محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘اس سے بہت نفع ملا ہے۔تسبیح خانہ سے تعارف ہوا اور روحانی محافل کو سننا شروع کیا جس سے دل کو بہت سکون ملنے لگا۔اعمال کی برکت سے زندگی میں بہت آسانیاں پیدا ہوئیں۔میرے والد صاحب کافی سال پہلے انتقال کر چکے تھے‘میری خواہش تھی کہ کسی طرح والد صاحب سےخواب میں ملاقات ہو اور ان کا حال احوال بھی لوں تاکہ معلوم ہوکہ وفات کے بعد ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوا۔میںنے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی روحانی محافل کو آن لائن اسی نیت کے ساتھ سننا شروع کیا۔روحانی محفل غور سے سنتی اور آخرمیں جو مرحومین کو ایصال ثواب کرنے والا عمل ہوتا ہے اسے اپنے والد صاحب کی نیت سے کرنا شروع کر دیا۔ان روحانی محافل میں اتنی لذت ملنا شروع ہو گئی کہ میں نے شب جمعہ کے علاوہ بھی آپ کی پرانی روحانی محافل کو سننا شروع کر دیا۔ایک دن روحانی محفل سن رہی تھی کہ اس دوران غنودگی سی چھا گئی‘آنکھ لگ گئی اور میں سو گئی۔خواب میں والد صاحب سے ملاقات ہوئی اور وہ جیسے گھر میں کبھی کبھار خوشی کے انداز میں بیٹھ ہوتےتھے ٹھیک اسی طرح بیٹھے ہوئے تھے اور کافی خوش دکھائی دے رہے تھے کہ ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے شان کریمی والا معاملہ فرمایا۔وہ مجھ سے محو گفتگو بھی ہوئے اور بتانے لگے کہ تم جو تسبیح خانہ میںہونے والی روحانی محافل سنتی ہوں اور اس میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے جو عمل کرتی ہو اس سے مجھے بہت نفع ہوتا ہے۔میں کچھ معاملات میں کافی پریشان تھی‘ان پر بات کرتے ہوئے فرمانے لگے کہ تم پریشان نہ ہو‘تسبیح خانہ سے جو اعمال ملے ہیں ان پر توجہ کرو‘ ان شاءاللہ بہت جلد یہ تمام مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔انہوںنے ایک خوبصورت تسبیح بھی مجھے دکھائی جب جاگ آئی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔(صائمہ‘ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں