Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

طب صحابہؓ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

کامل شفاء اور تندرستی کا راز!ناشتہ میں یہ چیز کھا لیں!

ام المومنین ﷺ طبی دنیا کی بھی ماہر
روایات اور تاریخی کتابوں سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ علم دینیہ کے علاوہ تاریخ، ادب اور طب کے علوم کی بھی ماہر تھیں۔طب اور مریضوں کے علاج معالجہ میں بھی انہیں کافی بہت مہارت تھی۔ حضرت عروہ بن زبیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ میں نے ایک دن حیران ہو کر حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ اے اماں جان! مجھے آپ کے علم حدیث و فقہ پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ آپ نے رسولﷺ کی زوجیت اور صحبت کا شرف پایا ہے اور آپؓ رسولﷺ کی سب سے زیادہ محبوب ترین زوجہ مقدسہ ہیں مگر میں اس بات پر بہت ہی حیران ہوں کہ آخر یہ طبی معلومات اور علاج و معالجہ کی مہارت آپ کو کہاں سے اور کیسے حاصل ہو گئی؟ یہ سن کر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ اپنی آخری عمرمیں اکثر علیل ہو جایا کرتے تھے اور عرب و عجم کے اطباء آپﷺ کے لئے دوائیں تجویز کرتے تھے اور میں ان دواؤں سے آپ کا علاج کیا کرتی تھی (اس لئے مجھے طبّی معلومات بھی حاصل ہو گئیں)۔ (شرح الزرقانی علی المواھب، المقصد الثانی، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاھرات، عائشہ اُم المؤمنین،4/389 تا392 ) ۔
فرمان حضرت عائشہ صدیقہؓ
حضرت اماں عائشہ صدیقہؓ سے روایت کرتی ہے جس کا مفہوم ہے کہ عجوہ کجھوروں میں شفاء ہے‘صبح کے اول وقت میں ان کا استعمال تریاق (کا اثر رکھتا )ہے۔
جدید سائنسی ریسرچ
جدید ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور فوری توانائی حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز یعنی ناشتہ میں چند کھجوریںکھا لینا دن بھر تر و تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
نکھری ہوئی جلد
صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کی جِلد نِکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔کھجور آئرن کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔
کمزوری کا خاتمہ
ہر طرح کی کمزوری ختم کرنے کے لئے کجھور کا استعمال نا گزیر ہے۔مرد حضرات کی صحت کو تقویت بخشتی ہے اور کمزوری ختم ہوتی ہے۔ کھجوریں جنسی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔
حاملہ خواتین کے لئے مفید
حمل کے آخری مرحلے میں کھجوریں کھانا ڈلیوری کے دوران آسانی ہوتی ہے۔ کیونکہ اس دوران بچہ دانی کے پٹھوں کا قدرتی سنکچن لاتی ہیںجس سےنارمل ڈلیوری کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں ۔
کولیسٹرول سے بچائو
کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرتی ہے۔ موٹاپے سے نجات کے علاوہ اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں جس سے دل کے مختلف امراض سے حفاظت رہتی ہے اور ان امراض کی صورت میں کجھور کا استعمال علاج کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 332 reviews.