نظر بد‘کالاسفلی جادو‘خطرناک حادثات‘آفات و بلیات سے حفاظت کے لئے ایسا عمل جو صرف کسی کامل کی اجازت سے ہی کیا جائے۔ موجودہ دور مخدوش ہے‘ زندگی کے حادثات سے کوئی شخص محفوظ نہیں‘ تحفظ کے لیے اسماء نورانی سے یہ وظیفہ تیار کیا جاتا ہے جو حادثات‘ نظربد‘ سحر‘ چوری‘ خوف‘ اغواء‘ جنات اور غرقابی سے محفوظ رکھتا ہے۔ برسوں اس عمل کے کرشمے صدہا مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں‘قارئین کی فرمائش پر اس خاص عمل کو شائع کیا جارہا ہے تاکہ دکھی‘ مجبور‘ در در کے بھکاری‘ بیماریوں سے عاجز زندگی کو سکھی بناسکیں۔
کالی دیوی کا جادو اور سفلی عمل دنیا کے طاقتور ترین جادو میں سے ایک ہے مگر نورانی اور قرآنی عملیات کے آگے جو ولیوںؒ اور اکابرینؒ کی اجازت سے کیا جائے چند دنوں میں ٹوٹ جاتا ہے‘ سفلی عمل بار بار حملہ آور ہوتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے مسلسل اواردو وظائف‘ مسنون اعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ادارہ عبقری آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے ہر ماہ خاص ساعتوں کے حساب سے ایک خاص عمل‘ وظیفہ اور صدقہ بتائے گا جس کے کرنے سے آپ ان شاء اللہ زمینی و آسمانی مصائب سے محفوظ رہیں گے۔ لہٰذا ہر ماہ حفاظتی حصار کا عمل کرنا ہرگز نہ بھولیے۔
نومبر 2023ء کا حفاظتی حصار
چھوٹی سی ڈبی‘ پیالی یا کسی بھی برتن میںجلی ہوئی لکڑی کی راکھ لیں‘(اس مقصد کے لئےعبقری کی تیار کردہ ’’راکھ‘‘بھی اس مقصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں)جس بیڈ‘چارپائی وغیرہ پر سوتے ہیں صبح اسی جگہ بیٹھ کر اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر9مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَامُعِیْنُ یَااَمِیْنُ یَامُبِیْنُ پڑھیں۔ جب گھر سے باہر نکلیں تو اپنے جان و مال اور گھر کے تمام افراد کی حفاظت کی نیت کر کے اس راکھ کو گھر سے باہر کسی جگہ تین مرتبہ آمین پڑھ کر پھینک دیں۔ان شاء اللہ ہر قسم کی آفات و بلیات سے یقینی حفاظت رہے گی۔ اس ماہ کسی بھی منگل والے دن سوا کلو مرغی‘بکرا یا بڑا گوشت لے کر کسی مستحق کو دیں اور اس عمل کا ثواب حضرت ابو بکر صدیقؓ اور حضرت علیؓ کی روح مبارک کو ہدیہ کردیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی ایسے شخص کو دیں جو سوال نہ کرسکتا ہو‘ پیشہ ور بھکاری کو ہرگز نہ دیں۔
خاص ساعتوںکے حساب سے اگلے مہینے کا حفاظتی حصار کا عمل ’’رسالہ عبقری ماہ دسمبر2023ء ‘‘میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیے!
ان شاء اللہ ہمیشہ حادثات‘ ان دیکھی آفات و بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی نقصان لوح محفوظ پر لکھا بھی ہے تو اللہ کریم کے پاک ناموں کی برکت سے وہ نقصان یا تو ہوگا نہیں یا انتہائی کم ہوگا کہ محسوس بھی نہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں