محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کوئی خاندانی حکیم تو نہیں ہوں مگر طبی دنیا کا بہت زیادہ شوق رکھتا ہوں اور اسی ضمن میں ہر ماہ عبقری رسالہ اور آپ کی کتب بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔آپ کی ایک مشہور کتاب’’میری طبی رازوں کا خزانہ‘‘میری پسندیدہ کتب میں سے ہے۔اس کتاب سے بہت سے طبی نسخے آزما چکا ہوں اور دوسروں کو بھی بتائے ہیں جس سے بہت سی پیچیدہ اور لا علاج بیماریوں کا خاتمہ ہوا ہے‘لوگوں کو شفاء ملی ہے۔آج دونسخے لے کر حاضر ہوا ہوں جو میرا بارہا کے آزمودہ ہیں اور آپ کی اسی کتاب میں سے لئے ہیں۔معدے کی جلن‘گھبراہٹ‘ بے چینی ‘حتیٰ کے ‘اگرالٹی نہ رکتی ہو تو ایک خوراک سے ہی افاقہ ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگ جنہیں پیشاب قطروں کی صورت میں بار بار آتا ہوجس وجہ سے کپڑے ناپاک رہتے ہوںانہیں بھی کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جس سے انہیں اس مرض سے شفاء ملی۔یہاں تک کہ اس مرض کی صورت میں ایک عزیز نے پرہیز بھی نہیں کیا یعنی مصالحےاور تلی ہوئی غذائیں بھی استعمال کیں مگر پھر بھی اسے فائدہ ہوا۔نسخہ نوٹ فرما لیں۔ھوالشافی:چینی باریک پسی ہوئی ایک پائو‘میٹھا سوڈا 60 گرام‘ست پودینہ 12 گرام۔چینی اور میٹھا سوڈا آپس میںملالیں‘پھراس میں ست پودینہ شامل کر کے اتنا رگڑیں کہ چینی‘ میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہو جائیں‘اسے کسی بند ہوا ڈبے میں یا بوتل میںمحفوظ کر لیں‘زیادہ مقدار میں نہ بنائیں کیونکہ نمی کی وجہ سے جم جاتا ہے‘آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین مرتبہ استعمال کریں‘اگر مسئلہ زیادہ ہو تو وقفہ وقفہ سے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
جوڑوں کے دردمیں آزمودہ نسخہ
دوسرا نسخہ معدے کے السر‘جوڑوں کے درد اور معدے کے تمام مسائل کا لاجواب علاج ہے۔میری چچی کے جوڑوں میں درد اور پٹھوںکھچائو کا مسئلہ تھا انہیں بھی یہ نسخہ بنا کر استعمال کروایا‘چند بار یہ نسخہ استعمال کرنے سے ہی اللہ تعالیٰ نے انہیں شفاء عطا فرمائی۔میرے والد صاحب کو جوڑوں کے درد کا اتنا زیادہ مسئلہ ہو چکا تھا کہ انہیں اٹھتے بیٹھتے ہوئے کافی تکلیف ہوتی تھی جس وجہ سے وہ اٹھنے اور بیٹھنے میں بھی کافی وقت لگاتے تھے۔میںنے یہ نسخہ خود تیار کیا اور انہیں بنا کر دیا‘چند ہفتے مسلسل انہیں یہ نسخہ استعمال کروایاجس کی بدولت انہیں کافی افاقہ ہوا‘اٹھنے بیٹھنے میں جو دقت تھی وہ ختم ہو گئی اور جوڑوں کا درد بھی کافی حد تک ختم ہو چکا ہے۔انہوںنے بتایا اسی نسخے کے استعمال کی وجہ سے انہیں دماغی تقویت بھی ملی ہے۔یاد داشت پہلے سے کافی بہتر ہو گئی ہے۔قارئین نسخہ آپ بھی نوٹ فرمائیں‘تیار کریں اور جو شخص بھی ان مذکورہ امراض میںمبتلا ہو تو اسے ضرور استعمال کروائیں‘ان شاءاللہ چند ہفتوں میں ہی مثبت نتائج سامنے آجائیںگے۔نسخہ یہ ہے۔
ھوالشافی:کلونجی50 گرام ‘ چھلکا اسپغول 50 گرام ‘ شہد100 گرام۔کلونجی پیس کر تمام چیزوں کو آپس میں ملا کر کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں۔خوراک:صبح‘ دوپہر‘شام کھانے کے بعد ایک چمچ استعمال کریں‘اس نسخہ کو نہار منہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔آج کے دور میں ہر گھر میں کوئی نہ کوئی شخص ان مسائل میں مبتلا ہے اس لئے یہ نسخہ ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں