Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شکر پر دم کر کے کھلا ئیں‘جھگڑے ختم ‘نفرتیں محبتوں میں تبدیل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!شب جمعہ کی روحانی محافل میں آپ نے فرمایا کہ زوجین میں محبت‘گھریلو ناچاقیوں ‘طلاق جیسے مسائل کے خاتمے کے لئے اگر کوئی کسی روحانی عمل کا تجربہ ہو تو ضرور لکھیں۔میاں بیوی دونوں کے دلوں کو آپس میں ملانے‘ محبت پیدا کرنے ‘ میاں بیوی میں ناچاکی ہو یا اولاد نافرمان ہو، کوئی عزیز یا رشتہ دار ناراض ہو یا گھر والوں میں آپس میں رنجشیں ہوں یا بھاگے ہوئے کو واپس بُلانا مقصود ہو تو میرے کچھ آزمودہ روحانی اعمال ہیں جنہیں مسئلہ کی نوعیت کے حساب سے مختلف طریقوں سے پڑھا جائے ان تمام تر مقاصد میں یہ عمل تیر کی طرح کام کرتاہے۔مجھے یقین ہے جو شخص بھی بتائی گئی ترتیب سے یہ عمل کرےگا اسےضرور فائدہ ہو گا‘ ان شاءاللہ۔
زوجین میں محبت
زوجین میں محبت پیدا کرنے کیلئے روز وقتِ مقررہ پر سو مرتبہ عمل خاص پڑھیںاور ہر بار پڑھنے کے بعد یوں کہے کہ ’’فلاں بن فلاں الحب فلاں بنت فلاں یعنی فلاں بن فلاں کی جگہ شوہر اور اس کی والدہ کا نام پھر بیوی اور اس کی والدہ کا نام لیں۔ لڑکے کیلئے بن کہیں اور لڑکی کیلئے بنت فلاں کہیں۔اس عمل کو کچھ عرصہ مسلسل کر لیں‘ان شاءاللہ میاں بیوی میں انتہا کی محبت پیدا ہو جائے گی۔
آپس کی نا چاقیاں اورگھریلو جھگڑے ختم
میاں بیوی ‘تمام گھریلو ناچاقیوں کو ختم کرنے‘نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کے لئےاور نفرتوںکو محبتوں میں تبدیل کرنے کے لئے عملِ خاص کو تین، تین مرتبہ پڑھ کر شکر یاکسی بھی میٹھی چیز پر دَم کریں اوراسے کھانے پینے والی چیزوں میں مکس کر کے استعمال کریں، ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے نفرتیں محبت میں بدل جائیں گی۔آپس کی ناچاقیاں ختم ہوں‘اولاد فرمانبردار اور مطیع ہو جائے گی‘لڑائی جھگڑوں سے نجات مل جائے گی‘ چند ہی دن میں ان شاءاللہ سارا گھرانہ امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 326 reviews.