محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کی روحانی محافل سنتا ہوں اور اس کے علاوہ عبقری رسالہ بھی پڑھتا ہوں۔آپ نہایت آسان اور مجرب نسخے بتاتے ہیں جسے ہر شخص باآسانی بنا کر استعمال کر سکتا ہے کیونکہ کتابوں وغیرہ میں اور جو حکیموں کے نسخے ہوتےہیں ان کی ترتیب ایسی مشکل ہوتی ہے جسے ہر شخص کے لئے کرنا آسان نہیں ہوتا جبکہ عبقری کی ترتیب لاجواب اور آسان ہے۔عبقری سوشل میڈیا اور عبقری رسالہ میں آپ کے بتائے ہوئے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہیں جن سے بہت فائدہ ہوا ہے۔آج عبقری رسالہ کے لئے چند آزمودہ نسخے تحریر کر رہا ہوں۔
بواسیر کاعلاج
اگر کسی کو پرانی دائمی بواسیر کا مرض ہو‘پرہیز کرنے اور باقاعدگی کے ساتھ ادویات استعمال کرنے کے باوجود بھی فرق نہ پڑ رہا ہو تو چند دن مسلسل گنے کا جوس نکلوائیں‘اس میں نمک‘مرچ‘ادرک‘ لیموں وغیرہ کوئی بھی چیز نہ ملائیں صرف گنے کا رس ہو اور گلاس کو نیچے رکھے بغیر گھونٹ گھونٹ کر کے خالی پیٹ دو یا تین جتنے گلاس پی سکیں پی جائیں۔عبقری رسالہ میں کچھ عرصہ پہلے آپ کا یہ طبی کالم پڑھا تھا‘اس نسخے کو آزمایا اور واقعی بواسیر کے مرض میں اس نسخے سے فائدہ ہوا۔ مجھے کافی عرصہ سے بواسیر کا مرض تھا‘اسی ترتیب کے ساتھ گنے کا رس پیا جس سے بواسیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔اس کے علاوہ بہت سے عزیز واقارب جنہیں بواسیر کا مسئلہ تھا انہیں بھی یہی نسخہ استعمال کرنےکا مشورہ دیا جس سے انہیں بہت زیادہ افاقہ ہوا اور انہیں شفاءملی۔
دستوں کا علاج
بچے کو موشن آنا شروع ہو گئے‘رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔میںنےدیسی بیری کے سات پتے لیے اور تھوڑی سی شکر لےکر انہیں گھوٹا‘پھر اس کی گولیاں بنا لیں۔بچے کو روزانہ ایک گولی دینا شروع کی‘چند دن مسلسل استعمال کروانے سے موشن کا مسئلہ حل ہو گیا۔اس کے علاوہ دستوں کے لئے ایک اور آزمودہ نسخہ ہےکہ دو چمچ دہی میں دو چمچ خشک چائے کی پتی اور دو چمچ چینی ملا کر مکس کر لیں ‘اسے نان کے ساتھ کھا لیں اور اوپر سے فانٹا بوتل پی لیں‘ دست ختم ہوجائیں گے۔
اگر کسی کو دائمی قبض کا مسئلہ ہو تو ناشپانی اس کا بہترین علاج ہے‘ناشپاتی کو اس کے چھلکوں سمیت کھا لیں یا دوپہر کے وقت کاٹ کر تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا نمک لگائیں‘اس مزیدار چاٹ کو کھائیں‘چند بار کے استعمال سے ان شاءاللہ دائمی قبض کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
فمِ معدہ کا درد
فمِ معدہ کا درد‘ سخت تکلیف ہو تو خالص گنے کا دیسی سرکہ ‘پیاز دو چمچ‘ اس میں ڈال کر کھالیںتودرد فوراً ختم ہوجائےگا‘یہ شرطیہ علاج ہےمیں نے کئی بار آزمایا۔اس کے علاوہ دیسی گنےکے سرکہ میں ایک عدد انجیر بھگودیں اور صبح اس کو کھالیں۔ اس میں بعض اوقات منہ میں چھالے بن جاتے ہیں لیکن یہ فم معدہ اور السر کا بھی بہترین علاج ہے۔
ہر مقصد پورا ہوگا
استغفار کا تجربہ کہ جب بھی میرا کام اٹکا میں نے استغفار کیا اور مسلسل کیا اس سےاٹکا ہوا کام ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ کوئی بھی مقصد ہو تو اس کے لئے صرف 71بار حَسْبِیَ اللّٰہُ الْحَسِیْب اول وآخر ایک بار درود پاک توجہ ودھیان کے ساتھ پڑھ لیا جائے ‘دن میں چند بار یہ عمل کر لیںتو مقصد پورا ہو جاتا ہے‘یہ اسم اعظم ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں