ نقش واضح طور پر بتاتے ہیں کہ یہ کسی انسان کی تباہی کیلئے یاکسی جن کی تباہی کیلئے یا اس کا گھر‘ اولاد‘ نسلیں‘ ان سب کو تباہ کرنے کیلئے یہ تمام نقش لکھے گئے ہیں۔ اب بھی ان پرانی غاروں میں ان میں سے کوئی ایک نقش بھی لایا جائے اور اس کو اس گائے کے گوبر میں ڈال کر رکھاجائے جس گائے نے پہلا بچہ دیا ہو اور اس کے اوپر اسی بچے کا پیشاب مسلسل ایک خاص مدت تک ڈالا جائےتو وہ جادو پھر زندہ ہوجاتا ہے‘ بس اب کرنا یہ ہوتا ہےکہ جب وہ جادو زندہ ہوجائے جو کہ صدیوں ہزاروں سال پرانا پتھر غاروں میں پڑا ہےتوپھر جنات اسے جنات اور انسانوں کی تباہی کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ان کی تباہی کیلئے یہ پورا خطرناک نظام والا سلسلہ چلتا ہے۔
جنات کاا یسا ایٹم بم جو نسلیں برباد کردے
پھر اس پتھرکا یہ کرتے ہیں کہ اس شخص کا نام اس پتھر پر لکھا جاتا ہے‘ اس شخص کا نام پتھر پر لکھ کر پھر اس پتھر کو مسلسل گدھے کے گلے میں لٹکایا جاتا ہے ‘گدھا چلتے ہوئے اس پتھر کو گلے میں لٹکا کر چلے گا اور جتنا یہ لٹکے گا‘ ہلے گا اتنا زیادہ اس شخص کا دماغ‘ دل‘ صحت‘ ہلے گی اور وہ برباد ہوگا۔ اب اس شخص کو وہ فرد جن ہے یا انسان‘ جتنی بڑی سزا دینی ہے اس سزا کے مطابق اس کو وہاں رکھا جاتا ہے یعنی گلے میں لٹکایا جاتا ہے ‘ جب گلے میں لٹکا کر انہتا ہوجاتی ہے یعنی وہ شخص برباد اور تباہ ہوجاتا ہے تو جنات اس پتھر کو دوسرے شخص کے لیے استعمال کرتے ہیں ‘اس کا نام مٹا کردوسرے کا نام لکھ دیا جاتا ہے اگر مزید تیز کرنا ہو تو اس پتھر کو خچر کے پیشاب میںڈبو دیتےہیں‘ کچھ عرصہ اس میں خچر کا مزید پیشاب ڈالتے رہتے ہیں لیکن اس مقصد کے لئے بوڑھا اور پرانا خچر استعمال کیا جاتا ہے۔ پھر اس کے بعد خچر کے سم یعنی پاوں کےناخن اس کے بال اس کے منہ کا لعاب اور جہاں خچر بیٹھتا ہے اس جگہ کی مٹی اور لید ‘ اس میں مزید ڈالی جاتی ہے۔ اب وہ پتھر آتش فشاں اور ایٹم بم بن جاتا ہے۔ اس کو جس انسان اور جن کیلئے بھی استعمال کریں اس کی زندگی میں تباہی بربادی‘ نقصان تکلیف‘ مسائل اور مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ اس کا طریقہ یہ کیا جاتا ہے کہ وہ پتھر کو ایسی جگہ دبا دیتے ہیں جہاں خچر کا پیشاب اور لید پاخانہ گرے‘ بس اسی طرح پھر اس شخص کا حال ہوتا ہے جس کے اوپر جادو کیا جاتا ہے‘ بربادی‘ تباہی‘ مشکل‘ پریشانی‘ اور مسائل اس کی طرف مسلسل بڑھتے چلے جاتے ہیں‘ حالات کی تنگی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
کالے جادو میں پاکیزگی اور ناپاکی کا اثر
جادو اور جنات ازل سے ہیں لیکن جادو کی طاقت اس وقت زیادہ بڑھتی ہے یعنی کالے جادو کی طاقت اس کو جتنا ناپاکی کی طرف لیا جائے۔ اس لیےانسان ہوں یا جن جو کالے جادو کی طرف مائل ہیں وہ بہت زیادہ ناپاک رہتے ہیں اور ناپاکی کو پسند کرتے ہیں اور ناپاکی سے ہی ان کا کالا جادو تیز اور طاقتور سے طاقتور ہوتا ہے ۔ اگر یہی لوگ اپنے جادو میں پاکی کو اختیار کریں تو ان کو فائدہ نہیں ہوگا اور ان کو تکلیف رہے گی مسائل اور مشکلات رہیں گے۔ پریشانیاں رہیں گی‘کیونکہ کالا جادو ناپاک چیز ہے اور اس کیلئے ناپاکی بہت ضروری ہےاور ناپاک لوگ ہی اس عمل کو اختیار کرتے ہیں اور اسی طرح نوری اورنورانی جادو یعنی نورانی عمل اس کے لئے پاکی بہت ضروری ہے اور پاکیزگی ضروری ہے جتنا اس نوری عمل کیلئے پاکی اور پاکیزگی ہوگی اس میں اسی قدرتاثیر‘ طاقت اور کمال بڑھے گا۔
گمان سے بالاتر انوکھی طاقتیں
جنات کی دنیا میںایک چیز اور بہت دیکھی وہ پتھروں کےذریعے اور ہڈیوں کے ذریعے بہت زیادہ جادو کرتے ہیں۔ سمندر سے ‘جنگلات سے‘ دریاؤں اور ویرانوں سے ایسی ایسی انوکھی چیزیں لے کرآتے ہیں جو کسی بھی عام انسان توکیا بڑے سے بڑے انسان کے گمان خیال میں بھی نہیں کیونکہ جنات کی نظر تیز‘ حس تیز ‘رفتار تیز‘ عمر بڑی تجربات زیادہ ہیں۔ ان کے اندر قدرت نے انوکھی طاقتیں اور قوتیں رکھی ہیں اور انوکھی طاقتوں اور قوتوں کی بنیاد پر اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ انسان سوچ نہیں سکتا اور وہ قوتیںچاہے وہ جنات ہوں یا انسان ‘وہ بہت زیادہ مخلوق خدا کو نقصان دیتی ہے ۔
حیرت انگیز تباہی اور بربادی
اسی طرح بیل کی ران پر بھی جنات کا ایک طاقتور جادوئی عمل ہوتاہے ‘یہ بھی بہت خطرناک جادو ہوتا ہے۔اس جادو میں بیل کی ران کی اوپر والی ہڈی لے کر اس کو اندر سے خالی کردیا جاتا ہے‘ پھر جس انسان پر جادو کرنا ہو کے ناخن اور بال بھر دئیے جاتے ہیں۔ بال اورناخن بھرنے کے بعد اس پر کالے حروف لکھے جاتے ہیں اور ان کالے حروف سے اس کالے جادو کے عمل کو تقویت ملتی ہےاور وہ تباہی اور بربادی کا ذریعہ بنتا ہے۔
جنات کی دنیا میںپانی کے کنارے رہنے والے جنات ہمیشہ صرف ایک چیز سوچتے ہیں کہ کس طرح لوگوں کو دکھ دیا جائے‘ پریشانی دی جائے۔ آپ کے علم میں ہے کہ پانی کے کنارے جادو بہت تیزی سے اثر کرتا ہے اوراس جادو کا اثر حیرت انگیز طور پر تیر سے بھی زیادہ اور گولی سے بھی تیز ہوجاتا ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 347 reviews.